Connect with us
Thursday,18-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

سیاسی طور پر لڑنے میں ناکامی کے بعد بی جے پی نے ایجنسیوں کو کام پر لگا دیا: نیشنل کانفرنس

Published

on

نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف سیاسی طور لڑنے میں ناکامی کے بعد بی جے پی نے اپنی ایجنسیوں کو کام پر لگا دیا ہے پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈارنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ای ڈی کا نوٹس صاف طور پر اُس سیاسی جماعتوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے جو وہ جموں وکشمیر میں قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ سمن بی جے پی کے نظریہ اور تقسیمی سیاست کی مخالفت کرنے کا بوکھلاہٹ پر مبنی ردعمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح بی جے پی مختلف ایجنسیوں اور دھمکی آمیز حربوں کا سہارا لیکر ملک بھر میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ای ڈی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تازہ طلبی اسی کی ایک کڑی ہے۔
پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف حالیہ سمن کے وقت سے سیاسی انتقام گیری صاف طور پر واضح ہوجاتی ہے۔ انہیں پچھلا سمن 5 اگست 2019 کے چند روز قبل بھیجا گیا اور اب عوام تحرک برائے گپکار اعلامیہ کی تشکیل کے چند ہی دن بعد اور سمن آجاتا ہے۔
این سی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی بے گناہی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی تحقیقاتی ایجنسیوں کو مکمل تعاون دیا تھا اور مستقبل میں بھی حکام کے ساتھ تعاون کریں گے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، مبارک گل، چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون، پیرزادہ غلام احمد شاہ، دیوندر سنگھ انا، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، نذیر احمد خان گریزی، حسنین مسعودی، قمر علی آخون، علی محمد ڈار، ڈاکٹر بشیر ویری، شمی اوبرائے، ایس ایس سلاتیہ، اجے سدھوترا، رتن لعل گپتا، آر ایس وزیر، سجاد احمد کچلو، برج موہن شرما، خالد نجیب سہروردی، جاوید احمد رانا، ایس نمگیال، حنیفہ جان، مشتاق احمد بخاری اور بملا لوتھرا نے انفورس ڈیپارٹمنٹ میں نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ کی طلبی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نئی دلی کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔
پارٹی لیڈران نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے اٹھ رہی آواز کو دبانے کے لئے سیاسی انتقام گیری سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کا اتحاد ایک مضبوط آواز بن کر ابھرا ہے اور اس اتحاد نے بی جے پی کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
این سی لیڈران نے کہا کہ بھاجپا اس تحریک کو کمزور کرنے کے لئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سیاسی انتقام گیری کے تحت نشانہ بنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ ایسے حربوں سے ہمارے عزم و استقلال میں ذرا برابر بھی فرق نہیں پڑ ے گا اور نیشنل کانفرنس ہر حال میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے احساسات اور جذبات کی ترجمان کرتی رہے گی اور تینوں خطوں کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔

بین الاقوامی خبریں

نیپال میں نئی ​​حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا… بھارت-چین جیسے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا ضروری، سیاسی استحکام اور ترقی۔

Published

on

New-Nepal

کھٹمنڈو : نیپال میں جنریشن-جی انقلاب کے بعد سشیلا کارکی کی قیادت میں نئی ​​حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ جہاں عام نیپالی اسے ایک فتح کے طور پر سراہ رہے ہیں، وہیں اس نئی حکومت کے سامنے چیلنجز ہیں۔ وزیر اعظم سوشیلا کارکی نے اپنی حلف برداری کے صرف ایک دن بعد تین نئے اراکین کو اپنی کابینہ میں شامل کیا، لیکن وزیر خارجہ کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوا۔ نیپالی حکومت کے اندر ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت اس عہدے کے لیے کئی سابق خارجہ سیکریٹریوں اور سفیروں سے رابطہ کر رہی ہے، لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نیپالی میڈیا آؤٹ لیٹ دی کھٹمنڈو پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی حکومت میں وزیر خارجہ کا عہدہ اہم ہوگا۔ جو بھی وزارت خارجہ کا چارج سنبھالے گا اسے بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 5 مارچ 2026 کو انتخابات کے انعقاد اور حالیہ جنریشن-جی مظاہروں کے دوران تباہ شدہ اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے سینکڑوں ٹکڑوں کی تعمیر نو کے علاوہ نئی حکومت کو متعدد بیرونی چیلنجوں سے بھی نمٹنا ہوگا۔

رپورٹ میں بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کے لیے قریبی ہمسایہ ممالک بھارت اور چین کے ساتھ ساتھ امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ، جاپان اور کوریا جیسی بڑی طاقتوں کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ نیپال کی خارجہ پالیسی کو متاثر کرنے والے جغرافیائی سیاسی خدشات کو دور کرنا اور ملک کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا بھی نئی حکومت اور وزیر خارجہ کے لیے اہم کام ہوں گے۔ جیسے ہی نئی حکومت کی تشکیل ہوئی اور سشیلا کارکی نے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، انہیں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور ایک مستحکم سیاسی ماحول بنانے کے حکومت کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے وسیع حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ کئی ممالک کے سفیروں نے سشیلا کارکی سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ تاہم، سوال یہ ہے کہ نیپال اب کون سا راستہ اختیار کرے گا: کیا وہ کے پی شرما اولی حکومت کی طرح چین کے قریب جائے گا یا ہندوستان، چین اور امریکہ کے ساتھ برابری کے تعلقات برقرار رکھے گا؟

نیپال طویل عرصے سے عالمی سپر پاورز کے لیے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ غیر ملکی طاقتیں اس ملک میں بننے والی کسی بھی نئی حکومت پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ چین اور امریکہ نے نیپال میں بادشاہت کے خاتمے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد 17 سالوں میں 14 حکومتیں بنیں لیکن اس جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث کوئی بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکی۔ ایسے میں سشیلا کارکی کو ملک میں استحکام لانے اور ترقی کی نئی راہ ہموار کرنے کے لیے احتیاط سے چلنا ہوگا۔

Continue Reading

سیاست

بھیونڈی سڑک توسیعی منصوبے میں مذہبی مقامات کا تحفظ، رکن اسمبلی رئیس شیخ کی میونسپل کمشنر سے ملاقات کے بعد مذہبی مقامات کی تحفظ کی یقین دہانی

Published

on

rais

ممبئی سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بھیونڈی سڑک توسیعی منصوبہ میں مذہبی مقامات مسجد، مندر، گرودوارہ، سماج مندر کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے. ڈی پی پلان میں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ بھیونڈی اور کلیان کی سڑک توسیعی پروجیکٹ متاثرین کی باز آبادکاری اور انہیں معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رئیس شیخ پر الزام عائد کیا جارہا تھا کہ وہ بلڈر لابی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ڈی پی پلان کے حامی ہے, جس کے بعد آج رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر بھیونڈی نظام پورہ سے ملاقات کر کے یہ واضح کیا ہے کہ سڑک اور ڈی پی پلان و پالیسی ایم ایل اے تیار نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک توسیع اور ڈی پی پلان کو تبدیل کیا جائے اور مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جس پر میونسپل کمشنر بھیونڈی نظام پورہ نے رئیس شیخ کو یقین دلایا کہ مذہبی مقامات کے تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا. سروے میں اگر وہ حائل ہے تو اس کے باوجود ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ پروجیکٹ میں ضروری تبدیلی کی جائے انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کسی بھی نوعیت کا ہو اس کا تحفظ ہو گا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی کا مئیر خان بھی بن سکتا ہے بس ممبئی کا شہری ہو… بی جے پی لیڈر امیت ساٹم پر تنقید، ہر ایک چیز کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش پر رئیس شیخ برہم

Published

on

Rais-Shaikh

‎ممبئی : اگر ممبئی کا شہری ہیں اور ممبئی والوں سے محبت رکھتا ہیں تو ممبئی سے کوئی بھی ڈیسوزا، خان، کھانولکر میئر بن سکتا ہے، ممبئی میں بی جے پی ہر چیز کو مذہبی عینک سے دیکھتی ہے اور یہ سراسر غلط ہے۔ ممبئی سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے بدھ کو بی جے پی کے ممبئی صدر ایم ایل اے امیت ساٹم کے جواب میں کہا۔

‎منگل کو ورلی میں بی جے پی کی فتح سنکلپ ریلی میں ایم ایل اے امیت ساٹم نے چیلنج کیا تھا، ‘اگر ممبئی میونسپل کارپوریشن میں شیوسینا (یو بی ٹی) اقتدار میں آتی ہے تو ‘خان’ ممبئی کے میئر بنیں گے۔ لیکن بی جے پی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ممبئی کا رنگ بدلنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ اس پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا، “کوئی بھی ممبئی کا میئر بن سکتا ہے، چاہے وہ بوہری، پارسی، عیسائی، مراٹھی، مسلمان ہو، ممبئی شہر بی جے پی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، اگر ممبئی والے اپنے عقیدے کا اظہار کرتے ہیں، تو کسی بھی ذات یا مذہب کا ممبئی والا اس شہر کا میئر بن سکتا ہے۔

‎ایم ایل اے شیخ نے مزید کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت ختم ہو گئی ہے۔ ممبئی کی ترقی کے لیے بی جے پی کے پاس کوئی مسئلہ نہیں بچا ہے۔ لہٰذا بی جے پی لیڈروں کو ایسے مسائل اور شوشہ کھڑا کرتی ہے۔ جو انتخابی دور میں مذہبی تقسیم کو بڑھاتے ہیں۔ بی جے پی ممبئی کی ترقی کو اہم نہیں سمجھتی۔ اس لیے اس شہر کو غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

‎اس ملک کی مٹی میں ہمارے اسلاف کا خون بھی شامل ہے۔ سیاسی لیڈروں کے مذہب کو آپ کیا دیکھتے ہیں؟ ترقی میں رہنما کے تعاون اور کام کو دیکھیں، رئیس شیخ نے بی جے پی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان ہدف تنقید بنایا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com