Connect with us
Tuesday,12-August-2025
تازہ خبریں

سیاست

رام مندر بھومی پوجن تقریب اتحاد کا پیغام دے گی، جے سیارام:پرینکا

Published

on

priyanka

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھگوان رام کے کردار کو ہندوستانی ثقافت ،فلسفہ،تہذیب کی علامت اور ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد اور بھائی چارے اور ثقافت کا انضمام کا پروگرام ثابت ہوگا۔
محترمہ واڈرا نے منگل کو یہاں جاری بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا’’آسانی ،ہمت ،قربانی،عزم ،ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہےرام سب میں ہیں،رام سب کے ساتھ ہیں ۔ بھگوان رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن کا پروگرام قومی احتاد،بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔جے سیارام۔‘‘
انہوں نے بھگوان رام کے کردار کو اتحاد کا ذریعہ بتایا اور کہا کہ دنیا اور ہندوستانی جزائر کی ثقافت میں راماین کی گہری اور امت چھاپ ہے۔بھگوان رام ،ماتا سیتا اور راماین کی کہانی ہزاروں برسوں سے ہندوستانی ثقافت اور مذہبی یادگاروں میں کرن کی طرح روشن ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ’’ ہندوستانی منیشا راماین کے موضوعات سے مذہب ، پالیسی ، فرض ، قربانی ، عظمت ، محبت ، بہادری اور خدمت سے تحریک پاتے ہیں۔ شمال سے جنوب ، مشرق سے مغرب تک ، رام کتھا متعدد شکلوں میں خود ظاہر کرتی چلی آرہی ہے ۔ شری ہری کی ان گنت شکلوں کی طرح ہی رام کتھا ہری کتھا اننت ہے۔‘‘

سیاست

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی ایٹمی حملے کی دھمکی کی مذمت کی، منیر کی زبان کو سڑک چھاپ کہا۔

Published

on

owesi-&-muneer

نئی دہلی : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے ایٹمی حملے کی دھمکی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ منیر کی زبان گلی کے کسی آدمی کی سی لگتی ہے۔ پاکستانی آرمی چیف ان دنوں امریکہ گئے ہوئے ہیں اور وہاں سے بھارت کے خلاف مسلسل آگ اگل رہے ہیں۔ امریکی ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ اور بھارت کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر جو کھٹائی پیدا ہوئی ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ منیر ٹرمپ کے کہنے پر بھارت کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حیدرآباد کے ایم پی اویسی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بیانات کے حوالے سے اے این آئی کو بتایا، ‘بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ امریکہ سے ہو رہا ہے، جو ہندوستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ وہ ایک سڑک کے آدمی کی طرح بول رہا ہے… ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستانی فوج اور ڈیپ سٹیٹ کی طرف سے ہمیں مسلسل درپیش خطرات کے پیش نظر ہمیں اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ ہم تیار ہو سکیں۔’

اویسی نے کہا کہ سب سے بری بات یہ ہے کہ منیر امریکی سرزمین سے ایسی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اویسی کے مطابق، ‘مودی حکومت کی طرف سے سیاسی ردعمل آنا چاہیے، یہ صرف وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے، حکومت کو اپنا احتجاج درج کرانا چاہیے اور اس معاملے کو امریکا کے سامنے سختی سے اٹھانا چاہیے۔’ دراصل امریکہ کے فلوریڈا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے منیر نے کئی طریقوں سے بھارت کو دھمکیاں دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھارت کے ساتھ کسی تنازع میں پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ تباہ کن طاقت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ منیر نے کہا، ‘ہم ایٹمی قوم ہیں۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم ڈوبنے والے ہیں تو ہم آدھی دنیا کو ڈوبا جائیں گے۔’

دریں اثنا، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کے پاس رواں سال جنوری میں 170 کے قریب جوہری ہتھیار تھے۔ پیر کو وزارت خارجہ نے منیر کی دھمکی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بھارت جوہری بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا۔ اس میں کہا گیا، ‘جوہری ہتھیاروں سے لوگوں کو ڈرانا پاکستان کی عادت ہے’۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایک کروڑ سے زائد کی منشیات کوکین ضبط ایک غیر ملکی گرفتار

Published

on

ar

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی منشیات کوکین سمیت ایک غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم آئی ڈی اندھیری پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بریچ کے نیچے ایک منشیات فروش آنے والا ہے اس بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر گھانی ملک کا شہری ہوناری الموہا 34 سالہ کو زیر حراست لیا۔ اس کے قبضے سے 287.80 گرام وزن کی کوکین جس کی کل مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمسنگ کمپنی کا موبائل و دیگر اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کوکین منشیات فروش نے کس کیلئے لائی تھی اور یہاں کس کس کو اس نے پہلے منشیات فراہم کی ہے, اس کی تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی سی پی زون 10 کی ایما پر انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر منشیات کے کیس میں اندھیری ایم آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی تھی اور میسور میں ڈرگس کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم سے تفتیش جاری ہے, اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ کتنے افراد اس میں ملوث ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن سلاٹر ہاؤس ودکانیں بند کرنے کا فیصلہ من مانی : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Shops

ممبئی : ممبئی کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن میں 15 اگست کو گوشت، مچھلی، چکن سمیت دیگر دکانیں بند کرنے کے فرمان پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جس روز ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی تھی, اسی روز گوشت کے کاروبار اور ذبیحہ خانہ بند کرنا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانیں اور سبزیوں کی دکانیں و ہوٹلیں بھی بند کر دینا چاہئے۔ انگریزوں سے آزادی مل گئی ہے, لیکن اب عوام کیا کھائے گے اور کیا نہیں یہ سرکار طے کریگی۔ اس قسم کے فرمان کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ جس سے عوام کو روزی روٹی سے محروم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانا بند کرو کیونکہ ہر ایک کو حق ہے کہ وہ اپنی من پسند غذا کھائے۔ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے فیصلہ پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ انگریزوں سے تو آزادی مل گئی ہے, لیکن نفرت سے آزادی نہیں ملی ہے اور نفرتی ایجنڈے کے سبب اس قسم کے فیصلے کئے جارہے ہیں, جس سے عوام کو کافی پریشانی اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com