Connect with us
Friday,06-November-2026

سیاست

ہماچل کابینہ کی توسیع، تین نئے وزیر شامل

Published

on

ہماچل پردیش میں مسٹر جے رام ٹھاکر کے قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)حکومت نے اپنی کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے اس میں تین نئے وزرا کو شامل کیا ہے۔
یہاں راج بھون میں منعقد ایک سادی تقریب میں گورنر بنڈارو دتاترے نے نور پور سے رکن اسمبلی راکیش پٹھانیا،پانوٹا سے رکن اسمبلی سکھرام چودھری اور گھومارویں سے رکن اسمبلی راجیندر گرگ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر پٹھانیا نے انگریزی اور مسٹر چودھری اور مسٹر گرگ نے ہندی میں حلف لیا۔تینوں ارکان اسمبلی پہلی بار حکومت میں وزیر بنے ہیں۔ان میں مسٹر پٹھانیا سابق وزیراعلی پریم کمار دھومل حکومت میں ریاستی سیاحت ترقی کارپوریشن کے نائب صدر رہ چکےہیں۔وہیں مسٹر چودھری پہلے چیف پارلیمانی سکریٹری رہ چکے ہیں۔مسٹر گرگ پہلی بار الیکشن جیت کرآئے اور وزیر بننے میں کامیاب رہے۔
کورونا کے پیش نظر حلف تقریب میں زیادہ لوگ نہ جتیں اس لئے یہاں پیٹر ہاف سے اس کے براہ براڈکاسٹ کا انتظام کیا گیا۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلی جے رام ٹھاکر،ان کے کابینہ کے ساتھ،ریاستی بی جےپی صدر سریش کشیپ حکومت کے سینئر افسر موجود تھے۔مسٹر ٹھاکر نے اس سے بدھ شام مسٹر دتاترے سے ملاقات کر کے انہیں کابینہ توسیع کی چٹھی سونپی تھی۔
تینوں وزرا کے محکموں کا فیصلہ دوپہر 12 بجے ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ہوگا۔اس میٹنگ میں کئی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔کابینہ میں بھر گئے تین عہدے منڈی سے رکن اسمبلی انل شرما کے گزشتہ سال اپریل میں وزیر توانائی ،رکن اسمبلی کشن کپور کے کانگڑا لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد مئی میں شہری فراہمی کے وزیر کے عہدےاور وزیر صحت ویپن سنگھ پرمار کے سابقہ ​​اسمبلی اسپیکر راجیو بندل کے استعفیٰ کے بعد اسمبلی اسپیکر بننے کی وجہ سے عہدے خالی ہوئے تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مسلم بچوں کی پیدائش پر بھی اعتراض؟ سومیا کے بیان پر سیاسی تنازع، آبادی کنٹرول کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

Published

on

kirit-somaiya

ممبئی : ممبئی مسلم بچوں کی شرح ولادت پر بھی اب بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کو اعتراض ہے انہوں نے یہاں شرح پیدائشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوتے ۲۰۵۱ تک مسلمانوں کی آبادی اکثریتی فرقہ یعنی ہندوؤں سے بھی زیادہ ہو گی ۔ کریٹ سومیا نے اپنے ایکس پر کہا ہے کہ ہر 3 ہندو بچوں کی پیدائش کے مقابلے میں،2 مسلمان بچے پیدا ہوتے ہیں۔ گزشتہ 5 سالوں میں 336,525 ہندو بچے کی پیدائش ہو ئی ۔ 220,754 مسلمان بچوں کی ولادت ہوئی ہے گزشتہ 5 سالوں میں، ممبئی میں: 336,625 ہندو بچے پیدا ہوئے۔ 220,754 مسلمان بچے پیدا ہوئے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ‘ڈیموگرافک بیلنس کمیٹی’ (آبادیاتی توازن کمیٹی) تشکیل دیں ، تاکہ ممبئی کو “مسلم ممبئی” بننے سے روکا جا سکے ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام بھی کریٹ سومیا نے اپنے ٹویٹ میں عائد کیا ہے اور مسلم بچوں کی ولادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوتے آبادی پر کنٹرول کےلیے کمیٹی تشکیل کا مطالبہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بھی کیا ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماؤنوازوں کے خلاف گڈچرولی پولس کی بڑی کارروائی! پولس آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے مختلف اشیاء اور دھماکہ خیز مواد برآمد کی گئیں

Published

on

Maoists

مہاراشٹر : گڈچرولی ضلع میں اب ماؤ نواز نظریے کا خاتمہ ہو چکا ہے اور یہاں کے شہری بالآخر اس دہشت سے آزاد ہو چکے ہیں جو کبھی ان پر مسلط تھی۔ ماضی میں، ماؤ نواز سکیورٹی فورسز کو دھمکانے اور تخریبی کارروائیاں کرنے کے لیے مختلف ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے تھے۔ وہ ریاستی سرحدوں کے ساتھ واقع دور دراز اور جنگلات سے بھرپور علاقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ مواد تیار کرتے اور اسے خفیہ طور پر زیر زمین دفن کرتے تھے۔ ان کا مقصد مخصوص مواقع جیسے کہ ‘نکسل ہفتوں’ (Naxal weeks) یا انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے اس مواد کا استعمال کرنا تھا۔ اس صورتحال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، گڈچرولی پولیس نے 4 نومبر 2026 کو یہ چھپایا گیا مواد کامیابی سے برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، گڈچرولی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ماؤ نوازوں نے ‘تَوے’ (Tavve) کے جنگلی علاقے میں جو گراپٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا ہے۔ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ایم رمیش کی رہنمائی میں، 4 نومبر 2026 کو ایک تلاشی آپریشن (سرچ آپریشن) شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں ‘اسپیشل آپریشن اسکواڈ’ (گڈچرولی اور پرانہِتا) کے چار یونٹس اور ‘بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ’ (BDDS) کی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ جنگلی علاقے میں ’اسپیشل آپریشن اسکواڈ‘ (SOS) اور ’بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ‘ (BDDS) کی جانب سے چلائے گئے تلاشی آپریشن کے دوران، جائے وقوعہ سے 1) 11 پریشر ککر (جنہیں دھماکہ خیز مواد کے طور پر استعمال کیا جانا تھا)، 2) کورڈٹیکس (Cordtex) تار کے 3 بنڈل (100 فٹ)، 3) 3 کلو گرام بارود، 4) 4 ڈیٹونیٹرز، 5) ایک 12 وولٹ کی بیٹری، 6) آتش بازی میں استعمال ہونے والا 250 گرام بارود، 7) اسٹیل کے 4 کنٹینر، 8) تاروں کے 8 بنڈل، 9) ایک سولر پینل، اور اس کے ساتھ ماؤ نواز (Maoist) سرگرمیوں سے متعلق دیگر سامان برآمد ہوا ۔

یہ آپریشن گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ایم رمیش کی ہدایات اور رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ایس پی (آپریشنز) کارتک مدھیرا، ایڈیشنل ایس پی شری گوکل راج جی، ایڈیشنل ایس پی آہری (پرانہتا) ہرش وردھن بی جے، اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) سنیل اوئکے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس آپریشن میں ’اسپیشل آپریشن اسکواڈ‘ (گڈچرولی اور پرانہتا)، انٹیلی جنس سیل، اور ’بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ‘ (BDDS)کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ گڈچرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایم رمیش نے اس آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا کاجوپاڑہ منشیات فروش کرنے والی ملزمہ گرفتار

Published

on

ممبئی : اس مقام پر کوڈین فاسفیٹ مشروب کی بوتلوں کو فروخت کے لیے روم میں ذخیرہ کیا گیا تھا, اس پر پولس نے 01 خاتون کو زیر حراست لے کر گرفتار کر لیا, اس کی شناخت حسینہ، عمر 38 سال، رہائشی کرلا ممبئی کے طور پر ہوئی, مذکورہ ملزمہ سے ہر ایک 100 ملی کی کوڈین فاسفیٹ مشروب نشیلی ادویات کی 460 بوتلیں (قیمت 4,60,000/- روپے) ضبط کی گئی ہیں۔ مذکورہ بہترین کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے، ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلے شرینگی، اور باندرہ یونٹ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان