سیاست
پردھان منتری غریب کلیان پیکج کی اب تک کی پیش رفت
ایک 70 ہزار کروڑ روپے کے پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) کے حصے کے طور پر حکومت نے خواتین ، غریب معمر افراد اور کسانوں کے لئے مفت اناج اور نقد رقم کا اعلان کیا تھا۔ پیکج پر تیزی سے کیا جانے والے عمل درآمد پر مرکز اور ریاستی سرکاریں لگا تار قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت تقریبا 42 کروڑ غریب لوگوں کو ، 68 ہزار 820 کروڑ روپے کی مالی مدد مل چکی ہے۔
پی ایم کسان کی پہلی قسط کی 17 ہزار 891 کروڑ روپے کی پہلے مرحلے کی رقم 8.94 کروڑ مستفدین کو حاصل ہوئی۔
پہلی قسط کے طور پر 20.65 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 325 کروڑ روپے کے قرضے دئے گئے، دوسری قسط کے طور پر 20.63 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 315 کروڑ روپے کے قرضے دیئے گئے، تیسری قسط کے طور پر 20.62 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 312 کروڑ روپے کے قرض دئے گئے۔
مجموعی طور پر 2 ہزار 814 اعشاریہ پانچ کروڑ روپے تقریبا 2.81 کروڑ معمر افراد ، بیواؤں اور معذور افراد کو، دو قسطوں میں ادا کئے گئے۔ سبھی 2.81 کروڑ مستفدین کو فائدے کی یہ منتقلی دو قسطوں میں کی گئی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی قانونی پیروی ، 65/ سالہ ضعیف شخص ضمانت منظور ہونے کے باجود جیل میں مقید

ممبئی18/ ستمبر دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ پندرہ سالوں سے جیل میں مقید ایک 65 سالہ ضعیف شخص ابتک بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے باجود جیل سے رہا نہیں ہوسکا ہے کیونکہ بامبے ہائی کورٹ نے اسے بطور ضامن کسی مقامی شخص کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم کفیل احمد کی گذشتہ سال بامبے ہائی کورٹ نے طویل قید اور مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر کی بنیاد پر ضمانت منظور کی تھی۔بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس آر آر بھونسلے نے کفیل احمد کی ضمانت منظور کرتے ہو ئے اسے مقامی ضامندار پیش کرنے کی شرط پر جیل سے رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ میں کفیل احمد کے مقدمہ کی پیروی ایڈوکیٹ مبین سولکر نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کے توسط سے کی تھی۔ملزم کفیل احمد کا تعلق بہار سے ہے اور اس کی ضمانت لینے کے لیئے مہاراشٹر میں کوئی موجود نہیں ہے لہذا آج بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کی شرط میں تبدیلی کی عرضداشت صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ متین شیخ نے داخل کی ہے۔گذشتہ ہفتہ ملزم کفیل احمد کے لڑکے نے مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات کرکے اس کے ضعیف والد کی جیل سے رہائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد بامبے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی۔ ملزم کفیل احمد کے خلاف دہلی میں بھی ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جہاں اسے ضمانت مل چکی ہے اور دہلی کی عدالت نے کفیل احمد کو کسی بھی صوبے سے تعلق رکھنے والے شخص کو بطور ضمانتدار پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔ایڈوکیٹ متین شیخ کی جانب سے داخل پٹیشن میں تحریرہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک سال قبل ضمانت منظور ہوجانے کے باوجود ملزم کی ابتک جیل سے رہائی نہیں ہوسکی ہے کیونکہ مقامی ضامن دار کی جو شرط عدالت نے تجویز کی ہے ملزم اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے کیونکہ ملزم کا تعلق صوبہ بہار سے ہے اور مہاراشٹر میں اس کا کوئی جاننے والا نہیں ہے جو اس کی ضمانت لے سکے۔عرضداشت میں مزید تحریر ہے کہ جس طرح سے دہلی کور ٹ نے ملزم کو بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے ضامندار کو پیش کرنے کی اجازت دی ہے بامبے ہائی کورٹ بھی ملزم کو ایسی سہولت دے تاکہ پندرہ سالوں سے جیل میں مقید ملزم کی رہائی عمل میں آسکے۔ ملزم کفیل احمد کی عرضداشت پر اگلے ہفتے کسی دن سماعت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کفیل احمد پر عروس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے۔ملزم کفیل احمد سمیت دیگر تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325,324,379,109,120-B,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کیا تھا۔ اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک،کفیل احمد محمد ایوب انصاری،، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔سیشن عدالت میں ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ حسنین قاضی و دیگر پیش ہورہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : شہزاد بھٹی نیٹ ورک بھی دہشت گرد تنظیم میں شامل، نوجوانوں سے اس نیٹ ورک سے دور رہنے کی اے ٹی ایس ذرائع کی اپیل

ممبئی : شہزاد بھٹی گینگ و نیٹ ورک کو اب مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گرد نیٹ ورک قرار دیا ہے جس کے بعد اب شہزاد بھٹی سے وابستگان کے خلاف کارروائی میں تفتیشی ایجنسیوں کو راحت میسر ہوئی ہے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانے اور اسلحہ جات کی فراہمی کے عمل میں بھی شہزاد بھٹی نیٹ ورک ملوث پایا گیا ہے اس کے خلاف مختلف ۹ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ملک میں دہشت گردی سرگرمیوں اور بدامنی پھیلانے کی سازش میں شہزاد بھٹی گینگ نے کئی ایسے نوجوانوں کو بھی ملوث کیا تھا جو نابالغ بھی تھے .مہاراشٹراے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی گینگ کے خلاف آپریشن انجام دیا تھا جس میں کئی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر اس سے رابطہ رکھنے کے الزام میں بازپرس کے لیے طلب کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں رہا بھی کیا گیا تھا لیکن سرکار نے شہزاد بھٹی گینگ پر ہی یو اے پی اے ایکٹ کا اطلاق کیا ہے اگر کوئی بھی اس گینگ یا نیٹ ورک سے وابستہ پایا جاتا ہے تو اس کی گرفتاری بھی یو اے پی اے کے تحت ہی ہو سکتی ہے اے ٹی ایس کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ پہلے شہزاد بھٹی نیٹ ورک کو ٹھوس اقدام کرنے یا کارروائی کے لئے کوئی ایسی دفعہ نہیں تھی لیکن اب اس تنظیم گینگ اور نیٹ ورک کو ہی دہشت گرد قرار دیدیا گیا ہے اگر کوئی بھی اس نیٹ ورک سے وابستہ ہوتا ہے تو کارروائی بھی اسی مناسبت سے ہو گی یعنی ان کے خلاف بھی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی اے ٹی ایس نے اس سے قبل شہزاد بھٹی سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوانوں کو زیر حراست لیا تھا ان سے باز پرس کی اور انہیں بعد میں رہا کردیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اے ٹی ایس کی کارروائی کے سبب شہزاد بھٹی سے زبرداست جھٹکا لگا ہے دبئی میں مقیم پاکستانی ڈان ہندوستان کے خلاف تشدد کی سازش میں ملوث ہے اور اس کو انجام دینے کےلیے وہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلاتا ہے اس کے وہاٹس ایپ گروپ سے لے کر فیس بک سمیت انسٹاگرام اور ٹیلیگرام گروپ بھی ہے جس پر وہ غیر قانونی سرگرمی کو انجام دینے کےلیے نوجوانوں کی تقرری کرتا ہے.
ایسے میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی پر کارروائی کی ہے ملک میں ۲۰۰ سے زائد شہزاد بھٹی اراکین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے شہزاد بھٹی پنجابی زبان بولتا ہے اور اسی طرح وہ سوشل میڈیا پر نوجوان کو اپنی طرف مائل کرتا ہے اے ٹی ایس ذرائع نے اپیل کی ہے شہزاد بھٹی نیٹ ورک سے سوشل میڈیا پر نوجوان دور رہیں کیونکہ اگر کوئی بھی اس نیٹ ورک سے وابستہ ہوتا ہے تو اس پر کاروائی یقینی ہے اس لئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنا چاہئے اور کسی بھی انجان شخص سے رابطہ نہ رکھیں کیونکہ ایسے انجان رابطہ کاروں کے سبب ہی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ شہزاد بھٹی سے وابستگان پر بھی اب یو اے پی اے ایکٹ اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کارروائی یقینی ہے اس لئے اس گروہ نیٹ ورک سے دور رہنے کی اپیل اے ٹی ایس ذرائع نے کی ہے ۔
بین الاقوامی خبریں
پاکستان : خیبر پختونخواہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور کا مسجد پر حملہ، 15 ہلاک اور 50 زخمی

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعے کو ایک زبردست بم دھماکے سے لرز اٹھا۔ ضلع کوہاٹ کے علاقے پولیس لائنز میں ایک مسجد کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران اس وقت ہوا جب حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ کیا۔ مسجد کے اندر اور باہر زیادہ ہجوم کی وجہ سے دھماکے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے ایم ایس طاہر علی شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکے کے بعد 15 لاشیں اور 50 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس لائنز میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ دھماکے سے مسجد کے بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا اور ایک دیوار گر گئی۔ کوہاٹ میں ڈی ایچ کیو انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد حکام نے کوہاٹ ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ پولیس اور متعلقہ ادارے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) ذوالفقار حمید نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ فائرنگ کے دوران سپیشل برانچ کی عمارت میں ایک اور خودکش دھماکہ ہوا۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے بتایا کہ آئی جی پی نے کوہاٹ ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پاکستان کا صوبہ کے پی ایک طویل عرصے سے تشدد اور بدامنی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ صوبے میں کئی مسلح گروہوں نے پاکستانی حکومت اور فوج کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ان گروہوں نے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ کے پی نے حالیہ مہینوں میں کئی بڑے حملوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج نے سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے لیکن اب تک وہ ان گروہوں کے خلاف بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
