سیاست
جتیندر آہواڑ کی اکشے کمار کو پھٹکار، کہا کیا آپ اخبار نہیں پڑھتے؟
(محمد یوسف رانا)
ریاستی وزیر ہائوسنگ اور این سی پی کے تجربہ کار لیڈڑ جتیندر آہواڑ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ “اکشے، کیا آپ ٹویٹر پر متحرک نہیں ہیں؟ … کیا آپ نے کاریں استعمال کرنا چھوڑ دی ہیں؟ … کیا آپ اخبارات نہیں پڑھتے؟ … آپ کی معلومات کے لئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،”
R u not active on @Twitter …
Have u stopped using cars..
Dnt u read news paper….@akshaykumar ….
There has been a steep #PetrolDieselPriceHike just for Ur information https://t.co/f5Dr1UPFhs— Dr.Jitendra Awhad (@Awhadspeaks) June 25, 2020
اکشے کمار نے یو پی اے حکومت سے نو سال قبل۱۶؍ مئی ۲۰۱۱ءکو ایندھن کے بڑھتے داموں پر ٹویٹ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں این سی پی لیڈر جتیندر آہواڑ نے ۹ ؍ سال بعد اب اسی معاملے پر اکشے کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ “میں رات کو گھر بھی نہیں جاسکتا تھا کیونکہ ایندھن کی قیمتیں دوبارہ راکٹ کی طرح بڑھنے سے پوری ممبئی پیٹرول کے لئے قطار میں لگ رہی تھی۔
Couldn't even get to my house at nite for all of Mumbai was queuing up for #petrol before the prices rocketed again.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 16, 2011
” یہ ٹویٹ اکشے کمار نے ۱۶؍ مئی ۲۰۱۱ءکو کیا تھا۔ اکشے کے اس ٹویٹ کو ڈھونڈتے ہوئے جیتندر آہواڑ نے اسے ٹیگ کرتے ہوئے اپنا ٹوٗت کیا ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اکشے کمار جتیندر آہواڑ کی تنقید کا کیا جواب دیتے ہیں۔
کرونا کے ذریعہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مرکزی سرکار ایندھن کی کمپنیوں کی وجہ گذشتہ کچھ دنوں سے محصول میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے جد وجہد کر رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ لگاتار 19 واں دن ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کماٹی پورہ علاقے میں 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ فروشوں کباڑی کے خلاف بے دخلی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ محکمہ نے کل (28 اپریل 2026) کماٹی پورہ علاقے میں مختلف مقامات سے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ بیچنے والوں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر (زون-1) چندا جادھو، اسسٹنٹ کمشنر (ای ڈیپارٹمنٹ) شری آنند کنکال کی سربراہی میں اس کارروائی میں کماٹی پورہ گلی نمبر 1 سے 15، شکلاجی اسٹریٹ، شنکر پوپلا مارگ، سدھارتھ نگر، بپتی مارگ کے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکر اور پرانے اسکریپ بیچنے والے شامل ہیں تجاوزات ہٹانے والی 05 گاڑیوں، 01 جے سی بی اور دیگر آلات کی مدد سے یہ واگزار کروایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن کے 15 افسران اور ملازمین سمیت مناسب پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

ممبئی : عید الاضحی سے قبل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کو ایک رسمی خط پیش کیا، جس میں ان سے ریاستی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اہم اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایم ایل اے اعظمی نے انہیں بتایا کہ عید الاضحی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آرہی ہے, بروقت اور مضبوط انتظامی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ انتظامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کو مدعو کر کے عید الاضحی سے متعلق مسائل کا ازالہ کرے اور اس میں مسلمانوں کو عید الاضحی کے دوران درپیش مسائل سننے کے بعد انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائے تاکہ عید الاضحی میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں مغربی مضافاتی علاقے میں صفائی کے کام کا سروے… سڑکوں کی صفائی کا کام مسلسل ضروری، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی کے عام شہریوں کو صفائی ستھرائی کا کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا پائیں صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور انتظامیہ کا موثر امیج بنانے کے لیے روزمرہ کے کاموں میں تسلسل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے کہا کہ ممبئی میں عوامی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام قواعد کے مطابق اور وقت پر شروع کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج صبح ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کیا اس معائنہ کے دورے میں پی ایسٹ سیکشن میں ملاڈ (مشرق) میں کرار نالہ، سپترشی نالہ، شیواجی چوک نالہ، پی ساؤتھ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں پیرامل نالہ، اوشیوارا ندی، پی ویسٹ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں رام چندر نالہ، پی ویسٹ سیکشن میں پونلا ہانس، ویسٹ نالہ، پونلا ہانس سیکشن کی صفائی کا کام شامل ہے اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے, لیکن میونسپل کارپوریشن مانسون کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت 31 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ نیز نالیوں میں تیرتا ہوا کچرا اور کیچڑ فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کام میں مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے انہیں وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی۔
‘پی ایسٹ’ اور ‘پی ویسٹ’ ڈویژنل کمیٹی کے چیئرمین حیدر علی اسلم شیخ، مقامی کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹوانہ، مقامی کارپوریٹرسدھارتھ شرما، ڈپٹی کمشنر (زون 4) ڈاکٹر بھاگیہ سری کاپسے، اسسٹنٹ کمشنر (پی ایسٹ) روپالی سرملکر، اسسٹنٹ کمشنر (پی نارتھ) کندن والوی، اسسٹنٹ کمشنر (پی ساؤتھ) انیرودھا کلکرنی، اسسٹنٹ کمشنر (کے ویسٹ) شری اس موقع پر چکرپانی آلے سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
