Connect with us
Sunday,21-December-2025

سیاست

کورونا سے لڑائی میں کانگریس حکومت کے ساتھ:پرینکا

Published

on

priyanka

اترپردیش میں کورونا انفیکشن کےبڑھتے معاملوں کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے وزاعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر حالات سے مقابلے کے لئے کچھ تجاویز پیش کی ہیں۔ساتھ ہی اس عالمی وبا کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے کا تیقن دیا ہے۔
محترمہ واڈرہ کے جمعہ کو لکھے خط میں پارٹی نے آج شائع کیا ہے۔ پرینکا نے اپنے خط میں لکھا ہے کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثر سے اب گاؤں دیہات بھی پاک نہیں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے ‘نو ٹیسٹ نو کورونا’ کی پالیسی اختیار کررکھی تھی اور اب کورونا کے معاملے وسفوٹ کی حالت میں ہیں۔ جب تک شفاف طریقے سے ٹیسٹ نہیں بڑھائے جائیں گے تب تک لڑائی ادھوری رہے گی اور حالات اور بھی خطرنا ک ہوسکتے ہیں۔
پرینکا نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریاست میں قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں کی حالت کافی خراب ہے۔ کئی جگہ لوگ کورونا سے نہیں بلکہ حکومت کے انتظام سے ڈرر ہے ہیں اور ٹیسٹ کے لئے سامنے نہیں آرہے۔ کورونا کا ڈر دکھا کر پوری ریاست میں بدعنوانی بھی پنپ رہی ہے۔اس پر اگر وقت رہتے لگام نہیں کسا گیا تو کورونا کی لڑائی آفت میں بدل جائے گی۔ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ بستروں کا دعوی کیا تھا لیکن 20ہزار فعال کیس آنے پر ہی بستروں کےلئے کر مارا ماری شروع ہوگئی۔
کانگریس لیڈر نے لکھا ہے کہ اسپتالوں میں لگی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے حکومت ممبی اور دہلی کی طرز پر عارضی اسپتالوں کا قیام کیوں نہیں کرتی۔طبی سہولیات ہر شہری کا بنیاد حق ہے۔ وزیر اعظم بنارس کے رکن پارلیمان ہیں جبکہ کئی مرکزی وزیر بھی یوپی سے ہیں۔ آخر بنارس، لکھنؤ اور آگرہ وغیرہ میں عارضی اسپتال کیوں نہیں بنائے جارہےہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ ڈی آر ڈی او ، فوج اور پیرا ملٹری کے ذریعہ عارضی اسپتالوں کو چلایا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ڈی آر ڈی او کے اسپتال کو لکھنؤ لایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں طبی سہولیات کا استعمال سرحدی اضلاع کے لئے کیا جاسکتا ہے۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ ہوم آئیسولیشن ایک اچھا قدم ہے لیکن جلد بازی مین اسے آدھی ادھوری تیاریوں کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ جس سے مریضوں کی مانیٹرنگ اور سرویلانس کا نظام، حالت بگڑنے پر کسے اطلاع دینی ہوگی، مریضوں کے درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرنے کا کیا انتظام ہوگا۔اس کی پوری میپنگ کر کے عوام کو اس کی جانکاری دی جانی چاہے۔
انہوں نے اپنے خط میں حکومت کو بھروسہ دلایا ہے کہ عالمی وبا سے مقابلے کے لئےکانگریس کا ہر کارکن حکومت کا ساتھ دینےکے لئے تیار ہے۔ یوپی کی عوا کے صحت اور زندی کا تحفظ اس وقت پارٹی اولین ترجیح ہے۔پارٹی مثبت تعاون اور خدمت خلق کے جذبے سے لبریز ہوکر لگاتار کوشش کررہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ابو عاصم اعظمی کی نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کے خلاف بل متعارف کرانے پر ستائش ، مسلم تنظیموں نے ابوعاصم اعظمی کے اس قدم قابل مبارکباد قرار دیا

Published

on

ممبئی : ممبئی کی سرکردہ این جی اوزسیوا ٹرسٹ، مینارہ مسجد ٹرسٹ، آل انڈیا علماء بورڈ، ملک لیاقت حسین ٹرسٹ، نیشنل یونی آیوش ایکٹیوسٹ ٹرسٹ، ممبئی سینٹرل ایسوسی ایشن وغیرہ نے آج اسلام جمخانہ میں ایس پی ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کو مبارکباد پیش کی اور مہاراشٹر اسمبلی میں تمام مذاہب کے احترام کے لیے سماج میں اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ اعظمی ناگپور اسمبلی میں مذہبی منافرت ، توہین رسالت ، انبیاء، مذہبی پیشوا ، اور مذہبی مقامات، اور نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کے خلاف سخت قانون کے نفاذ کے لیے بل پیش کی تھی ۔
اس تقریب کا اہتمام اسلام جم خانہ، ممبئی میں کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ آج کل کسی بھی مذہب، مذہبی رہنما، مذہبی کتاب، مذہبی مقام، پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف قابل اعتراض یا توہین آمیز اشتعال انگیز تقاریر کرکے باہمی بھائی چارے کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ اس سے امن وامان کا خطرہ ہے۔ لہٰذا ہم نے یہ بل کسی بھی مذہب، مذہبی رہنما، مذہبی کتاب، مذہبی مقام، پیغمبر کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ اس بل میں کسی بھی مذہب، مذہبی رہنما، مذہبی کتاب، مذہبی مقام کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے یا اسے سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف 10 سال تک قید اور 2 لاکھ تک جرمانے کی سزا کا مسودہ تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس طرح کی سزا نفرت انگیز تقریر اور نفرت انگیز جرائم پر قابو پائے گی۔ اس تقریب میں ایم ایل اے رئیس شیخ، ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرانی، چیف جنرل سکریٹری معراج صدیقی اور ایڈ وکیٹ رضوان مرچنٹ، مولانا اعجاز کشمیری، نظام الدین رین، نسیم صدیقی، سرفراز آرجو موجود تھے۔

Continue Reading

سیاست

بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں پر ایس پی ایم ایل اے ابو اعظمی : آزادی کے لیے لڑنے والے مسلمانوں کو اب غدار کہا جا رہا ہے

Published

on

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی کے خلاف تشدد چاہے مذہب یا مقام سے ہو، اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اعظمی نے کہا، "چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان، اگر کوئی کسی کے ساتھ کوئی غلط کام کرتا ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے، یہ جہاں بھی ہو، اور جس کے ساتھ بھی ہو، لیکن کیا میں اپنے ملک میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرنے والا پہلا فرد نہیں بننا چاہیے؟” انہوں نے مزید کہا کہ میرے ملک میں جن کے لیے مسلمانوں نے آزادی کی جنگ لڑی اور جنہوں نے کبھی غداری نہیں کی انہیں اب غدار کہا جا رہا ہے یہ کیسا انصاف ہے؟ شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو بنگلہ دیش میں پرتشدد بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ملک بھر میں تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات رپورٹ ہوئے، مظاہرین نے بنگلہ دیشی میڈیا جیسے کہ ڈیلی سٹار اور پرتھم الو کو نشانہ بنایا۔ بدامنی کے دوران بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی سابق رہائش گاہ 32 دھان منڈی میں پہلے ہی منہدم عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایڈوائزری جاری کی : بگڑتی ہوئی صورتحال کے جواب میں، ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بنگلہ دیش میں مقیم ہندوستانی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی سفر سے گریز کریں اور اپنی رہائش گاہوں سے باہر نقل و حرکت کو کم سے کم کریں۔

عظمی نے حجاب ویڈیو پر نتیش کمار کی مذمت کی : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے ایک خاتون کا حجاب اتارنے کی کوشش کے وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعظمی نے اس عمل کی سخت تنقید کی۔ اعظمی نے کہا، "اس نے جو کیا وہ بالکل غلط ہے۔ میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ایک شخص ایسا کر رہا ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے،” اعظمی نے کہا۔

پٹنہ واقعہ کی تفصیلات : اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ پیر کو پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں کمار آیوش ڈاکٹروں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے تھے۔ ویڈیو میں، جنتا دل (یونائیٹڈ) کے 74 سالہ رہنما ایک خاتون ڈاکٹر کو اپنا حجاب اتارنے کا اشارہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے کہ وہ جواب دیتی، کمار نے آگے بڑھ کر حجاب کو اپنے چہرے سے نیچے کھینچ لیا، لمحہ بہ لمحہ اس کے منہ اور ٹھوڑی کو بے نقاب کیا۔ اس ویڈیو نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا، بہت سے لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے رویے پر سوال اٹھائے اور اسے ذاتی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مسلسل تنقید کے باوجود کمار نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی سرکاری معافی یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی الیکشن سے قبل مہاوکاس اگھاڑی میں پھوٹ، کانگریس کا اکیلا چلو نعرہ

Published

on

ریاست میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ 29 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس الیکشن میں سب کی توجہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پرمرکوز رہے گی۔ شیو سینا ٹھاکرے گروپ میونسپل کارپوریشن میں اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ جبکہ ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور بی جے پی ممبئی میں بی ایم سی پر حکمرانی پانے کی کوشش کرے گی ۔مہایوتی میں نشستوں کی تقسیم پر گفت و شنید جاری ہےلیکن اب تک انتخابی مفاہمت مکمل نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے پہلے مہاویکاس اگھاڑی میں بڑی پھوٹ پڑ گئی ہے۔ کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس الیکشن میں مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس تنہا الیکشن لڑےگی کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چنیتھلا اس وقت مہاراشٹر کے دورے پر ہیں۔ آج ممبئی میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد رمیش چنیتھلا نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں بہت زیادہ کرپشن بدعنوانی ہے۔ اس لئے کانگریس نے تنہا الیکشن لڑنےکا فیصلہ لیا ہے ۔ہم نے بی جے پی اور شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سچے محب وطن اور سیکولرعوام کو اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔اقتدار میں آنے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو اچھے طریقے سےحل کریں گے۔ اس لیے میں ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور ہم ممبئی کی ترقی کریں گے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن ریاستی الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق امیدوار 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک اپنی درخواستیں داخل کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو درخواستوں کی جانچ کرے گا۔ امیدوار 2 جنوری 2026 تک اپنی درخواستیں واپس لے سکتے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی ووٹنگ 5 جنوری کو ہوگی۔ ووٹ 16 جنوری 2026 کو ہوں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com