Connect with us
Monday,03-August-2026

سیاست

ادھوٹھاکرے ملک کے ساتوے سب سے پسندیدہ وزیر اعلی، سروے میں ہوا انکشاف

Published

on

uddhav

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھوٹھاکرے کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ جس طرح سے انہوں نے ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا کے بحران کا سامنا کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ایک بار پھر سے انہوں نے ملک کے سب سے پسندیدہ وزیر اعلی کی فہرست میں جگہ ملی ہے آپ کو بتادے کی یہ سروے انڈیا ٹوڈے اور کاروی انسائٹس دوارہ کیا گیا ہے۔ ملک کے سب سے پسندیدہ وزیراعلی کی فہرست میں ادھو ٹھاکرے کو ساتویں نمبر پر جگہ ملی ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس فہرست میں سب سے اوپر کے فہرست میں ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ 24 فیصد ووٹ ملے ہے۔ سروے میں سرفہرست 7 وزرائے اعلیٰ میں سے 6 وزرائے اعلیٰ غیر بی جے پی اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں سے آئے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جبکہ تیسری پوزیشن آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے پاس ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پہلے نمبر سے پھسل کر چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر دوسرے وزیراعلی کو رکھا گیا ہے اور چھٹے نمبر پر بہار کے سی ایم نتیش کمار کو جگہ ملی ہے۔ پسندیدہ کی فہرست میں اسکے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگیلے اور ان کے بعد شیوراج سنگھ کا نمبر آتا ہے۔
اس میں پورا ملک وبا کے بڑے بحران سے دوچار ہے، ایسی صورتحال میں ٹیلیفون پر بات چیت کے ذریعے اس بار یہ سروے مکمل کیا گیا ہے، حالانکہ اس سے قبل یہ سروے لوگوں کے انٹرویو کے ذریعے مکمل کیا گیا تھا، اس سروے کے دوران، قریب 12021 افراد ان میں سے 67٪ لوگ دیہی علاقوں سے اور 33 فیصد شہری حصے سے آتے ہیں۔ اترپردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو، تلنگانہ، راجستھان، پنجاب، اڑیسہ، مہاراشٹر، کیرالہ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، جھارکھنڈ، گجرات، ہریانہ، دہلی، بہار، چھتیس گڑھ، آسام اور آندھرا پردیش جیسی 19 ریاستوں کے لوگوں کا سروے کیا گیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : غیر مجاز ہاکروں اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا کر رکاوٹوں سے فٹ پاتھ پاک کرے، میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے کی سخت ہدایات

Published

on

Ashwini-Bhide

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) ممبئی کے شہریوں کے لیے محفوظ، آسان اور رکاوٹوں سے پاک سفر کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ ‘پیڈسٹرین فرسٹ راہگیر سب سے پہلے ‘ مہم کو مؤثر طریقے سے نافذ کر رہی ہے۔ اس اقدام کے پہلے مرحلے کے تحت 320 کلومیٹر پر محیط فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔ چونکہ ممبئی میں روزانہ کا تقریباً 50 فیصد سفر پیدل ہوتا ہے، اس لیے پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے تمام غیر مجاز ہاکروں، تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کے فٹ پاتھوں کو فوری طور پر صاف و پاک کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ مکمل طور پر رکاوٹوں سے پاک ہیں۔ مزید برآں، فٹ پاتھوں کی بہتری، خوبصورتی اور حفاظت سے متعلق ضروری اقدامات کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ تمام انتظامی وارڈز کے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ وارڈ کی سطح پر اس کام کا جائزہ لینا ہوگا، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو ہفتے میں ایک بار زونل سطح کا جائزہ لینا ہوگا اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر کو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر کو ہر 15 دن بعد جائزہ لینا ہوگا۔ اس مہم میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر بھیڈے نے انتباہ دیا ہے کہ ان احکامات کی تعمیل کرنے میں ناکام پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس طرح کی کوتاہی کے لیے جوابدہی طے کی جائے گی۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں پر مشتمل ایک جائزہ میٹنگ حال ہی میں میونسپل کمشنر کی رہنمائی میں میونسپل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں فٹ پاتھوں کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اور انسداد تجاوزات کے اقدامات کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ یہ عمل محض ایکشن لینے تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ تجاوزات کی تکرار کے ازالہ کے لیے مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ ‘پہلے’ اور ‘بعد میں’ تصاویر کے ساتھ روزانہ کی پیشرفت کی رپورٹوں کا جائزہ لینا لازمی ہے, بھیڈے نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی اہلکار اس کام میں تاخیر، لاپرواہی یا لاپرواہی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے کہا کہ فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک رکھنا محض ایک بار کی مہم نہیں ہے بلکہ ایک جاری انتظامی ذمہ داری ہے۔ تعمیراتی مواد، ملبہ، لاوارث یا غلط طریقے سے پارک کی گئی گاڑیاں، جمع کچرے کے ڈھیر، اور ناہموار سطحیں پیدل چلنے والوں کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ اس لیے، عوامی علاقوں میں فٹ پاتھوں پر ہر قسم کی تجاوزات خاص طور پر اسکولوں، اسپتالوں، ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں، بس ڈپوز، بازاروں اور اونچی فٹ فال زونز کے قریب کو فوری طور پر ہٹا دیا جانا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فٹ پاتھ محفوظ اور پیدل چلنے والوں کے لیے قابل رسائی ہیں۔

غیر مجاز اشتہاری بورڈز، ہورڈنگز، عمارتوں سے باہر کی طرف کھلنے والے دروازے، اونچے ریمپ اور فٹ پاتھ پر موجود دیگر جسمانی رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ اشونی بھیڈے نے مزید واضح کیا کہ متعلقہ عہدیداروں کو باقاعدگی سے اس بات کی تصدیق کرنی چاہئے کہ لائسنس یافتہ دکاندار اپنی فروخت کی سرگرمیوں، مواد کی ذخیرہ اندوزی، اسٹالز اور اشارے کو سختی سے اپنی مخصوص جگہوں تک محدود رکھیں۔ مزید برآں، غیر موافق یا ناہموار ریمپ کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عمارت کے داخلی راستے اور دروازے جائیداد کی حدود کے اندر اندر کی طرف کھلے ہوں۔ فٹ پاتھ میں رکاوٹ ڈالنے والی درختوں کی شاخوں کو ضرورت کے مطابق سائنسی طور پر کاٹنا چاہیے۔ فٹ پاتھ کے ڈیزائن کو مروجہ معیارات کے مطابق تیار کیا جانا چاہیے۔ نئے فٹ پاتھوں کو سختی سے مقرر کردہ معیاری ڈیزائن کے مطابق اور M-40 گریڈ کنکریٹ کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جانا چاہیے۔ پیور بلاکس یا سٹیمپڈ کنکریٹ کا استعمال کسی بھی حالت میں سختی سے منع ہے۔ مزید برآں، فٹ پاتھوں کو خالی جگہوں، ناہموار سطحوں اور دیگر تمام جسمانی رکاوٹوں کو ختم کرکے محفوظ بنایا جانا چاہیے۔ بھیڈے نے متعلقہ عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ اس سلسلے میں قطعی طور پر کوئی غفلت نہ برتی جائےبھیڈے نے کہا کہ تجاوزات کو ہٹانے اور فٹ پاتھوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ اور چلنے کے قابل بنانے سے طلباء، بزرگ شہریوں، معذور افراد اور عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس سے پیدل چلنے والوں کی حفاظت میں اضافہ ہوگا، سڑک حادثات کے واقعات میں کمی آئے گی، اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو فٹ پاتھ استعمال کرنے کی ترغیب ملے گی۔ نتیجتاً، اس سے سڑک ٹریفک کی کارکردگی اور رفتار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اس طرح ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔ بھیڑ کم ہونے سے ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی اور صحت عامہ پر مثبت اثر پڑے گا۔ تمام متعلقہ حکام کو فٹ پاتھوں کی ترجیحی بنیاد پر فہرست تیار کرنی چاہیے۔ تجاوزات کی تکرار کو روکنے کے لیے مسلسل فالو اپ کے ذریعے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ افسران اپنے فرائض میں غفلت نہ برتیں۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے واضح کیا ہے کہ فٹ پاتھوں پر رکاوٹیں پائی جانے پر کسی اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایم آئی ڈی سی کے حدود میں بیسٹ بسوں میں مسافروں کے موبائل اچکنے والا گروہ بے نقاب 7 گرفتار، ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

Published

on

Mobile-Thief

ممبئی : ممبئی شہر میں بیسٹ کی بسوں مسافروں کے موبائل چوری کرنے والے گروہ کو ممبئی پولیس نے بے نقاب کیا ہے, ممبئی کے ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مقیم جگت جیوتی مہنت 49 سالہ اندھری میں 6 جون دو پہر سپز بس اسٹاپ ایم آئی ڈی سی سے اندھیری جانے کیلئے بس روٹ نمبر 415 میں سوار ہوئے, اس دوران ان کا موبائل فون غائب ہوگیا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پینٹ کے جیب میں موبائل رکھا تھا اور نامعلوم شخص نے اسے چوری کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے چوری کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے تفتیش کے دوران 40 سے 45 سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور ممبرا شیواجی نگر میں مقیم بیسٹ بس میں سفر کرنے والے مسافروں کے موبائل فون چھیننے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 12 لاکھ سے زائد کے اسباب اور 135 موبائل فون ضبط کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ : نظم گانے والے نوجوانوں کو کلین چٹ, ویڈیو میں اشتعال انگیزی یا کنبہ سے کوئی ہراسائی یا دھمکی کا رویہ اختیار نہیں کیا گیا, ویڈیو جانچ میں پولیس کا انکشاف

Published

on

Police

ممبئی : پونہ جنیر گھاٹی میں مسلم کنبہ کی سیاحت کے دوران ہراسائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش کے بعد نظم پڑھنے والے نوجوانوں کو کلین چٹ دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اب بھی گردش کر رہا ہے, جس پر تبصرہ بھی جاری ہے اور تبصرے میں اس ویڈیو کو ہندو مسلم رنگ دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش بھی شروع ہے, لیکن پولیس نے جب اس کا بغور معائنہ کیا تو پایا کہ ویڈیو میں جو نوجوان نظم پڑھ رہے ہیں, ان کا مقصد یا ارادہ مسلم کنبہ کو ہراساں یا پریشان کرنا نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ان کے ساتھ کوئی اشتعال انگیزی کی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کچھ نوجوان گھاٹ پر نظم گونج اٹھی ہے ہلدی گھاٹی گھوڑوں کے ان ٹاپوں سے ویروں کی یہ سینا لیکر رانا لڑتا مغلوں سے یہ نظم معروف شاعر شیام نارائن پانڈے کی مشہور الوطبی گیت پر مبنی ہے, جو مہارانا پرتاپ اور ان کے چیتک گھوڑے کی بہادری پر مبنی ہے اسی طرح چھترپتی شیواجی مہاراج اور چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی داستان بھی نظم میں بیان کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی افضل خان, شائستہ خان اور اورنگ زیب کی شکست کو بھی بیان کیا گیا ہے روایتی لوک گیت کے طور پر کئی برسوں سے عوامی طور پر یہ مقبول ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں سیاحوں کے ایک گروپ کو بتایا گیا ہے جو مانسون میں سیاحت کی غرض سے جنیر تعلقہ کے علاقہ میں موجبودج ہے مذکورہ بالا گیت گانے میں مشغول ہے نانا گھاٹی علاقہ میں یہ ویڈیو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے نیچے کچھ تبصروں میں الزام لگایا ہے کہ مسلم خاندان کو دیکھ کر ہراسائی کرنے کی نوجوانوں کی یہ کوشش ہے۔ ویڈیو کا بغور معائنہ کے بعد جانچ میں پولیس نے بتایا کہ مسلم خاندان کے ساتھ ہراسائی یا دھمکی دینے بدتمیزی کا کوئی عمل نظر نہیں آتا یہ گروپ صرف گیت گانے میں مشغول ہے اس میں کوئی قابل اعتراض عمل نہیں ہے اور نہ ہی اشتعال انگیزی پائی گئی ہے۔ سیاحتی مقام پر پولیس نے اس واقعہ اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ امن وامان برقرار رہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان