Connect with us
Thursday,10-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے: راجناتھ سنگھ

Published

on

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور یہاں تعینات مسلح فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو صوبہ جموں کے سرحدی علاقوں میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کئے گئے چھ پلوں کا نئی دہلی سے الیکٹرانک افتتاح کرنے کے دوران کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، رکن پارلیمان جگل کشور شرما، چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم ناروانے، سکریٹری دفاع اجے کمار، بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ بھی تھے۔
وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں میں تعمیر کئے گئے ان پلوں کا افتتاح اس وقت کیا ہے جب حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہماری سرکاری جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ جموں و کشمیر اور آرمڈ فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا’۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں میں ایک ہزار کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جو عنقریب مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود بھی بارڈر روڈس آرگنائزیشن کو وسائل دستیاب رکھنے میں کوئی کمی نہیں لائی جائے گی اور اس کے ساتھ وابستہ انجینئروں اور دوسرے لوگوں کی بہبودی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔
بی آر او کو ریکارڈ وقت میں پلوں کی تعمیر مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے موصوف وزیر نے کہا: ‘سڑکیں اور پل ایک قوم کی زندگی ہوتے ہیں اور ان کی سماجی و اقتصادی تعمیر و ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں’۔
بتادیں کہ 43 کروڑ روپے لاگت والے ان چھ پلوں میں سے چار پل اکھنور میں اکھنور – پالن والا روڈ پر تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ دو پل ضلع کٹھوعہ میں تارنہ نالے پر تعمیر کئے گئے ہیں۔

سیاست

قانون ساز کونسل میں غدار پر ہنگامہ 10 منٹ تک کارروائی ملتوی

Published

on

parliament

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا, جب قانون ساز کونسل میں مراٹھی مانس کو ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہمی کے مسئلہ پر بحث جاری تھی۔ شیوسینا لیڈر انیل پرب نے ایوان میں مراٹھی مانس کے گھر اور فلاح کے لئے کام کرنے کی سرکار کو تلقین کی اور ان سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا, اس پر وزیر سنبھو راج دیسائی اور انیل پرب میں لفظی جھڑپ ہوئی اور کیونکہ انیل پرب نے سوال کیا کہ سرکار مل مزدوروں کے لئے قانون سازی کب کرے گی, اس پر سمبھوراج نے کہا کہ ۲۰۱۹ سے ۲۰۲۲ تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی, اسی دوران انیل پرب نے ایوان میں غدار لفظ کا استعمال کیا جس پر سنبھوراج دیسائی برہم ہو گئے اور کہا کہ “آئی لا غدار کو نلا منتے” یعنی غدار کس کو کہا اس پر انیل پرب نے کہا کہ اس وقت آپ جس کی جوتے چاٹتے تھے۔ اس دوران کونسل میں ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا, اس کے بعد ایوان میں یہ واضح کیا گیا کہ ایوان کے کام کاج ریکارڈ سے یہ لفظ حذف کر دیا گیا۔ مراٹھی مانس کو گھر ترجیحاتی بنیادوں پر فراہم کرنے سے متعلق ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں کوئی قانون نہیں تھا۔ اس پر انیل پرب کو غصہ آیا اور لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس، الیکشن میں حلف نامہ میں مندرجہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

Published

on

Sanjay-Shirsat

ممبئی رکن پارلیمان اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے فرزند سریکانت شندے کو انکم ٹیکس کی نوٹس سے متعلق شندے سینا کے وریر سنجے سرشاٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ میرے حوالہ سے جو خبر نیوز چینل میں نشر کی جارہی ہے کہ سریکانت شندے کو انکم ٹیکس محکمہ کی نوٹس موصول ہوئی ہے, میں اس سے لاعلم ہوں, لیکن مجھے نوٹس موصول ہوئی ہے اور یہ نوٹس مجھے اپنے ۲۰۲۴ کے الیکشن میں حلف نامہ میں جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے پر دی گئی ہے, اور اس میں جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایسا نہیں کہا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس ملی ہے یا نہیں مجھ سے یہ دریافت کیا گیا کہ سریکانت شندے اور سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس کی نوٹس سیاسی دباؤ کا نتیجہ تو نہیں ہے اس پر میں نے اپنا موقف واضح کیا تھا, البتہ میرے نام سے گمراہ کن خبر نشر کی جارہی ہے کہ میں یہ بتایا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس موصول ہوئی ہے یہ سراسر غلط ہے, مجھے جو نوٹس موصول ہوئی ہے اس کا جواب میں کچھ دنوں میں ارسال کروں گا۔ انکم ٹیکس محکمہ کا کام وہ کر رہا ہے اور میں اپنا کام کروں گا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی عوامی تحفظ بل پولس اسٹیٹ بنانے کی کوشش، مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا دعوی

Published

on

asim

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے عوامی تحفظ بل کی مخالفت کی ہے اور اس بل کو ماؤنوازوں کی آڑ میں عوام کی آواز دبانے کی کوشش قرار دی ہے۔ اعظمی نے یہاں ودھان بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی کوئی ضرورت نہیں تھی, لیکن اس کے باوجود سرکار نے بل سازی سے پولس کو زائد اختیارات دئیے ہیں, یہ بل پولس اسٹیٹ بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاڈا پوٹا مکوکا جیسے قانون موجود ہے, اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی, سرکار عام عوام کی آواز دبانے کے لئے مسلسل اس قسم کے قانون سازی کر رہی ہے, یہ عوامی مفاد کے لئے بھی خطرہ ہے۔ اعظمی نے کہا کہ انڈیا الائنس کو متحد ہونا چاہیے۔ یوپی میں سماج وادی پارٹی سے انڈیا کانگریس کا اتحاد ہوا تو اسے زائد نشست حاصل ہوئی ہے, اس لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان اسمبلی میں یہ بل پیش ہوگا, ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں یہ بل عوام مخالف بل ہے, اس میں پولس کو زیادہ اختیارات دئیے گئے ہیں اور کوئی سرکار کے خلاف تنقید کرتا ہے تو اس پر کارروائی کا بھی اختیار دیا گیا ہے ایسے میں سرکار کے خلاف لب کشائی بھی جرم ہو تو اس لئے یہ بل عوام مخالف ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com