Connect with us
Tuesday,05-May-2026

(جنرل (عام

بین الاقوامی سفر اور ویزا پابندیوں میں مرحلہ وار رعایت

Published

on

2020_10$largeimg22_Oct_2020

حکومت نے کورونا وباء کی وجہ سے بین الاقوامی مسافروں کے آمدورفت پر لگائی گئی پابندیوں میں مرحلہ وار طریقہ سے چھوٹ دیتے ہوئے الیکٹرانک، ٹورسٹ اور میڈیکل ویزا کو چھوڑ کر تمام موجودہ ویزا کو فوری اثرات سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے. وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کر کے کہاکہ کووڈ۔19 وباء سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر گزشتہ فروری میں بین الاقوامی مسافروں کی آمد پر روک لگانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ حکومت نے اب ہندستان آنے یا جانے کے خواہش مند غیر ملکی شہریوں اور ہندستانی شہریوں کو زیادہ زمروں کے لئے ویزا اور سفر پابندیوں میں بتدریج رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجاز ہوائی اڈوں اور بندرگاہ کے امیگریشن چیک پوسٹ کے ذریعہ فضائی یا سمندری راستوں سے داخل ہونے کے لئے ٹورسٹ ویزا کو چھوڑ کر تمام او سی آئی اور پی او آئی کارڈ ہولڈروں اور دیگر تمام غیر ملکی شہریوں کو کسی بھی مقصد کے لئے ہندستان آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں وندے بھارت مشن، ایئر ٹرانسپورٹ ببل کے نظام کے تحت یا شہری ہوا بازی وزارت کی طرف سے اجازت کے مطابق کسی بھی غیر شیڈول تجارتی پروازوں کے ذریعہ چلنے والی فلائٹیں شامل ہیں۔ حالانکہ ایسے تمام مسافروں کو کورینٹائن اور کووڈ۔19 معاملات کے بارے میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود وزارت کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
مرحلہ وار چھوٹ کے تحت حکومت نے الیکٹرانک، ٹورسٹ اور میڈیکل ویزا کو چھوڑ کر تمام موجودہ ویزا کو فوری اثرات سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایسے ویزا کی ویلڈٹی ختم ہوگئی ہے تو مناسب زمروں کے نئے ویزا متعلقہ ہندستانی مشن یا ڈاک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ علاج کے لئے ہندستان آنے کے خواہش مند غیر ملکی شہری اپنے خیال رکھنے والوں سمیت میڈیکل ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس لئے اس فیصلہ سے غیر ملکی شہریوں کو مختلف مقاصد جیسے کاروبار، سیمنار، روزگار، تعلیم، تحقیق، اور طب وغیرہ کے لیے ہندستان آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائن اسپتال میں زیر علاج مریض کے سر میں پیوست چاقو نکالا گیا، اسپتال انتظامیہ کی بہتر کارکردگی کے سبب مریض حالت مستحکم

Published

on

ICU

ممبئی ایک 27 سالہ مریض کو لوک مانیہ تلک میونسپل کارپوریشن جنرل اسپتال، سائن کے شعبہ حادثات میں 2 مئی 2026 کی اولین ساعتوں میں لایا گیا تھا۔ مریض کو ناریل کاٹنے والے چاقو سے سر پر مبینہ حملے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔ مریض مکمل طور پر ہوش میں اور مستعد تھا اور داخلے پر اس میں کوئی اعصابی کمی نہیں تھی۔ مریض کو فوری طور پر ٹراما آئی سی یو (ایکسیڈنٹ انٹینسیو کیئر یونٹ) میں داخل کرایا گیا۔ اس کے بعد مریض کے علاج کے مطابق ضروری طبی ٹیسٹ کرائے گئے۔ مریض کے ریڈیولاجیکل معائنے سے معلوم ہوا کہ ناریل کاٹنے والا چاقو بائیں جانب سے کھوپڑی میں داخل ہوا تھا اور دماغ میں تقریباً 1.5 انچ تک گھس گیا تھا۔ مریض کا فوری طور پر اسپتال کے سرجن نے آپریشن کیا۔ نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر بٹوک دیورا کی قیادت میں ٹیم اور اینستھیزیولوجسٹ ڈاکٹر شویتا مبرے کی قیادت میں ٹیم نے سر میں داخل ہونے والے چاقو کو کامیابی سے نکال دیا۔ مریض کی سرجری کامیاب رہی۔ مریض سرجری کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے اور ٹراما آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ مریض کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ مریض کی حالت بھی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سنسنی خیز واقعہ : سائن اسپتال کے آئی سی یو کے باہر سر میں چاقو گھسا ہوا شخص، علاج میں لاپرواہی کے الزامات

Published

on

ممبئی سے ایک نہایت چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے اسپتال کے احاطے میں موجود مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے درمیان خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، لوکمانیہ تلک میونسپل جنرل اسپتال (سائن اسپتال) کے ٹراما انٹینسو کیئر یونٹ (آئی سی یو) کے باہر ایک شخص سر میں چاقو گھسے ہوئے حالت میں کھڑا نظر آیا۔ اس ہولناک منظر کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں افراتفری مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، مذکورہ شخص شدید زخمی تھا، لیکن کچھ وقت تک اسے فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ الزام ہے کہ وہ علاج کے لیے اسپتال پہنچا تھا، مگر کسی بھی ڈاکٹر نے اسے فوری ایمرجنسی کیس کے طور پر نہیں دیکھا اور مبینہ طور پر اسے نظر انداز کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بعد ازاں زخمی شخص کو آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس واقعے نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت علاج فراہم کیا جاتا تو صورتِ حال اتنی سنگین نہ ہوتی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دھولیہ مسلم بستی پر کارروائی سراسر ناانصافی، ابوعاصم اعظمی کا اقلیتی کمیشن کو مکتوب ارسال، کاروائی اور نوٹس پر اسٹے عائد کرنے کی درخواست

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے دھولیہ میں مسلم بستیوں کو غیر قانونی طریقے سے مکانات خالی کرنے اور انہدامی کارروائی کے نوٹس پر اسٹے عائد کرنے کا مطالبہ اقلیتی کمیشن چیئرمین پیارے خان سے کیا ہے۔ انہوسن نے کہا کہ دھولیہ میں ۲۷۵ مسلمانوں کو بےگھر کرنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ سرکار نے وزیر اعظم آواس یوجنا کے معرفت ان کی باز آبادکاری کرنے کا جی آر بھی جاری کیا تھا, یہ کنبہ دھولیہ لال سردارنگر اینٹ بٹی علاقہ میں ۴۰ سے ۵۰ برسوں سے آباد تھا, لیکن انتظامیہ نے اچانک انہدامی کارروائی کر انہیں بے دخل کر دیا ہے, انہیں 21 اپریل کو غیر قانونی طریقے سے نوٹس ارسال کی گئی۔ ریاستی سرکار نے ۲۶ مارچ ۲۰۲۶ کے جی آر کے مناسبت سے وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت مکینوں کی باز آبادکاری کا منصوبہ بھی تیار کیا تھا۔ انتظامیہ کی اچانک کارروائی غیر انسانی او ر غیر قانونی ہے اس لئے اقلیتی کمیشن سے درخواست ہے کہ وہ اس غیر قانونی نوٹس پر اسٹے حکم امتناعی نافذ کرے اور مکینوں پر انصاف دے اس متعلق دھولیہ کے ایڈوکیٹ زبیر اور مکینوں نے درخواست کی ہے کہ انہیں انصاف میسر ہو اور غیر قانونی انہدامی نوٹس پر اسٹے عائد ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے مکینوں کے مطالبہ پر اقلیتی کمیشن کو مکتوب ارسال کر کے کارروائی پر روک اور اسٹے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان