سیاست
گنپتی کے ساتھ اگھاڑی حکومت کا بھی وسرجن ہو جائے گا، مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے

سپریم کورٹ کے ذریعہ فلمی اداکار سوشانت سنگھ کی موت میں سنائے جانے والے فیصلے کا مرکزی وزیر اور آر پی آئی کے سربراہ رامداس اٹھاولے نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب سی بی آئی اس کیس کی تہہ تک جائے گی اور جو حقیقت ہے وہ سب کے سامنے آئے گا۔ رامداس اٹھاولے نے کہا کی مہاراشٹر میں سیاست پر منحصر مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے تینوں اتحادی جماعتوں میں کوئی آپسی تال میل نہیں ہے تینوں جماعت آپس میں ہی ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں اُلجھے رہتے ہے۔ اس لیے یہ حکومت چلنا مشکل ہے اور گنپتی کے وسرجن کے ساتھ مہاراشٹر میں اس حکومت کا بھی وسرجن ہو جائے گا۔
رامداس اٹھاولے نے کہا کہ ممبئی پولیس نے فلمی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں 2 ماہ سے زیادہ کا وقت لیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں مل سکا ہے۔ پورے ملک میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ممبئی پولیس مہاراشٹر حکومت کے دباؤ میں کام کر رہی ہے اور حکومت کسی کو بچانا چاہتی ہے۔ جو اس معاملے میں شامل ہے۔ اس لیے ان سبھی دوشی پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی ہونی چاہیے جو جان بوجھ کر ممبئی پولیس کی وردی کو داغ دار کررہے ہے۔ ممبئی پولیس پوری دنیا میں دوسرے نمبر کی پولیس مانی جاتی ہے۔ ایسے میں اس کے وقار کو گرانا اچھا نہیں ہے۔ اب تک ممبئی پولیس نے ایسے کئی معاملوں کو بھی حل کیا ہے جہاں ملزم کوئی سراغ نہیں چھوڑتا پھر بھی ممبئی پولیس ملزم تک پہنچ جاتی ہے۔
مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 105 ممبران اسمبلی کے علاوہ 105 آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ ہمیں 30 دوسرے ممبران اسمبلی کی ضرورت ہے۔ کانگریس اور این سی پی کے بہت سے رہنما ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جو جلد ہی اکٹھے ہوسکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں شیوسینا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ آنا چاہتی ہے یا الگ رہنا چاہتی ہے۔ ہم شیوسینا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ حکومت تشکیل دیں اور عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ پر عمل کریں۔ میں خود پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران شیوسینا قائدین سے بات کروں گا۔
رامداس اٹھاولے نے شیوسینا پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اخبار چلانا ایک الگ کام ہے اور حکومت چلانا الگ۔ یہ بات اب ادھو ٹھاکرے کو سمجھ میں آ رہی ہے۔ مہاراشٹر اور ممبئی کی حالت بتتر ہوگئی ہے۔ کورونا کے معاملات یہاں رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کانگریس اور این سی پی کو کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں اور کانگریس، این سی پی، ادھو ٹھاکرے کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہتی ہے۔ اس حکومت کا ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبریں
گجرات میں طیارہ حادثے نے بھارت ہی نہیں پوری دنیا کو پریشان کر دیا، اتحاد ایئرویز نے پائلٹس کو بڑا حکم دے دیا، جنوبی کوریا حرکت میں

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے اپنے بوئنگ 787 طیارے کے پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ فیول سوئچ کے حوالے سے محتاط رہیں۔ اس کے لیے پائلٹس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایئر لائن اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ فیول کنٹرول سوئچ کیسے کام کرتے ہیں۔ یہ احتیاطی قدم 12 جون کو بھارت کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے کے دونوں فیول سوئچ ٹیک آف کے فوراً بعد بند ہوگئے۔ اتحاد کے علاوہ جنوبی کوریا کی حکومت بھی ایسے ہی اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جنوبی کوریا اپنے بوئنگ طیاروں کو چلانے والی ہوائی کمپنیوں کو ایندھن کے کنٹرول کے سوئچز کو چیک کرنے کے لیے آرڈر دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اتحاد اور جنوبی کوریا کے اپنے پائلٹوں کو احکامات اور فیول سوئچ کی تحقیقات کے درمیان، یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) اور بوئنگ نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں پر فیول کنٹرول سوئچز، بشمول 787، غیر محفوظ نہیں ہیں۔
سیاست
خط آیا اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے تحقیقات کا حکم دیا! شندے کے قریب کون ہے؟ شیوسینا کے ایم ایل اے اور وزیر مشکل میں ہیں۔

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس شیوسینا کے اراکین اسمبلی اور وزراء کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ یہ سیشن کئی وجوہات کی وجہ سے خبروں میں ہے جیسے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے وزراء اور ایم ایل اے کو مارنے کے ویڈیو، گھوٹالے کے الزامات اور ان کی تحقیقات۔ دراصل شیوسینا کے ایم ایل اے اور مہایوتی کے وزراء مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ اب سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ شیوسینا کے وزراء مشکل میں پڑ رہے ہیں یا انہیں مشکل میں ڈالا جا رہا ہے؟ ایکناتھ شندے کے قریبی وزیر سنجے شرسات تنازعہ میں ہیں۔ الزام ہے کہ چھترپتی سمبھاج نگر میں واقع ہوٹل کی نیلامی کا عمل شرسات کے بیٹے کے لیے بدل دیا گیا تھا۔ سماجی انصاف کے وزیر سنجے شرسات کے بیٹے سدھانت کی سہولت کے لیے نیلامی کے عمل میں تبدیلی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں یہ الزامات لگے کہ نیلامی میں دیگر بولی دہندگان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔ چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے گزشتہ ہفتہ اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
شندے کے قریبی ساتھی شرسات کی تحقیقات سے پارٹی میں بے چینی ہے۔ ایک شبہ ہے کہ شیوسینا کے وزراء کو جان بوجھ کر مشکل میں ڈالا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے شرارت کی تحقیقات کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ پھر چیف منسٹر فڑنویس نے تحقیقات کا حکم کیوں دیا؟ شیوسینا کے وزراء اور ایم ایل اے کے ذہن میں یہی سوال ہے۔ اس وقت قانون ساز کونسل میں پیش آنے والے واقعات شیوسینا کے وزراء اور ایم ایل اے کو مشکوک لگتے ہیں۔ وہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سنجے شرسات کی تحقیقات کے مطالبے پر اپوزیشن زیادہ جارحانہ نہیں تھی۔ لیکن فڑنویس نے براہ راست جانچ کا اعلان کیا۔ شرسات جو اس وقت قانون ساز کونسل میں موجود تھے، بھی کچھ حیران ہوئے۔ کیونکہ ٹھاکرے کی شیوسینا کی طرف سے یہ مسئلہ اٹھانے سے پہلے ہی ایک خط آچکا تھا۔ ٹھاکرے کے دو جارحانہ ایم ایل اے کو ایک خط ملا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہوٹل کی نیلامی کا مسئلہ اٹھایا اور اس کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کیسے کی گئی۔ اس واقعہ کا شنڈے سینا میں چرچا ہے۔ شندے سینا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ ٹھاکرے کے ایم ایل اے کو موصول ہونے والے اس خط کے پیچھے کون ہے۔
سیاست
مہاراشٹر اسمبلی میں چڈی بینان گینگ پر ہنگامہ، ادیتہ ٹھاکرے کے بیان پر نلیش رانے کا اعتراض، اسمبلی کے کام کاج سے گینگ حذف کا مطالبہ

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن اور حکمراں محاذ میں نوک جھونک کے بعد اب ایوان میں چڈی بنیان گینگ پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ مہاراشٹر اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا, جب شیوسینا یو بی ٹی لیڈر ادیتہ ٹھاکرے نے ایوان اسمبلی میں چڈی بنیان گینگ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا, جس کے بعد شندے سینا کے رکن اسمبلی نلیش رانے نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے چڈی بنیان لفظ اسمبلی کے کام کاج سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا اور ادیتہ ٹھاکرے پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ آپ یہ واضح کرے کہ چڈی بنیان والا کون ہے۔ ادیتہ ٹھاکرے نے ایوان اسمبلی میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اب تک خاموش تھے, لیکن اب وزیر اعلیٰ ممبئی کے سہولیات اور مطالبات کی جانب توجہ مرکوز کرے اور وہ چڈی بنیان گینگ پر سخت کارروائی کرے۔ اس پر نلیش رانے نے اعتراض کیا اور کام کاج سے چڈی بنیان گینگ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادیتہ ٹھاکرے کو چلینج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو یہ واضح کرے کہ انہوں نے چڈی بنیان کسے کہا ہے۔ اس سے ایوان اسمبلی میں غلغلہ شروع ہوگیا اور حالات کشیدہ ہوگئے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا