Connect with us
Wednesday,10-June-2026
تازہ خبریں

جرم

پاکستانی لڑکی کے عشق میں لڑکا بھول گیا ساری سرحدیں بی ایس ایف نے بارڈر سے کیا گرفتار

Published

on

عاشقی کے مارے اتنا ڈوبے پیار میں کی نہ دیکھی سرحدیں نہ ہی لگا کورونا کا ڈر دیکھی تو بس دل میں بسنے والی محبوبہ کی محبت۔ اسی محبت میں تو ایک شخص نے سب کچھ بھولا دیا۔ دراصل پورا معاملہ مہاراشٹر کے عثمان آباد کا ہے، جہاں ایک 20 سالہ نوجوان ذیشان صدیقی نے پاکستان کی ایک لڑکی کو دل دے دیا۔ وہ اس کی محبت پر اتنا دیوانہ ہوگیا تھا کہ وہ لڑکی سے ملنے گھر سے بھاگ نکلا تھا۔ جمعرات کے روز انہیں کچ میں پاکستان داخل ہونے سے قبل بی ایس ایف نے پکڑا تھا۔ اب اسے مزید پوچھ تاچھ کے لئے گجرات اور مہاراشٹر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ عثمان آباد کے ایس پی راج تلکروشن نے بتایا کہ 11 جولائی کو یہ نوجوان کسی کام کے بہانے سائیکل پر اپنے گھر سے نکلا تھا۔ جب وہ کئی گھنٹوں تک واپس نہیں آیا تو اس کے اہل خانہ نے گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ گھر سے بھاگتے ہی اس نے پرانا سم کارڈ بند کردیا اور نیا سم اپنے موبائل سیٹ میں ڈال دیااس کے بعد پولیس نے اس کے موبائل لوکیشن کو ایک اور تکنیکی طریقے سے ٹریس کیا، پھر وہ گجرات کے کچ کا نکلا۔ پولیس سمجھ گئی کہ وہ پاکستان فرار ہوسکتا ہے، لہذا کچ پولیس کو فوری طور پر الرٹ کردیا گیا۔ جس کے بعد کچ پولیس نے بی ایس ایف کی مددلی۔

راج تلک روشن کے مطابق، کنبہ کی گمشدگی کی شکایت کے بعد جب نوجوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کیے گئے تو انکشاف ہوا کہ اس کا کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے پچھلے تین چار مہینوں سے رابطہ تھا۔ اس نے لڑکی کو بھی میل کیا۔ ذیشان انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ وہ سائیکل پر گھر سے نکلا، لیکن کچ موٹر سائیکل کے ذریعہ پہنچا۔ پولیس تفتیش کررہی ہے کہ اسے یہ موٹر سائیکل کہاں سے ملی؟ خاص بات یہ ہے کہ جس موٹر سائیکل کے ساتھ وہ کچ پہنچا موٹر سائیکل دلدل میں پھنس گئی۔ ذیشان نے اس موٹر سائیکل کو وہیں چھوڑ دیا اور پھر اس نے پیدل چلنا شروع کیا۔ اسی دوران، وہ تقریبا 60 کلومیٹر پیدل چلتا رہا اور گاؤں کے لوگوں سے پوچھا کہ پاکستان کو پار کرنے کے لیے کہاں سے جایا جاسکتا ہے گاؤں والوں کو اس پر شک ہوا اور انہوں نے بی ایس ایف کی ایک بیٹ چوکی کے لوگوں کو خبر دے دی۔ اسی دوران وہ سرحد سے پہلے ستون نمبر 1055 کے قریب جمعرات کی رات آٹھ بجے پکڑا گیا تھا۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان