Connect with us
Monday,23-November-2026
تازہ خبریں

سیاست

شیوسینا کے پانچ کارپوریٹرز جو این سی پی میں شامل ہوئے تھے ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں واپس آئے

Published

on

شیوسینا اور این سی پی کے بیچ میں پچھلے کچھ دنوں سے کافی اختلافات چل رہے تھے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ حالیہ طور پر شیوسینا کے پانچ کارپوریٹرز کو توڑنا اور این سی پی میں اجیت پوار کہ ذریعہ شامل کروانا تھا۔ اس سے پہلے بھی ڈی سی پی سطح کی منتقلی کو لیکر این سی پی اور شیوسینا میں مورچہ بند ہوئی تھی۔ اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے، این سی پی کے سپریمو شرد پوار خود ماتوشری گئے اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملے۔ اجیت پوار کو بھی اس میٹنگ میں پہنچنا تھا لیکن وہ اس دن نہیں پہنچ سکے۔
شیوسینا کی ناراضگی کے پیش نظر، نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے سی ایم ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی اور تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کی۔ اس میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ این سی پی شیوسینا کے پانچ کارپوریٹرز کو واپس کرے گی۔ بدھ کے روز شیوسینا کے پانچ کارپوریٹرز نے ادھوٹھاکرے سے ملاقات کی اور ان کی موجودگی میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ ایم این ایس کا وجود راج ٹھاکرے کے شیوسینا سے علیحدگی کے ساتھ ہی شروع ہوا۔ لہذا ایم این ایس نے ہر وہ چال آزمائی جو مرحوم بالاحصاب نے آزمایا اور سیاسی اونچائی حاصل کی۔ شروع سے ہی شیوسینا پر حملہ وار رہی ہے ایم این ایس نے بھی ایم وی اے یعنی مہاوکاس آغاڈی میں جاری کھینچ تان اور بھید بھاؤ پر طنز کسا تھا۔ ایم این ایس رہنما سندیپ دیشپانڈے نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ ‘جو لوگ رات کے اندھیرے میں کونسلروں کو چوری کرکے سرجیکل اسٹرائک کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ دن بھر کی روشنی میں این سی پی سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ در حقیقت اکتوبر 2017 میں بی ایم سی میں اپنی تعداد بڑھانے کے لئے شیوسینا نے ایم این ایس کے 7 میں سے 6 کونسلروں کو توڑا اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرلیا۔
اس کے بعد سے ہی ایم این ایس شیوسینا سے ناراض ہے۔ حکومت میں شامل ہونے کے باوجوداین سی پی نے شیوسینا کے پانچ کونسلروں کو توڑ دیا اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرلیا اجیت پوار کی موجودگی میں اس بات پر شیوسینا کافی ناراض تھی اس بات کو لیکر این سی پی نے کہا تھا کی سب وقت وقت کی بات ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

تھانے میں مجوزہ یو سی سی پر عوامی سماعت، مسلم وفود کا سخت احتجاج

Published

on

تھانے : مہاراشٹر میں مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے سلسلے میں ضلع تھانے کے لوگوں کے لیے منعقدہ عوامی سماعت میں مختلف سماجی اور برادریوں کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجوزہ یو سی سی کی مختلف دفعات پر اپنے اعتراضات اور مخالفت درج کرائی گئی۔ خاص طور پر لیو اِن ریلیشن شپ، طلاق اور وراثت کے معاملات میں حکومت کی جانب سے یکسانیت نافذ کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی گئی۔ بھیونڈی سے مولانا احسان فلاحی صاحب، جناب فاضل انصاری صاحب، جناب ابو بھائی صاحب سمیت مختلف افراد پر مشتمل ایک وفد تھانے پہنچا۔ وہیں تھانے شہر سے کل جماعتی وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب انجم علی باپے، وحدتِ اسلامی کے جناب سید حسین اور جماعتِ اسلامی کے جناب صابر بیگ صاحب بھی موجود رہے۔

سماعت کے لیے کلکٹر آفس کی پانچویں منزل پر واقع کانفرنس روم میں انتظام کیا گیا تھا۔ ٹھیک صبح 11:30 بجے ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر جناب سندیپ مانے نے سماعت کا آغاز کیا۔ ابتدائی تقریباً 15 منٹ میں سماعت کے طریقۂ کار اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد یو سی سی کمیٹی کے اراکین کونکن بھون میں موجود رہے، جہاں مختلف وفود نے آن لائن ذرائع سے اپنے مشورے، اعتراضات اور مسائل کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ سماعت میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے پانچ ارکان پر مشتمل ایک وفد نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تھانے کے نوپاڑہ اور مختلف علاقوں سے مختلف برادریوں کے لوگ مجوزہ یو سی سی کے تعلق سے اپنے اعتراضات درج کرانے کے لیے پہنچے تھے۔

یہ کارروائی دوپہر تقریباً 1:30 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران مختلف نمائندوں اور شرکاء نے مجوزہ یو سی سی کے کئی پہلوؤں پر سخت مخالفت درج کرائی۔ خاص طور پر لیو اِن ریلیشن شپ، طلاق اور وراثت سے متعلق معاملات میں حکومت کی جانب سے یکسانیت نافذ کرنے کے ارادے پر سخت تنقید کی گئی۔ مسلم نمائندوں کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ مسلم معاشرے نے نہ تو اس طرح کے یکساں سول کوڈ کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی مسلم معاشرے کو ایسے کسی نئے قانون کی ضرورت ہے۔ نمائندوں نے مجوزہ قانون کے ذریعے مسلم معاشرے کے مذہبی اور شرعی معاملات میں مداخلت پر اپنے اعتراضات درج کرائے۔ دوپہر تقریباً 1:30 بجے سماعت اور اعتراضات درج کرانے کا عمل اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد تمام وفود کا ایک اجتماعی فوٹو سیشن ہوا۔ آخر میں مختلف نمائندوں نے مستقبل میں دوبارہ ملاقات کرنے اور اس معاملے پر مزید بات چیت جاری رکھنے کے وعدے کے ساتھ ایک دوسرے سے رخصت لی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی منشیات خوروں کا سراغ لگانا اب آسان : مہالکشمی کنسرٹ میں جدید وین کا استعمال ۱۲ نشہ خوروں پر کارروائی

Published

on

ممبئی : ممبئی میں اب کنسرٹ یا پھر کسی پارٹی یا تقریب میں نشہ خور وں کو سراغ لگانا یا پتہ لگانا انتہائی آسان ہو گیا ہے کیونکہ اب انٹی نارکوٹکس سیل کے بیڑے میں ایک ایسی جدید وین کی شمولیت ہوئی ہے جو منشیات خوروں کا سراغ لگانے میں ماہر ہے او ر اس نے دوسرے روز ہی منشیار کی لت میں ملوث ۱۲ افراد کا سراغ لگایا اور پھر ان پر کارروائی کی گئی ۔ منشیات خوری اور منشیات فروشی پر قدغن لگانے کےلیے ممبئی پولس کی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے اب انٹی نارکوٹکس انویسٹی گیشن وین کا استعمال بھی شروع کردیا ہے اس جدید وین کا افتتاح وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کیا تھایہ وین خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے ۔ اس وین کے معرفت منشیات کا سراغ لگانا ، تجزیہ کرنا ، نمونے جمع کرنا شامل ہے اس سے ٹیکنکل تفتیش میں بھی مدد ملتی ہے اس وین کے فورس میں شامل ہونے کے بعد دوسرے دن ۲۲ نومبر کو مہا لکشمی ریس کورس میں منعقد اے ای ڈی ای اس لائیو میوزک کنسرٹ کے ٹھکانے پر مذکورہ وین تعینات کی گئی تھی۔ اس کنسرٹ میں شریک نوجوانوں کی جانچ و تلاشی لی گئی تاکہ یہ معلوم ہو کہ نوجوانوں نے نشہ خوری کی ہے یا نہیں کل 12 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔اس وین کو گلی محلوں میں پارک کرنا اور اس سے طریقہ تفتیش بھی آسان ہو گا ممبئی پولیس کے انٹی نارکوٹکس سیل اس وین سے استفادہ کر رہی ہے . یہ کامیاب کارکردگی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم انیل کنبھارے ، ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل پورنیما شرینگی کی ایما پر کی گئی ہے ۔

Continue Reading

سیاست

رام کدم نے اردھ ناریشور کی تصویر پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کی، ساورکر سے متعلق بیان پر ادھو ٹھاکرے کو بھی نشانہ بنایا

Published

on

ممبئی : بی جے پی ایم ایل اے رام کدم نے پیر کے روز لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف (ایل او پی) راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے ہاتھی کے غاروں سے آردھناریشورا کے مجسمے کی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر سناتن ہندو فلسفے کے گہرے تصور کی نمائندگی کرتی ہے اور اسے سیاسی تنقید کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کدم نے کہا، “اردھنریشوار سناتن ہندو دھرم اور ہندوستانی فلسفے کی گہری علامت ہے۔ مسٹر راہول گاندھی اردھاناریشور کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ کیا آپ ہندوستانی فلسفے کی اس عظیم ترین اور گہری تصویر کو سیاست، تنقید اور طنز کے لیے استعمال کریں گے؟” انہوں نے کہا کہ اردھناریشور محض ایک پینٹنگ یا مجسمہ نہیں تھا بلکہ شیو اور شکتی کے اتحاد، شعور اور توانائی اور مرد اور عورت کی مساوات کی علامتی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، “اردھانیشورا محض ایک پینٹنگ یا مجسمہ نہیں ہے، یہ شیو اور شکتی، شعور اور توانائی، اور عورتوں اور مردوں کی یکجہتی اور مساوات کا پیغام دینے والی علامت ہے۔” کدم کا یہ تبصرہ ایل او پی گاندھی کی جانب سے بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے آردھنیشورا مجسمہ کی تصویر شیئر کرنے کے بعد آیا ہے۔ ایک الگ بیان میں قدم نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طرف سے لکھی گئی کتاب میں ونائک دامودر ساورکر اور شیوسینا کے بانی آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کے مبینہ حوالہ جات سے متعلق تنازعہ پر نشانہ بنایا۔ کدم نے الزام لگایا کہ کتاب میں ساورکر کے حوالے سے اہانت آمیز حوالہ جات ہیں اور سوال کیا کہ ادھو ٹھاکرے نے اسے کیوں قبول کیا۔ ’’ایک طرف، بالا صاحب کانگریسیوں کو مارتے تھے جنہوں نے ونائک دامودر ساورکر کی بے عزتی کی تھی، اور دوسری طرف، ان کے اپنے بیٹے، ادھو ٹھاکرے، سونیا گاندھی کی لکھی ہوئی کتاب کو احترام کے ساتھ قبول کرتے ہیں، جس میں ساورکر جی کی توہین کی گئی ہے۔ آپ کس حد تک گر گئے ہیں، ادھو جی،‘‘ انہوں نے کہا۔

ادھو پر سیاسی اقتدار کے لیے شیو سینا کی نظریاتی وراثت سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، کدم نے دعویٰ کیا کہ کئی ایم ایل اے، ایم پی اور کارپوریٹر ان کے کیمپ کو چھوڑ چکے ہیں کیونکہ وہ پارٹی کی اصل شناخت سے دور ہو گئے تھے۔ “اقتدار آئے گا، اور اقتدار جائے گا، لیکن کیا آپ اپنے نظریے سے اس حد تک سمجھوتہ کریں گے؟ مہاراشٹر کے عوام اور ملک کے لوگوں نے آپ کا ساتھ دیا، آپ کے ایم ایل اے، ایم پی اور کارپوریٹر سب آپ کو چھوڑ کر چلے گئے، اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ آپ اب اصلی شیو سینا نہیں رہے، آپ کانگریس کی طرز کی جعلی شیوسینا بن گئے ہیں،” انہوں نے دعویٰ کیا۔ کدم نے سماج وادی پارٹی پر ہندو مخالف رویہ اپنانے کا الزام بھی لگایا، جس میں اکھلیش یادو کے آنجہانی والد ملائم سنگھ یادو کی طرف سے رام جنم بھومی تحریک کے دوران ‘کار سیوکوں’ پر 1990 کے گولی چلانے کے حکم کا حوالہ دیا گیا۔ انہوں نے ہندو مذہبی روایات پر ایس پی کے موقف پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی نے دیگر مذہبی پروگراموں کی مخالفت کرتے ہوئے ایودھیا میں رام مندر جانے کی بات کی۔

انہوں نے “رادھے-رادھے، کمل کھلا دے” کے جملے پر مبینہ اعتراض پر بھی تنقید کی اور پوچھا کہ کسی کو اس طرح کے اظہار پر اعتراض کیوں کرنا چاہئے۔ ہندوستان-نیپال تعلقات کے بارے میں، کدم نے کہا کہ دونوں ممالک نے تریتا یوگ سے تعلق رکھنے والے روحانی اور ثقافتی ورثے کا اشتراک کیا ہے، جو اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقیاتی تعاون میں بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے ساتھ ہندوستان کا رشتہ محض جغرافیہ کا رشتہ نہیں ہے، بلکہ یہ اپنے آپ میں ایک روحانی ورثہ ہے، جو ٹریتا یوگ میں واپس جا رہا ہے۔ ایودھیا کے بھگوان شری رام سے لے کر نیپال میں جنک پور کی جانکی تک، اور کاشی کے بھگوان شیوا سے لے کر نیپال میں پشوپتی ناتھ اور مکتی ناتھ تک، یہ روحانی اور ثقافتی تعلق کا ورثہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنے اور ان کے مشترکہ ثقافتی اور روحانی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔

قدم نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تعریف کی جب بعد میں انہوں نے اپنی ‘یوگی کی پتی’ سیریز میں ایک کھلا خط شیئر کیا، جس میں ان کی آنجہانی والدہ سے متعلق ایک جذباتی یاد کو یاد کیا گیا۔ یوگی نے خانقاہی زندگی میں شروعات کرنے کے بعد گھر واپس آنے اور ترک کرنے کے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے اپنی ماں کا آشیرواد حاصل کرنے کے بارے میں لکھا تھا۔ قدم نے کہا کہ یہ خط چیف منسٹر کی روحانی وابستگی اور ماں اور اس کے بیٹے کے درمیان جذباتی بندھن کی عکاسی کرتا ہے۔ “پورا ملک اتر پردیش کی مقدس سرزمین سے جڑے نوجوان وزیر اعلیٰ کی روحانی تعلق، ترکانہ زندگی، اور خود قربانی، سرشار زندگی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنی ماں کو کھو دیا، ماں کو کھونے کا غم صرف ایک بیٹا ہی جان سکتا ہے۔ ماں کے بغیر یہ دنیا ادھوری ہے،” انہوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگی نے یاد کیا کہ کس طرح ان کی والدہ نے ان کی دنیاوی زندگی میں واپسی کا اشارہ دیا تھا، لیکن انہوں نے اپنا ترک سفر جاری رکھنے کے لیے ان سے آشیرواد طلب کیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان