Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

موجودہ حالات میں ظلم اور نا انصافی کے خلاف مالیگاؤں کل جماعتی تنظیم کا مشورتی اجلاس

Published

on

(خیال اثر)
کل جماعتی تنظیم کے بینرتلے جو اتحاد دیکھنے کو ملا وہ کعبۃ اللہ کا طواف کرتے وقت کے منظر کو یاددلادیا۔جن کی نسل وعلاقہ اور زبان سب الگ پھر بھی بندگی کے نام پر سب ایک ساتھ۔ آج مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم کے اراکین بھی متحد ہیں اس طرح کا اظہار شہر کے مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے کیا۔

موصوف کل دوپہر تین بجے خوشبو پارک درےگاٶں میں محمد اطہر اشرفی کی پرتکلف ضیافت کے بعد اراکین کی مختصر مشورتی میٹنگ سے مخاطب تھے جس کی صدارت ڈاکٹر نے خود کی موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ سنگین حالات میں ظلم ونا انصافی کے خلاف متحدہ آوازبلند کرنے کی سخت ضرورت ہے بم بلاسٹ کے موقع پر جوحالات جماعت اہل حدیث کے ساتھ پیش آۓ اس پر کل جماعتی تنظیم نے بڑا ساتھ دیا اس پر جماعت کے احباب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ابتداء میں شہر کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبدالحمید ازہری نے کہا کہ ملک ہندوستان کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اب تو عدلیہ پر سے بھی لوگوں کا بھروسہ اٹھتا جارہا ہے بابری مسجد کوشہید کرنے والے ملزمین کی رہاٸ اس بات کا ثبوت ہے ملک سے انصاف کا گلہ گھونٹا جارہاہے ہم سب کو اسی طرح متحد رہ کر ظلم کے خلاف قانونی لڑائی جاری رکھنا ہے ہمیں اللہ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا ہے ایک وقت ضرور آٸیگا کی حق اور انصاف کی جیت ہوگی۔کل جماعتی تنظیم کی لیگل ٹیم کے سرپرست جناب ایڈوکیٹ نیاز لودھی صاحب نے کہا کہ بم بلاسٹ کے موقع پر شہر مالیگاٶں میں کل جماعتی تنظیم کا قیام اورقانونی نقاط کے ساتھ مجرموں کے خلاف جد وجہد کرنااپنے آپ میں ایک کامیاب مثال ہے بعدہ محمد فیروز اعظمی صاحب نے کل جماعتی تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ شہر مالیگاٶں کے مساٸل کو پارلیمنٹ تک پہنچایا گیا اور الحمد للہ تنظیم کی باتوں کو نہ صرف یہ کہ سنا گیا بلکہ اس پر کاروائی بھی ہوئی مزید آپ نے تنظیم سے متعلق تجاویز کو تحریری طور پر پیش کرنے کی درخواست کی۔ اس پر فضا اور صحت افزا مقام پر تمام اراکین کیلۓ پرتکلف ضیافت کا نظم سنی اشرف اکیڈمی کے صدر حاجی اطہر حسین اشرفی کی جانب سے تھا اس موقع پر اشرفی نے اکابر علمإ کی خدمت میں شال اور حاضر اراکین کو خوشنما سفید ٹاویل کاتحفہ پیش کیا اور اشرفی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ اہلیان شہر کل جماعتی تنظیم سے بہت ساری امیدیں لگائی ہے شہر والوں کی بہتر خدمت اور ان کی نماٸندگی کل جماعتی تنظیم سے وابستہ ہے اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ یہ تنظیم آگے بھی اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگی
اس موقع پرمولانا شکیل احمد فیضی یوسف الیاس حافظ اشفاق احمد محمدی مولانا جمال عارف ندوی صوفی سعید سعدی اکبر سیٹھ اشرفی مولانا حسن ملی عبدالعظیم فلاحی حافظ عنایت اللہ محمدی نورالعین صابری آصف حسین بوہرہ ایڈوکیٹ نہال انصاری حافظ عبیدالرحمن ڈاکٹر اخلاق احمد مولانا انوارالرحمن محمد ی مولانا مصطفی جمالی نصیر احمد انصاری قاری طفیل شاہد فیمس عارف نوری سفیان جمالی عبدالماجد جمالی مولانا شفیق فلاحی صفی عبدالماجد قادری عرفان رضا حفظ الرحمن شاہد اقبال ایڈوکیٹ عبدالرحمن کے علاوہ نیوز چینل کے احباب بھی شریک تھے۔ مولانا جمال ناصرایوبی نے پروگرام کی کاروائی کو بحسن وخوبی انجام دیا اطہر اشرفی کے شکریہ اور مولانا سراج احمد قاسمی کی پرسوز دعاپر مجلس کا اختتام ہوا-

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com