Connect with us
Wednesday,22-April-2026

سیاست

کنگنا کا ادھو ٹھاکرے پر جوابی حملہ, کہا انہیں شرم آنی چاہئے، وہ اس کرسی کے ….

Published

on

اتوار کے روز ممبئی کے ویر ساورکر میموریل ہال میں منعقدہ شیوشینا کی دسہرہ ریلی میں شیوشینا کے چیف اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اداکارہ کنگنا رناوت کو جم کر نشانہ بنایا۔ اس کے بعد، کنگنا نے جوابی حملہ کر ٹھاکرے کو ایک چھوٹا شخص بتاتے ہوئے ان پر اقتدار کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادھو اس کرسی کے لائق نہیں ہیں۔
بتادیں کہ ادھو ٹھاکرے نے کنگنا کو نشانہ بنانے کے بعد کنگنا نے ٹویٹر پر 6 ٹویٹ کئے ہے۔ کنگنا نے کہا، وزیراعلیٰ آپ بہت چھوٹے آدمی ہیں، ہماچل کو دیو بھومی کہا جاتا ہے، یہاں زیادہ سے زیادہ مندر اور جرائم کی شرح صفر ہے۔ ہمارے یہاں بہت امیر اور بہت غریب لوگ نہیں رہتے۔ یہ ایک مذہبی مقام ہے جہاں بہت بھولے لوگ رہتے ہیں۔
آپ کو اپنے آپ سے وزیراعلی ہونے کی حیثیت سے شرم آنی چاہئے، سرکاری ملازم کی حیثیت سے آپ چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں ملوث ہیں۔ آپ اپنی طاقت کو ان لوگوں کو ذلیل کرنے اور نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کررہے ہیں جو آپ سے متفق نہیں ہیں۔ آپ اس کرسی کے لائق نہیں ہیں جو آپ نے کھیل کر حاصل کی ہے۔ گندی سیاست۔ شرم کرو.
‘ملک کو تقسیم کرنے والے کسی وزیر اعلی کی بے چارگی دیکھیں، جس نے انہیں مہاراشٹر کا ٹھیکیدار بنایا ہے؟ وہ صرف ایک سرکاری ملازم ہے، ان سے پہلے کوئی اور تھا، جلد ہی وہ باہر ہوگے اور کوئی دوسرا شخص ریاست کی خدمت میں حاضر ہوگا، وہ ایسا برتاؤ کیوں کررہا ہے جیسے وہ مہاراشٹر کا مالک ہے؟ ‘
آپ کو بتاتادیں کہ ادھو ٹھاکرے نے شیوشینا کی دسہرہ ریلی میں نام لئے بغیر کنگنا کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا، ‘جن لوگوں کو اپنی ریاست میں ٹھیک سے کھانا نہیں ملتا ہیں، وہ یہاں آکر پیسہ کماتے ہیں اور پھر ممبئی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں’۔
مزید یہ کہ، ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ، آپ ممبئی میں ملازمت کے لئے آتے ہیں اور ممبئی کا نام بدنام کرتے ہیں۔ جو ممبئی پولیس آپ کی حفاظت کرتی ہے، انہیں تم بدنام کرتے ہو۔ ممبئی کا پی او کے سے موازنہ کرنا وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین ہے۔

جرم

ممبئی مصالحہ کی دکان میں چوری ملازم یوپی سے گرفتار نقدی برآمد

Published

on

Arrest

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان سے ۱۳ لاکھ ۸۶ ہزار۲۰۰ روپیہ کی چوری کرنے والے ایک ملازم چور کو پولس نے یوپی ایودھیا اترپردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان پر ۸ دنوں کا جمع شدہ پیسہ غلہ میں رکھا ہوا تھا اور دوسرے روز شکایت کنندہ دکان مالک نے غلہ میں پیسہ تلاش کیا تو اسے یہ برآمد نہیں ہوا, اس کے بعد اس نے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور پولس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ دکان پر کام کرنے والا ملازم صبح سے غیر حاضر ہے, جس پر پولس کو شبہ ہوا اور پولیس نے یوپی کے ایودھیا سے اجئے کمار شیام سندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی ۱۰ لاکھ سے زائد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے حل کر لیا اور پولس نے ملزم کو یوپی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دوٹانکی مولانا شوکت علی مارگ پر فرنیچر فروشوں کے خلاف ‘ای’ وارڈ کی بے دخلی کی کارروائی

Published

on

2-Tank-Road

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ وارڈ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ‘ای’ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مولانا شوکت علی مارگ پر پرانے فرنیچر فروشوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنرآنند کنکل کی قیادت میں کی گئی۔ ای ڈپارٹمنٹ میں مولانا شوکت علی مارگ پر تجاوزات بالخصوص مرلی دیورا آئی اسپتال سے جے جے اسپتال سگنل تک کے علاقے میں راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ راہگیروں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر گزرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا جس کی وجہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ ڈویژن کی کنزرویشن اینڈ انکروچمنٹ ایلیمینیشن ٹیموں نے ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک مہم شروع کی۔ اس بے دخلی کی کارروائی کے دوران فرنیچر فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی کی گئی۔ فٹ پاتھوں پر پڑے پرانے فرنیچر کو جے سی بی کی مدد سے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے فرنیچر کے فضلے کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ فٹ پاتھ پر تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ جس کے باعث سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اس مہم میں 1 جے سی بی، 4 مزدور، 3 افسران اور 2 انجینئروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن کے 9 اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ‘ای’ ڈویژن اس موقع پر ایک بار پھر واضح کر رہا ہے کہ غیر مجاز تعمیرات اور غیر مجاز ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

محافظ کو نشانہ نہ بنائیں… سمیر وانکھیڈے کے کیس میں بامبے ہائیکورٹ کا اہم تبصرہ

Published

on

ممبئی: این سی بی کے زونل ڈایکٹرسمیر وانکھیڈے رشوت ستانی کیس میں بامبے ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کئی اہم تبصرے کئے ہیں اور ایجنسی سے سوال کئے ہیں جس میں پہلا سوال یہ تھا کہ کیا آپ ملزم کے بیان پر انکوائری کرسکتے ہیں ؟ این سی بی نے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی انکوائری سے متعلق بند لفالفے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وانکھیڈے پر انکوائری نواب ملک یا کسی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ انکوائری نامعلوم شکایت اور خط پر کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی شکایت کنندہ کرن سجنانی بھی سمیر وانکھیڈے کے طریقہ کار پر انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سمیر وانکھیڈے نے ہی کرن سجنانی کو ڈرگس کیس گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھ اس کے شریک کار سمیر خان کو بھی گرفتار کیا تھا سمیر خان نواب ملک کا داماد ہے سمیر خان کاایک کار حادثہ میں انتقال ہو چکا ہے۔ عدالت سمیر وانکھیڈے سے متعلق تبصرہ کیا گیا ہے کہ سماج میں بہتر کام کرنے والے افسر و محافظ کو نشانہ بنایا جائے یہ تبصرہ عدالت نے سمیر وانکھیڈے پر ملزم کی جانب سے شکایت پر انکوائری پر کیا ہے اس کے ساتھ ہی جس ملزم کی شکایت پر انکوائری کی جارہی ہے اس پر ڈرگس فروشی کا الزام ہے اس کےخلاف الزام ہے کہ وہ اور اس کا پارٹنر ممبئی میں واڈہ پاؤ کی طرح ڈرگس منشیات فروشی کا منصوبہ تیار کر چکے تھے سمیر وانکھیڈے نے ڈرگس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کورڈیلیا کروز کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا تھا اس سے ۲۵ کروڑ روپے رشوت طلبی کا بھی ان پر الزام ہے اس میں سی بی آئی نے کیس درج کیا ہے اسی معاملے میں ایک پرائیوٹ عرضی گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت دینا اور لینا دونوں جرم کے زمرے میں آتا ہے اگر وانکھیڈے نے رشوت وصول کی ہے تو پھر شاہ رخ خان کو بھی اس معاملہ میں ملزم بنایا جائے کیونکہ رشوت دینا بھی جرم ہے اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے وانکھیڈے کو راحت پہنچائی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان