Connect with us
Thursday,30-July-2026

سیاست

چین بات چیت کی زبان نہیں سمجھتا: کانگریس

Published

on

کانگریس نے کہا ہے کہ اب تک کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ چین کو باہمی بات چیت اور امن کی زبان سمجھ میں نہيں آتی اور وہ صرف طاقت اور جارحیت کی زبان سمجھتا ہے، اس لیے اسی کی زبان میں اسے جواب دیا جانا چاہیئے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواری اور گورو گوگوئی نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار دیکھا گیا ہے کہ جب بھی چین نے سرحد پر کشیدگی کی فضا پیدا کی، تو ہندوستان نے امن کی بحالی کی کوشش کرتے ہوئے اس سے بات چیت کی پہل کی۔ لیکن اس نے اس پہل کا جواب جارحیت سے دیا ہے۔ چین کے ساتھ اس تجربے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور ہندوستان اگر اسے طاقت دکھاتا ہے تو وہ سب کچھ سمجھ جائے گا۔
مسٹر گورو گوگوئی نے کہا کہ چین امن کی بات بالکل نہیں سمجھتا ہے۔ لداخ کی جھڑپ سے پہلے متعدد مواقع پر اس کی جارحیت کو روکنے کے لئے بات چیت کی کوششیں کی گئیں، لیکن وہ اس کوشش کو سمجھ نہیں پائے۔ اس لیے اسے طاقت کی زبان میں ہی جواب دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ اروناچل پردیش اور لداخ کو دوسرا ڈوکلام نہیں بننے دینا ہے۔ چین نے ڈوکلام میں اپنے فوجی اڈے کو مضبوط کیا ہے اور یہ صورتحال چین کی سرحد پر کسی دوسری جگہ نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے ہمیں ہی نقصان ہوگا۔ چین پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، لیکن مشکل یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی حفاظت سے قطع نظر صرف اپنی شبیہ بنانے میں مصروف ہیں اور انہیں سرحد پر دراندازی سے کوئی دقت نظر نہیں آتی ہے۔
کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ چینی فوج نے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کیا ہے لیکن مودی حکومت اسی کی زبان بولتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کانگریس پارٹی اس حکومت کی مذمت کرتی ہے جو فوج کے پیچھے چھپی ہوئی ہے اور کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔ چین نے ہماری سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے اور حکومت کچھ نہیں کہہ رہی ہے اور اس کے برعکس اپوزیشن پر ہی فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں سے الیکٹرک موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ بے نقاب، دو ملزمین گرفتار، ۱۱ موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Thif

ممبئی اندھیری ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو الیکٹرک موٹر سائیکل اور اسکوٹی چوری کیا کرتا تھا اس گروہ کے دو افراد کو پولس نے گرفتار کر کے ممبئی شہر میں اسکوٹی اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کو بے نقاب کردیا ہے ان کے قبضے سے شہر و مضافات سے چوری شدہ الیکٹرک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے کہ ۱۱ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہے ۔ ۲۰ جولائی کو دوپہر ۱۲ بجے شکایت کنندہ ویبھو گپتا کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی اس کی شکایت پر پولس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ۴۰ سے ۵۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کی شناخت ہوئی جس کے بعد اسے زیر حراست لیا گیا اور پھر بعد میں اس نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ دوسرا ملزم بھی تھا اس کے بعد پولس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ان کی شناخت محسن اکبر شیخ ۲۵ سالہ جوگیشوری کا ساکن اور عرفات حافظ شیخ ۲۲ کرلا کپاڈیہ نگر کا ساکن کے طور پر ہوئی ہے ملزمین نے ممبئی سینٹر، چاندیولی، چرنی روڈ، دادر، واکولہ، اندھیری ورلی اور متعدد مقامات پر چوری کی واردات انجام دی تھیں ان کے قبضے سے ۱۱ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ ایم آئی ڈی سی میں ان پر دو کیس درج کئے گئے ہیں اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے بقیہ ۹ موٹر سائیکل دیگر کیس میں ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : فرضی لیٹر ایڈ کا استعمال کر کے ٹکٹ کنفرم کرنے والے ۶ اراکین گرفتار، لیٹر ایڈ مہریں اور موبائل فون سمیت دیگر دستاویزات ضبط

Published

on

Froud

ممبئی : ممبئی میں وی آئی پی کوٹے سے ٹکٹ کنفرم کرنے والے گروہ کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے ملبار ہل پولس کو ریلوے انتظامیہ سے شکایت موصول ہوئی کہ لوک بھون دفتر کے نام پر فرضی لیٹر ایڈ سفارشی خط تیار کر کے اس پر مہر اور دستخط ثبت کرنے کے بعد اسے ریلوے ٹکٹ کنفرم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور وی آئی پی کوٹے سے ٹکٹ کی کالا بازاری کی جارہی ہے, جس پر پولس نے تفتیش کی اور معاملہ درج کر لیا اور فرضی لیٹر ایڈ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے بعد اس ریکیٹ میں ملوث ۶ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ان کی شناخت امریش ایشور لال ٹھکر۴۱ سالہ، طارق محفوظ خان ۳۳ سالہ، دیپک کمار کنہیا لال یادو ۲۷ سالہ، ونائک وکرم سنگھ راؤت ۲۴ سالہ ساگر ایشور لال ٹھاکر ۳۲ سالہ میتھونجے کمار یادو ۳۴ سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان کے قبضے سے ۱۲ موبائل فون ایک لیپ ٹاپ، ۱۶ سم کارڈ، ۷۰ کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ ۴۰۰ سے زائد وی آئی پی ریلوے بکنگ کا ڈیٹا بیس پانچ آدھار کارڈ، ۲ ربر اسٹامپ مہریں برآمد کی گئی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے انجام دی ہے اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں پاکستانی غبارہ برآمد، تحقیقات جاری

Published

on

kashmir

جموں : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کی پولیس نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ ضلع کے تھانہ منڈی علاقے کے اجمت آباد گاؤں سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا نام اور لوگو والا ایک غبارہ برآمد ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سفید اور سرخ غبارے پر “پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز” (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔ مقامی لوگوں نے غبارے کو تلاش کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ غبارہ برآمد کر لیا گیا ہے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ آیا یہ ایک الگ تھلگ واقعہ تھا یا اس کا کوئی اور مقصد ہو سکتا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے اب تک جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں پاکستان سے متعلق کئی پروموشنل اور کھلونا غبارے برآمد کیے ہیں۔

اگرچہ ان میں سے زیادہ تر غبارے ہوا میں تیرنے والی عام چیزیں ہیں، تاہم علاقے میں ڈرون کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے حکام ہر معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ حال ہی میں اپریل میں جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں ایک پاکستانی غبارہ برآمد ہوا تھا۔ مارچ میں، ایک ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ جس پر اردو میں “پی آئی اے” کے الفاظ لکھے ہوئے تھے، راجوری ضلع کے سرہوتی گاؤں سے ملا تھا۔

فروری میں، جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر میں دو غبارے ملے تھے، جن پر پاکستانی 5000 روپے کا نوٹ، ایک امریکی ڈالر اور ایک پاکستانی موبائل فون نمبر تھا۔ فروری میں بھی ایک سبز اور سفید ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر سے ملا تھا جس پر “پی آئی اے” کے الفاظ لکھے تھے۔ ایک پیلے دل کی شکل کا غبارہ بھی ملا۔ جنوری میں، ایک بار پھر اکھنور سیکٹر میں، مقامی لوگوں کو لائن آف کنٹرول کے قریب ایک پروموشنل کھلونا ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ ملا جس پر انگریزی اور اردو میں “پی آئی اے” کے الفاظ تحریر تھے۔

ان میں سے زیادہ تر اشیاء پاکستان سے عام تجارتی یا جشن منانے والی اشیاء ہیں جو ہوا کے ساتھ ساتھ بہتی ہیں، لیکن سیکورٹی فورسز اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ آیا یہ جاسوسی ہو سکتی ہیں یا کسی اور خطرناک مقصد یا سرگرمی کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرون کا استعمال اکثر سرحد پار سے منشیات یا گولہ بارود جیسی اشیاء کی سمگلنگ کے لیے کیا جاتا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کسی بھی اڑتی چیز کو دیکھتے ہی فوری طور پر علاقے کے تسلط کا پروٹوکول شروع کرتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان