Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

دہلی میں کورونا کے حالات میں بہتری:کیجریوال

Published

on

وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ دہلی میں سبھی کے مل کر کام کرنے اور محنت کرنے سے اب کوروا کے سلسلے میں حالات بہتر ہیں لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے۔
مسٹرکیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہلی میں 100 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاتی تھی تو اس میں سے 31لوگ کورونا سے پازیٹو پائے جاتے تھے۔اب 100 لوگوں کی جانچ میں صرف 13 لوگ ہی پازیٹو آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے سلسلے میں حالات اب قابو میں ہیں،لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے۔سبھی کے مل کر کام کرنے اور محنت سے اب دہلی میں حالات میں بہتر ہیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ پہلے 30 جون تک 60,000 فعال کورونا معاملوں کا اندازہ تھا۔مجھے خوشی ہے کہ آج صرف 26,000 فعال معاملے ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں صرف 5,800 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔پچھلے ہفتے کے مقابلے 400 مریض اسپتالوں میں کم داخل ہوئے ہیں۔اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی بھی ہے تو ہم نے 15000بیڈ کا انتطام کرلیا ہے۔
انہوں نے متنوع کیا کہ ابھی لوگ احتیاط برتیں ورنا حالا پھر پچھلے مہینے جیسے ہوسکتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی جس خطرناک تصویر کا اندازہ لگایاجارہا تھ اب حالات ویسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جانچ میں اتنے پازیٹو مریض نہیں آتے جتنے پہلے آتے تھے۔وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں لوگ تیزی سے ٹھیک ہورہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا ک پہلے خدشہ تھا کہ 30 جون تک دہلی میں ایک لاکھ معاملے ہوں گے،لیکن ایسا نہیں ہوا۔فی الحال 87 ہزار کیس ہیں،جن میں سے 58 ہزار ٹھیک ہوگئے۔
دہلی میں کورونا کی وجہ سے وت اب کم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ایک وقت ایک دن میں سوا سو اموات ہوئی تھیں،اب آدھے کے قریب یعنی ساٹھ کے آس پاس ہیں۔اسے اور کم کریں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کہاکہ مرکز کے ساتھ مل کر حکومت نے جانچ کی تعداد بڑھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہم لوگ اب کچھ کھول نہیں سکتے۔ابھی محتاط رہنا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کورونا کیس پھر سے بڑھ جائیں۔اس لئے ابھی کوششوں میں کمی نہیں رہنی چاہئے۔
وزیراعلی نے سوشل میڈیا پر رائے دینے والوں پر کہا کہ ایسے ماہرین ہیں جو کہتے ہیں کہ دہلی میں کورونا کا پیک آکر جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ماہرین پر ابھی توجہ نہ دیں۔ماسک پہنیں،سماجی دوری رکھیں اور ہاتھ دھوتے رہیں،اس میں چوک نہ کریں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading

جرم

دہلی کی ایک عدالت نے اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کو مفرور اقتصادی مجرم قرار دیا، بھنڈاری پر واڈرا سے تعلق کا الزام، رابرٹ واڈرا کی بڑھے گی ٹینشن

Published

on

Sanjay-Bhandari-&-Robert

نئی دہلی : دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کو مفرور اقتصادی مجرم قرار دیا۔ یہ فیصلہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست کے بعد آیا۔ خصوصی عدالت نے یہ حکم مفرور اقتصادی مجرم ایکٹ 2018 کے تحت جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے بھنڈاری کی برطانیہ سے حوالگی کی ہندوستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ بھنڈاری 2016 میں لندن فرار ہو گیا تھا جب متعدد تفتیشی ایجنسیوں نے اس کی سرگرمیوں کی جانچ شروع کی تھی۔

اس واقعہ سے رابرٹ واڈرا کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ واڈرا پر ہتھیاروں کے ڈیلروں سے روابط رکھنے کا الزام ہے اور وہ زیر تفتیش ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل واڈرا کو منی لانڈرنگ کیس میں تازہ سمن جاری کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بھی بھنڈاری کے ساتھ ان کے تعلقات کا الزام ہے۔ ای ڈی نے 2023 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ بھنڈاری نے 2009 میں لندن میں ایک پراپرٹی خریدی اور اس کی تزئین و آرائش کی۔ الزام ہے کہ یہ رقم واڈرا نے دی تھی۔ واڈرا نے کسی بھی طرح کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو ‘سیاسی انتقام’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ واڈرا نے کہا، ‘سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔’

بھنڈاری کے خلاف یہ کارروائی ای ڈی کی بڑی کامیابی ہے۔ اس سے واڈرا کی مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ ای ڈی اب بھنڈاری کو ہندوستان لانے کی کوشش کرے گی۔ واڈرا کو حال ہی میں ای ڈی نے سمن بھیجا تھا۔ لیکن وہ کوویڈ علامات کی وجہ سے ظاہر نہیں ہوا۔ ای ڈی اس معاملے میں واڈرا سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا ہے۔ ای ڈی جاننا چاہتا ہے کہ واڈرا کا بھنڈاری سے کیا رشتہ ہے۔ یہ معاملہ 2009 کا ہے۔ الزام ہے کہ بھنڈاری نے لندن میں جائیداد خریدی تھی۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد واڈرا کے پیسے سے خریدی گئی تھی۔ واڈرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب سیاسی سازش ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں آگے کیا ہوتا ہے۔ کیا ای ڈی واڈرا کے خلاف کوئی ثبوت تلاش کر پائے گی؟ کیا بھنڈاری کو بھارت لایا جا سکتا ہے؟ ان سوالوں کے جواب آنے والے وقت میں مل جائیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com