(جنرل (عام
اورنگ آباد میں یاد کیا گیا فراق گورکھپوری کو ان کے یومِ پیدائش پر
(نامہ نگار)
اردو کے مشہور شاعر فراق گورکھپوری 28 اگست کو یوم پیدائش ہے، اس مناسبت سے Raed and Lead Foundation کے دفتر واقع مرزا ورلڈ بک ہاؤس قیصر کالونی اورنگ آباد پر نشست "یاد فراق گورکھپوری” مولانا ابوالکلام آزاد کالج اورنگ آباد کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی.. انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ فراق اردو کے ایک عظیم شاعر تھے ان کا پورا نام رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری تھا انہیں ملک کے باوقار ادبی ایوارڈ
” گیان پیٹھ” سے نوازا گیا تھا.
انہوں نے فراق کی ایک بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فراق اکثر کہا کرتے تھے کہ
ایک بات کو ذہن نشین کرنا چاہئے کہ کسی بھی کام کے لئے وقت اور عمر کبھی بھی کم نہیں ہوتی۔ صرف اپنے دل میں مثبت قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ آدمی اپنے عمل سے اپنے اعما ل کو ثابت کرسکتا ہے۔ اور اس طرح کی شخصیت خود فراق گورکھپوری ہے۔ نشست کے آغاز میں مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ
1969ء میں فراق کو پانچواں گیان پیٹھ ایوارڈ ان کے اردو شعری مجموعہ ’’گل نغمہ‘‘پر دیا گیا۔ ان کے شعری مجموعہ کی ادبی حیثیت کو ساہتیہ اکیڈمی نے اور سویت لینڈ نہرو انعام سے بھی انہیں اعزاز دیا گیا۔ 1968ء میں انہیں پدم بھوشن کا خطاب بھی دیا گیا۔ اس طرح انہوں نے 33 کتابیں ادب کی دنیا والوں کو دی۔ اس طرح یہ زندہ دل شاعر اپنی عمر کے 86ویں سال داعی اجل کو لبیک کہا۔
شرکاء نشست ڈاکٹر ذاکر پٹھان نائب پرنسپل بدناپور کالج نے کہا کہ یوم اساتذہ پر فاؤنڈیشن کا اپنے اساتذہ کی یاد میں بچوں میں کتابیں بانٹنے کے فیصلہ میں خیر مقدم کرتا ہوں اور اپنی جانب سے 200 بچوں کی دنیا دینے کا اعلان کرتا ہوں..
خان جمیل احمد خان، صدرمدرس امان اللہ موتی والا اردو ہائی اسکول، صلاح الدین صدیقی، پرنسپل اقراء اردو بوائز ہائی اسکول و جونیر کالج، ڈاکٹر اشفاق احمد اقبال، عرفان سوداگر (سرسید احمد کالج اورنگ آباد) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فاؤنڈیشن کے مشن *پڑھو اور آگے بڑھو ” کا ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا.
اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کا 5 ستمبر یومِ اساتذہ کی مناسبت سے شائع خصوصی شمارہ کا تعارف ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر اور ماہنامہ بچوں کی دنیا کے تقسیم کار مرزا عبدالقیوم ندوی نے پیش کرتے ہوئے شرکاء نشست سے درخواست کی کہ اپنے اساتذہ کی یاد میں بچوں میں تقسیم کرنے کے لیے اس خصوصی شمارہ کی کاپیاں خریدیں ان کے اس گزارش کو قبول کرتے ہوئے 300 کاپیاں خریدیں. واضح رہے کہ 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ کی مناسبت سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن گلی اور محلوں کے بچوں میں یہ شمارہ مفت تقسیم کرنے والا ہے… نشست کو کامیاب بنانے میں مرزا طالب بیگ نے محنت کی اور ڈاکٹر اشفاق احمد کے شکریہ پر نشست کا اختتام عمل میں آیا..
ممبئی پریس خصوصی خبر
سماج وادی پارٹی ایم ایل اے رئیس شیخ کا بی جے پی کی اردو دشمنی پر تنقید

ممبئی ؛ریاست میں نگر پنچایت اور میونسپل کونسل کے انتخابات کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور بی جے پی لیڈروں نے اپنے امیدواروں کی تشہیر کے لیے اردو میں کتابچے شائع کیے ہیں۔ ‘بھیونڈی ایسٹ’ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے بی جے پی کے اردو کتابچے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایم ایل اے شیخ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو یہ احساس ہو گیا ہے، اگرچہ تاخیر سے، اردو کسی ایک مذہب کی زبان نہیں ہے۔
ضلع رائے گڑھ کے ‘ارن ‘ سے بی جے پی کے ایم ایل اے مہیش بالدی کے کارکن میونسپل کونسل انتخابات کے دوران اردو میں کتابچے تقسیم کر رہے ہیں۔ اس کی نشاندہی کرتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ ‘ایک طرف وہ مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر نفرت کرتے ہیں اور جب ان کے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اردو زبان کا سہارا لیتے ہیں’، جو کہ بی جے پی کی دوغلی پالیسی ہے۔ ریاست کے ماہی پروری اور بندرگاہوں کے وزیرنتیش رانے کو اردو میں بی جے پی کی مہم کے کتابچے چھاپنے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہیے۔
ریاست میں اردو ساہتیہ اکیڈمی ہے۔ تاہم اس اکیڈمی کو مسلمانوں کے لیے کام کرنے والا ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ اردو اکادمی کی حالت ایسی ہے کہ فنڈ نہیں، دفتر نہیں، عملہ نہیں۔ اردو زبان کے مراکز، اردو اسکول، اردو بولنے والے اساتذہ، اردو گھروں کو فنڈز اور جگہ نہیں دی جاتی۔ بی جے پی حکومت نے پانچ دہائیوں سے جاری ہے اردو ماہنامہ ‘لوک راجیہ ‘ کو بند کر دیا۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے سوال کیا ہے کہ بی جے پی جو اردو زبان اور مسلمانوں سے اتنی دشمنی رکھتی ہے، الیکشن کے وقت اردو مسلم ووٹوں پر افسوس کیوں کرے؟
اردو کسی مذہب کی زبان نہیں ہے۔ اردو بولنے والے ادیبوں اور نغمہ نگاروں نے بالی ووڈ کی ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔ ریاست میں 75 لاکھ اردو بولنے والے ہیں اور ریاست میں روزانہ 25 اردو روزنامے شائع ہوتے ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود غرضانہ سیاست کے لیے زبان اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی اپنی سازش پر قدغن لگائے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
آندھراپردیش ہیڈما انکاؤنٹر کے بعد وینو گوپال بھوپتی کی ہتھیارچھوڑنے کی اپیل،تشدد کے راستہ سے حالات کی تبدیلی ممکن نہیں

ممبئی گڈچرولی میں وینوگوپال عرف بھوپتی نے خودسپردگی کی تھی اب ماؤنواز ہیڈما کے انکاؤنٹر کے بعد ایک ویڈیو جاری کر کے دوسری مرتبہ اپیل کی ہے کہ ہتھیار چھوڑ کر عام عوام کے درمیان اب کام کرنے کی ضرورت ہے عوام کے حق کےلئے جمہوری طریقہ سے قانونی لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے ۔ وینو گوپال نے اپنا تازہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد ماؤنواز سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ خودسپردگی کرنے کے بعد جس طرح سے عام عوام کے ساتھ زندگی بسرکررہے ہیں اسی طرح سے جمہوری طریقہ سے ترقی کےلیے لڑنے کی ضرورت ہے ۔ ماؤنواز نے خودسپردگی کے بعد کہا کہ ان کا اعتماد جمہوریت پر بحال ہوا ہے اب حالات بدل چکے ہیں سابقہ حالات اور ابھی کے حالات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کئی ساتھیوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور ایسے میں اب ہیڈما سمیت ۶ ساتھیوں کی جانیں تلف ہوئی ہے اس لیے اب ہتھیار ترک کرنا لازمی ہے کیونکہ ہتھیاروں اور تشدد کے راستہ سے جنگ جاری رکھنا محال ہے اب ہمیں جمہوری طریقے سے سرکار کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور لوگوں کے حق کےلیے کام کرنا چاہیے یہی ہماری ذمہ داری ہے اس لیے مجھ سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ساتھیوں سے وینوگوپال نے تشدد ترک کر نے اور ہتھیار چھوڑنے کی دوسری مرتبہ اپیل کی ہے اس سے قبل گڈچرولی میں خودسپردگی پر اپیل کی تھی کیونکہ ماؤانوازوں نے بھوپتی کو غدار قرار دینا شروع کردیا تھا اس کی بھی بھوپتی نے تردید کی تھی اور ہتھیار ترک کرنے کی دعوت دی تھی اسی طرح دوسری مرتبہ بھی ہتھیار ترکی کی دعوت دی ہے ۔ وینو گوپال بھوپتی کا ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں اس لیے تشدد کے راستہ حالات تبدیلی ممکن نہیں عدم تشدد کا راستہ ہی اس کیلئے بہتر ہے ۔
(جنرل (عام
2031 تک ہندوستان میں 1 بلین سے زیادہ 5جی سبسکر پشنز متوقع ہے۔

نئی دہلی، 20 نومبر ہندوستان 2031 کے آخر تک 1 بلین 5جی سبسکرپشنز کو عبور کرنے والا ہے، یہ بات جمعرات کو ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی۔ ایرکسن موبلٹی رپورٹ کے نومبر 2025 کے ایڈیشن کے مطابق، اس سے ملک کو 79 فیصد 5جی سبسکرپشن کی رسائی حاصل ہو جائے گی، جو سروس کے ملک بھر میں شروع ہونے کے صرف تین سال بعد اپنانے میں تیزی سے ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ ہندوستان عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرنے والی 5جی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ 2025 کے آخر تک، ملک میں 394 ملین 5جی صارفین تک پہنچنے کی امید ہے، جو کہ تمام موبائل سبسکرپشنز کا 32 فیصد ہے۔ ایرکسن انڈیا کے ایم ڈی نتن بنسل نے کہا کہ ہندوستان میں موبائل ڈیٹا کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اوسطاً 36 جی بی فی مہینہ اسمارٹ فون کی کھپت، 2031 تک بڑھ کر 65 جی بی ہونے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر، رپورٹ میں 2031 تک 6.4 بلین 5جی سبسکرپشنز کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو کہ تمام موبائل سبسکرپشنز کا تقریباً دو تہائی بنتا ہے۔ صرف 2025 میں، عالمی 5جی سبسکرپشنز 2.9 بلین تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ایک سال میں 600 ملین تک بڑھ جائے گی۔ نیٹ ورک کی کوریج بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، 2025 میں مزید 400 ملین افراد 5جی تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک، مین لینڈ چین سے باہر عالمی آبادی کا نصف کوریج متوقع ہے۔ سوال3 2024 اور سوال3 2025 کے درمیان موبائل نیٹ ورک ڈیٹا ٹریفک میں 20 فیصد اضافہ ہوا، جو بنیادی طور پر ہندوستان اور چین کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ 2025 تک، 5جی نیٹ ورکس تمام موبائل ڈیٹا کا 43 فیصد ہینڈل کریں گے، جس کی تعداد 2031 تک بڑھ کر 83 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ فکسڈ وائرلیس رسائی 5جی کے استعمال کے بڑے کیس کے طور پر بڑھ رہی ہے۔ ای ایم آر کا تخمینہ ہے کہ 1.4 بلین لوگ 2031 تک ایف ڈبلیو اے کے ذریعے منسلک ہوں گے، ان میں سے 90 فیصد صارفین 5جی نیٹ ورکس پر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فی الحال، 159 سروس فراہم کرنے والے پہلے ہی 5جی پر مبنی ایف ڈبلیو اے خدمات پیش کر رہے ہیں، جو کہ دنیا بھر کے تمام ایف ڈبلیو اے آپریٹرز کے تقریباً 65 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
