جرم
ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.64 فیصد پر برقرار

پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ۔19 کے انفیکشن کی وجہ سے 1054 لوگوں کی موت ہونے کے دوران قومی اوسط کورونا سے اموات کی شرح 1.64 فیصد پر برقرار ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 14 ستمبر کو پورے ملک میں 1054 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہزار سے زیادہ 80776 ہوگئی ہے۔
وزارت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح 3.0فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں اموات کی شرح 2.8فیصد، مہاراشٹر میں 2.8 فیصد، دہلی میں 2.2 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.0 فیصد، مغربی بنگال میں 1.9فیصد، جموں وکشمیر میں 1.6فیصد، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد، کرناٹک میں 1.6 فیصد، اترپردیش میں 1.4 فیصد، راجستھان میں 1.2 فیصد، ہریانہ میں 1.0 فیصد، جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد، چھتیس گڑھ میں 0.9 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد، اڈیشہ میں 0.4 فیصد، کیرلہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ظ ا
مہاراشٹر میں 15 ستمبر کو سب سے زیادہ 363 کورونا سے متاثرین کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 119، پنجاب میں 68، اترپردیش میں 62، آندھرا پردیش میں 60، مغربی بنگال میں 58، تمل ناڈو میں 53، مدھیہ پردیش میں 29، دہلی میں 26 اور ہریانہ میں 25 کورونا سے متاثرین مریضوں کی موت ہوئی۔
دادر۔نگرحویلی اور دمن ودیو، منی پور اور ناگالینڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بھی کورونا متاثرین کی موت نہیں ہوئی۔ ملک میں محض میزورم ہی ایک ایسی ریاست ہے جہاں اب تک کسی بھی کورونا متاثرین کی موت نہیں ہوئی ہے۔ لکدشیپ میں اب تک کوئی شخص کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک دم توڑنے والے مجموعی لوگوں میں تقریبا 69 فیصد ملک کے پانچ ریاستوں مہاراشٹر (37.01فیصد)، تمل ناڈو (10.44 فیصد)، کرناٹک (9.14 فیصد)، آندھراپردیش (6.16فیصد) اور دہلی (5.91 فیصد ) کے ہیں۔
(جنرل (عام
درگاپور اجتماعی عصمت دری کیس : مرد دوست کا کردار زیر تفتیش، پولیس کا کہنا ہے۔

کولکتہ، پولیس کو میڈیکل کی طالبہ کے مرد دوست کے بیان میں تضاد پایا گیا ہے، جس کے ساتھ وہ 10 اکتوبر کو مغربی بنگال کے درگا پور میں واقع اس کے کالج کے قریب جنگلاتی علاقے میں پانچ افراد کی طرف سے اجتماعی عصمت دری کرنے سے پہلے باہر گئی تھی۔ اس رات اس کی کچھ حرکتوں نے تفتیش کاروں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل کی طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر پتہ چلا کہ یہ واقعہ رات 8 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اور 8.45 شام پہلے تو تین لوگوں نے نوجوان خاتون کو گھیر لیا۔ اس وقت جب نوجوان خاتون نے اپنے کالج کے دوستوں کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو اس کا فون چھین لیا گیا۔ بعد میں دو اور لوگ آئے۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد ملوث تھے۔ الزام ہے کہ بعد میں ملزم نے نوجوان خاتون سے 5000 روپے کے عوض اپنا فون واپس لینے کو کہا۔ تفتیش کاروں کے مطابق طالبہ کا مرد دوست لڑکی کو پانچ افراد کے گھیرے میں لینے کے بعد فرار ہوگیا۔
متاثرہ کے والد نے بحران کے وقت اپنی بیٹی کو چھوڑنے میں مرد دوست کے کردار پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو شکایت بھی دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سارے واقعے میں ہم جماعت بھی ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق طالب علم کو خطرے میں دیکھ کر دوست جس طرح سے بھاگا اس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ اتنا ہی نہیں، تفتیش کار حیران ہیں کہ کیا وہ طالب علم کو بچانے کے لیے کالج کے دوسرے دوستوں کو بھی بلا سکتا تھا۔ کچھ تفتیش کاروں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی ہے کہ اس نے ایسا کیوں نہیں کیا۔ آسنسول-درگاپور پولیس کمشنریٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا، “تفتیش جاری ہے۔ ہم تمام ممکنہ زاویوں سے جانچ کر رہے ہیں۔” جمعہ کے روز، اڈیشہ کی میڈیکل کے دوسرے سال کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر درگاپور کے کیمپس کے باہر اجتماعی عصمت دری کی گئی جب وہ اپنے مرد دوست کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے باہر گئی تھی۔ اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ درگاپور نیو ٹاؤن شپ پولس میں پانچ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس دوران، پولس نے اجتماعی عصمت دری کیس کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے، جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔
جرم
سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔
جرم
ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا
مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا