جرم
بھیونڈی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں گٹکا، چائے اور شراب فروشوں کے خلاف پولیس نےکیا معاملہ درج
(وفا ناہید)
بھیونڈی شہر میں آہستہ آہستہ کورونا وائرس کے اثرات میں بڑی تیزی کے ساتھ دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ جسے مدنظر رکھتے ہوئے بھیونڈی پولیس انتظامیہ نے بھیڑ جمع کرنے والے دکانداروں سمیت ان لاک کے قواعد پر عمل نہ کرنے والوں پر بھی دوبارہ شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے تاجروں سمیت شہریوں میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے ۔ نارپولی پولیس اسٹیشن نے 3 گٹکا فروشوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ وہیں شانتی نگر پولیس نے 2 چائے فروشوں اور کونگاؤں پولیس نے دو دیسی شراب خانوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ضلع کے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے فوڈ سیکیورٹی آفیسر شنکر کشن راٹھور نے تین لوگوں کے خلاف ممنوعہ گٹکا ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف نارپولی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی اور کوویڈ 19 سمیت فوڈ اینڈ سیکیورٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
کامتگھر علاقے کے چودھری کمپاؤنڈ کے ساکن سنیل کمار ارون ساہو (23) زاہد اور اسرار دونوں مل کر کورونا کی مدت کے دوران ممنوعہ گٹکا ، پان مسالہ ، خوشبودار تمباکو اور سپاری وغیرہ کا ذخیرہ کرکے فروخت کررہے تھے۔ اس معاملے کی شکایت موصول ہونے کے بعد فوڈ سیکیورٹی آفیسر راٹھور نے مذکورہ تینوں کے خلاف نارپولی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ جس کی تفصیلی تحقیقات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وجئے شرساٹھ کررہے ہیں۔
اسی طرح دو چائے فروشوں کے خلاف شانتی نگر پولیس اسٹیشن نے دو مختلف معاملوں میں دو چائے فروشوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعات سمیت کوویڈ 19 کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔ جس میں پہلا معاملہ کھنڈو پاڑا واقع فرید آرکیڈ واقع رائل کیفے کا ہے۔ جس میں محمد بشیر ایوب خان لاک ڈاؤن کے قواعد کے خلاف ہجوم جمع کرکے چائے فروخت کررہا تھا۔ پولیس کانسٹیبل امیش ہری بھاؤ جادھو کی شکایت پر درج اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات پولیس کانسٹیبل بورسےکررہے ہیں۔ اسی طرح مذکورہ علاقے میں کھنڈو پاڑا روڈ پر جمیعت کالونی انصار محلہ کے ساکن مزمل محبوب حسین انصاری نامی ایک دیگر چائے فروش کے خلاف بھی پولیس کانسٹیبل امیش ہری بھاؤ جادھو کی شکایت پر شانتی نگر پولیس اسٹیشن نے آئی پی سی کی دفعہ 188, 269 سمیت ایمرجنسی مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 (بی) کے تحت معاملہ درج کرایا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات بھی پولیس حوالدار بورسے کر رہے ہیں۔ مذکورہ دونوں معاملوں کے دونوں ملزموں کی تاہم گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔ اسی طرح دیسی شراب فروخت کرنے والے کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔
کونگاؤں پولیس اسٹیشن نے رانجنولی واقع ہوٹل بال گوپال کے عقب میں ماما کمپاؤنڈ واقع 1866 روپے مالیت کی دیسی شراب برآمد کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرولی پاڑا کے ساکن میتیش گنیش پاٹل (23) کے ذریعے اس مقام پر بنا کسی منظوری حاصل کئے دیسی شراب فروخت کی جارہی تھی۔ جس کے خلاف کونگاؤں پولیس اسٹیشن نے نیتیش کے خلاف داروبندی ایکٹ 1949 کی دفعہ 65 (ای) کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر بی ایف سوریہ ونشی کر رہے ہیں۔
جرم
ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔
واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
