Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کیرالہ میں کورونا کیسز میں گراوٹ، مہاراشٹر میں اضافہ

Published

on

coronavirus-maha

جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے ، جبکہ مہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں کوونا وائرس سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 1530سے بڑھ کر مجموعی تعداد 125672 ہوگئی ہے جبکہ کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 1514 سے گھٹ کر 89783 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں فعال کیسز 50611 ہیں اور دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 34173 ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد،اموات کی شرح 1.48 فیصداور فعال کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 45،231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب کووڈ 19 کے کیسز 50 ہزار سے بھی کم آئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 53،285 کورونا متاثرین شفایاب اور 496 افراد ہلاک ہوئے ۔ اب تک ملک میں 82.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں ، جن میں سے تقریبا 75.44 لاکھ افراد صحت مند اور 1،22،607 لاکھ افراد فوت ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ………..ایکٹیو کیسز ……..شفایاب …… ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار..168 …… 4112 ……. 60
آندھرا پردیش ……. 23668 …. 795592 … 6706
اروناچل پردیش..1771 ….. 13073 …… 37
آسام ……….. 8802 …… 196784 … 931
بہار ……….. 6966 ……. 208644 … 1097
چنڈی گڑھ ……… 618 …….. 13632 ….. 226
چھتیس گڑھ ….. 22126 ….. 164537 … 2150
دادرنگر حویلی اوردمن دیو … 34 ………. 3219 …….. 2
دہلی ………. 34173 ….. 351635 … 6562
گوا ……….. 2244 …… 40915 …… 609
گجرات ……… 12811 …. 157110 …. 3721
ہریانہ …… 12634 ….. 154451 …. 1795
ہماچل پردیش..2973 ….. 18965 ……. 326
جموں کشمیر … 6326 ….. 87517 …… 1482
جھارکھنڈ …….. 5229 ….. 95973 …… 885
کرناٹک …… 50611 …. 765261 …. 11192
کیرالہ ……… 89783 …. 348835 ….. 1512
لداخ …….. 583 …….. 5629 ……….. 75
مدھیہ پردیش ….. 8538 ….. 160586 …… 2958
مہاراشٹر …… 125672 … 1514079 … 44024
منی پور …….. 3514 …….. 15065 …… 171
میگھالیہ …… 1055 ……… 8462 …….. 90
میزورم …….. 433 ………. 2323 ……… 1
ناگالینڈ ……. 1501 …….. 7535 ……. 39
اوڈیشہ ….. 12930 ….. 277564 … 1331
پڈوچیری …….. 3169 …… 31345 ….. 595
پنجاب ………. 4195 ….. 125566 … 4214
راجستھان ….. 15255 … 181575 … 1917
سکم ……. 234 ……. 3651 ……… 73
تمل ناڈو …. 20994 … 694880 … 11152
تلنگانہ …….. 17630 …. 221992..1348
تری پورہ ……….. 1270 ……. 29234 …. 348
اتراکھنڈ …… 3914 …….. 57609 … 1027
اتر پردیش ….. 23323 ….. 453458 … 7051
مغربی بنگال ….. 36761 ….. 333990 … 6900
مجموعی …… 561908 … 7544798 … 122607

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com