Connect with us
Friday,14-August-2026
تازہ خبریں

جرم

بھیونڈی میں 2 ماہ سے درندہ صفت باپ کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی نابالغ بیٹی

Published

on

rape

(وفا ناہید)
بھیونڈی : کرونا کی وبا میں باپ بیٹی کے مقدس رشتے کو داغدار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جب ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی کی عصمت سے 2 ماہ تک کھیلتا رہا. آج کا دور اس قدر غلاظت میں ڈوب گیا ہے کہ آج سے 1400 سال پہلے کے ظلمت کدے کی یاد آرہی ہے. ظلمت کدے کا وہ دور تو پھر بھی ٹھیک تھا کہ جب بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا. مگر آج اکیسویں صدی میں بیٹی اپنے سگے رشتوں سے محفوظ نہیں ہے. اس دور میں تو بیٹی کو ایک بار میں ماردیا جاتا تھا مگر آج اس کی عصمت کا لٹیرا اور کوئی نہیں اس کی تخلیق کرنے والا اس کا باپ ہے. جہاں اپنی عزت اپنے باپ کے ہاتھوں لٹوا کر وہ روز جیتی ہے اور روز مرتی ہے. آج بیٹی سوائے اپنی ماں کے آنچل کے کہیں محفوظ نہیں ہے. ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ عروس البلاد ممبئی سے قریب بھیونڈی شہر میں پیش آیا. ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، درندے باپ نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اپنی ہی 13 سالہ بچی کو لگاتار دو ماہ تک اپنی ہوس کا شکار بناتا رہا۔ آخر کار، متاثرہ بچی کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا اور اس نے اپنے ہی باپ پر عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا۔ کیس درج ہوتے ہی شانتی نگر پولیس نے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔ شانتی نگر پولیس کے مطابق، ایک 13 سالہ بچی جو بھیونڈی کے غیبی نگر میں واقع اپنے گھر سے بھاگی تھی، متاثرہ بچی پولس کو روتی ہوئی حالت میں ملی تھی. پولیس نے لڑکی کو تھانے میں لانے کے بعد رونے کی وجہ دریافت کی تو جو سچائی سامنے آئی اس سے پولس کے بھی ہوش اڑگئے. جب لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سگے باپ نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ متاثرہ بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ جولائی اور اگست کے درمیان متعدد بار ، اس کے درندہ صفت باپ نے اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ یہاں تک کہ پیر کے دن بھی، وہ لڑکی کے ساتھ غلط کام کرنا چاہ رہا تھا کہ اس نے کسی طرح خود کو بچایا اور گھر سے بھاگ گئی۔ متاثرہ کے مطابق جب اس کی سوتیلی ماں گھر سے باہر جاتی تھی تو اس کا باپ اس کے ساتھ غلط حرکت کرتا تھا ۔ بچی کی شکایت پر شانتی نگر پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 376،354،323،504،506 اور پوسکو ایکٹ 4،6،8 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جنسی جنونی باپ کو گرفتار کرکے اور اسے عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے 26 اگست تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس شرمناک واقعے کے بے نقاب ہونے کے بعد، شہر میں طرح طرح کے چرچے ہورہے ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات اے پی آئی امول مورے کررہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی اسکول کی طالبہ ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی ملزم کی پہلی بیوی کی لڑکی ہے. درندہ صفت باپ پاور لوم مزدور ہے۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان