Connect with us
Thursday,25-June-2026
تازہ خبریں

سیاست

نوجوان اپنے حق کے لئے سڑکوں پر اترچکا ہے:پرینکا

Published

on

priyanka

کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے سرکاری نوکریوں سے پہلے پانچ سال کنٹراکٹ پر رکھے جانے کے تجویش کی مخالفت کرتے ہوئے بدھ کو یوگی حکومت کی تنقید کی۔
محترمہ واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’واہ رے سرکار،پہلے تو نوکری ہی نہیں دو گے۔ جس کو ملے گی اس کو 30-35 سے پہلے نہیں ملے گی۔ پھر اس پر 5سال بے عزتی والا کنٹراکٹ کا بندھوا مزدوری اور اب کئی جگہوں پر 50سال پر ہی ریٹائر منٹ کی اسکیم۔نوجوان سب سمجھ چکا ہے اپنا حق مانگنے وہ سڑکوں پر اتر چکا ہے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا’قومی یوم بے روزگار’۔
اس سے پہلے منگل کو کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا’کنٹراکٹ=نوکریوں سے احترام جدا،پانچ سال کا کنٹراکٹ=نوجوان کی عدم تکریم قانون،قابل احترام سپریم کورٹ نے پہلے بھی اس طرح کے قانون پر اپنا تلخ تبصرہ کیا ہے۔ اس سسٹم کو لانے کا مقصد کیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کے درد پر مرہم نہ لگا کر درد بڑھانے کی اسکیم لا رہی ہے۔نہیں چاہئے کنٹراکٹ۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں سرکاری نوکری میں پہلے پانچ سال کنٹراکٹ پر رکھے جانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ حالانکہ اس ضمن میں ابھی تک کوئی تجویز نہیں لائی ہے لیکن اپوزیشن نے اس تجویز کے سلسلے میں حکومت کی گھیرا بندی تیز کردی ہے۔کانگریس کے علاوہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی اس سلسلے میں کھل کر حکومت کے سامنے آگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دھوکہ دہی کرنے والی سائبر گینگ بے نقاب، ۹۰ سے زائد ٹھگی، تین ہزار سے زائد دھوکہ دہی کے معاملات میں مطلوب، ریاست میں ۵۰۰ سو شکایات

Published

on

Arrested..3

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی سائبر سیل نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اے پی کے فائل ارسال کر موبائل اکاؤنٹ ہیک کر کے بینک اکاؤنٹس سے رقومات نکال لیا کرتا تھا۔ اس گروہ کے دو افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین موبائل فون پر اے پی کے فائل بھیج کر اسے اوپن کرنے کا کہتے اور موبائل ہیک کر ساری رقومات لوٹ لیا کرتے تھے۔ اس معاملہ میں تین ہزار سے زائد شکایت سائبر پورٹل پر مندرج ہے, جبکہ ۹۰ سے زائد شکایت ممبئی میں درج کی گئی ہے۔ ایک کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اے پی کے فائل کون تیار کرتا تھا اور کہاں سے یہ گروہ آپریٹ کیا کرتا تھا۔ نیشنل سائبر پورٹل کے کیس میں بھی یہ گروہ ملوث ہے ۵۰۰ سو کیس مہاراشٹر سے ہے۔ مہانگر گیس کنکشن کے نام پر شکایت کنندہ کو ۱۰ روپے پیمنٹ ادائیگی کرنے کو فون پر کیا گیا تھا اور اس کے بعد شکایت کنندہ کا موبائل ہیک کر لیا گیا تھا, اب تک اس معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ابھی دو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے, ان سے تفتیش جارئ ہے۔ کئی ملزمین کو صرف موبائل فون پر بات کرنے اور اے پی کے فائل ارسال کرنے کے لئے ہئ استعمال کیا جاتا تھا۔ اس میں ملزمین جھاڑ کھنڈ سمیت دیگر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی سائبر ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش اور چین دریائے تیستا کے منصوبے پر تعاون پر متفق، بھارت کی چکن نیکس میں چین کا داخلہ

Published

on

Teesta-River

بیجنگ : بنگلہ دیش نے ایک بار پھر شمال مشرق میں ہندوستان کی کشیدگی بڑھا دی ہے۔ بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان نے دریائے تیستا پراجیکٹ پر چین کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش اور چین نے تیستا سمیت کئی دیگر دریاؤں کے انتظام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے پر چین کے آبی وسائل کے وزیر لی گوئنگ اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمٰن کے درمیان بیجنگ میں دیاویوتی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم طارق رحمان نے چینی وزیر کو بنگلہ دیش میں جاری دریاؤں کی کھدائی کے پروگرام پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سیلاب کے خطرات کو کم کرنا، ماحولیات کی حفاظت اور آبی وسائل کے مناسب انتظام کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اس منصوبے اور بنگلہ دیش میں دیگر دریاؤں کے انتظام میں چین سے مدد کی درخواست کی۔

وزیراعظم طارق رحمان نے تیستا مینجمنٹ پراجیکٹ میں چین سے تکنیکی معاونت بھی مانگی۔ جواب میں چینی وزیر نے آبی وسائل کے انتظام میں بنگلہ دیش حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے بنگلہ دیش اور چین کے درمیان 2005 میں طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت اور گزشتہ سال چینی آبی ماہرین کے دورہ بنگلہ دیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل کے انتظام میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون عملی اور تحقیق پر مبنی ہے۔ تیستا منصوبے میں چین کی شمولیت سے بھارت کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ دریائے تیستا سکم میں ہمالیہ سے نکلتا ہے، مغربی بنگال سے گزرتا ہے، اور بنگلہ دیش میں دریائے برہم پترا (جمنا) میں جا ملتا ہے۔ دریائے تیستا سلی گوڑی کوریڈور کے قریب سے گزرتا ہے، زمین کی ایک تنگ پٹی 20 کلومیٹر چوڑی اور 60 کلومیٹر لمبی ہے، جسے “چکن کی گردن” بھی کہا جاتا ہے۔ اگر چین اس مقام تک پہنچ جاتا ہے تو شمال مشرق میں ہندوستان کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم پر تنازع چل رہا ہے۔ بنگلہ دیش گرمیوں کے موسم میں دریائے تیستا کے 50 فیصد پانی کا مطالبہ کرتا ہے، جب کہ 2011 کے مسودے میں 42.5 فیصد بھارت اور 37.5 فیصد بنگلہ دیش کو فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ ہندوستانی آئین کے مطابق آبی وسائل ریاست کا موضوع ہے۔ نتیجتاً مغربی بنگال کی مسلسل مخالفت کی وجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش دریائے تیستا پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کا تیستا ریور کمپری ہینسو مینجمنٹ اینڈ ریسٹوریشن پروجیکٹ (ٹی آر سی ایم آر پی) بنیادی ڈھانچے اور پانی کے انتظام کا ایک بڑا اقدام ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد سیلاب پر قابو پانا، خشک سالی کے دوران پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا اور تیستا بیسن کا انتظام کرنا ہے۔ اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے دریا کے 102 کلومیٹر طویل حصے کی کھدائی کی جائے گی۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر دنیش ترویدی نے کیا اعلان، بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزے دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں۔

Published

on

Bangladesh-India

ڈھاکہ : بھارتی حکومت نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزے دوبارہ شروع کر دیے۔ یہ اعلان بنگلہ دیش میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر دنیش ترویدی نے کیا۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ ویزا گزشتہ دو سال سے معطل تھا۔ تاہم بنگلہ دیشی شہری میڈیکل ویزا پر ہندوستان جا رہے تھے۔ اسے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے تھے۔ ڈھاکہ میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر دنیش ترویدی نے جمعرات کو جمنا فیوچر پارک میں ہندوستانی ویزا ایپلیکیشن سینٹر میں کہا، “مجھے عام وزٹ ویزا کی بحالی کا اعلان کرنے کے قابل ہونے پر خوشی ہے۔ 28 جون سے ویزا کی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درکار میڈیکل ویزا پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ویزے ملک بھر کے پانچ مراکز سے جاری کیے جائیں گے — ڈھاکہ، راجشاہی، چٹاگانگ، سلہٹ، اور کھلنا — اور مستقبل میں ان خدمات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

دنیش ترویدی نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کو ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں۔ انہیں باضابطہ طور پر بنگلہ دیش میں ہندوستان کا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ عہدہ پرانے ورما کے پاس تھا۔ اب وہ بیلجیئم اور یورپی یونین (ای یو) میں ہندوستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش میں نئے بھارتی ہائی کمشنر دنیش ترویدی کو مرکزی کابینہ کے وزیر کا درجہ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ معلومات بدھ (24 جون، 2026) کو مرکزی وزارت داخلہ کے پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک دفتری میمورنڈم میں فراہم کی گئی۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ‘ٹیبل آف پریسیڈینس’ (ترجیح کی ترتیب) میں کسی رسمی تبدیلی کے بغیر، بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمشنر مسٹر دنیش ترویدی کو مرکزی کابینہ کے وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان