Connect with us
Saturday,21-November-2026

(جنرل (عام

سی پی ایم لیڈر پی کے کنج ننتھن کا انتقال

Published

on

باغی لیفٹ لیڈر ٹی پی چندر شیکھر کے قتل کے قصوروار مارکسسٹ کمیونٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر پی کے کنج ننتھن کا پیٹ کی بیماری کے سبب جمعرات کی رات یہاں سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
کنج ننتھن قتل معاملے میں 13 ویں ملزم تھی اور 14 فروری 2019 سے اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے پیٹ میں انفیکشن ہونے کے بعد اتوار سے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔
وہ 1980 سے پنور میں سی پی ایم کی ایریا کمیٹی کے رکن تھے۔ انہیں 22 جنوری 2014 کو چندر شیکھر قتل معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
اس سے قبل کیرلا ہائی کورٹ نے انہیں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر علاج کرانے کی اجازت دی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام, حالات کشیدہ لیکن امن برقرار

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں فونکس مال کے قریب نوجوان جوڑے کی تصویر کشی کے دوران علاقہ کے کچھ بچوں نے ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 8 نابالغوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور انہیں زیر حراست لے کر چلڈرن ہوم بھی بھیج دیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ امن برقرار ہے لیکن اس معاملہ میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بچوں کے اس عمل کو مسلم غنڈہ گردی قرار دے کر مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے کریٹ سومیا نے زہر افشانی کر تے ہوئے کہا کہ مانخورد گوونڈی کرلا ناگپاڑہ بہرام پاڑہ میں مسلمانوں کی دادگیری بڑھ گئی ہے سوربھ اپنی معشوقہ کے ساتھ یہاں مال میں شاپنگ کے غرض سے آیا تھا وہاں گارڈن میں مسلم بچوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ کریٹ سومیا نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اسلامی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اب ممبئی کو مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش جاری ہے۔ کریٹ سومیا نے اس معاملہ میں مذکورہ بالا گارڈن کا بھی معائنہ اور دورہ کیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں 200 سے زائد پروازیں، اب تک کی سب سے بڑی تعداد : جیت اڈانی

Published

on

نئی دہلی : اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگس لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے جمعہ کو کہا کہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) نے جمعرات کو 200 سے زیادہ پروازیں سنبھالیں، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، جیت اڈانی نے کہا کہ “کل، ہم نے @نوی ممبئیایئرپورٹ پر 200+ پروازوں کی نقل و حرکت کو سنبھالا جو کہ ہماری اب تک کی سب سے زیادہ ہے”۔ اے اے ایچ ایل ڈائریکٹر نے مزید کہا، “این ایم آئی اے کی بڑھتی ہوئی آپریشنل صلاحیت کا ایک حوصلہ افزا نشان اور لوگوں کے لیے ایک گواہی، تیاری اور ٹیم ورک ہر بغیر کسی رکاوٹ کے۔ دریں اثنا، ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی اے ) سے چلنے والی غیر ملکی ایئر لائنز نے کچھ بین الاقوامی پروازوں کو نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ٹرمینل 1 (ٹی1) کو دوبارہ بنایا گیا ہے۔

ہندوستانی ایئر لائنزانڈیگو، ایئر انڈیا گروپ، اور اکاسا ایئر نے پہلے ہی ان خدمات کو نئے ہوائی اڈے پر منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سی ایس ایم آئی اے کی کل صلاحیت تقریباً 55 ایم پی اے ہے۔ ٹریفک اکاؤنٹس کی 5 ایم پی پی اے کی عارضی منتقلی کا مطلب ہے کہ سی ایس ایم آئی اے میں موجودہ ٹریفک کا 91 فیصد متاثر نہیں ہوا ہے۔ ٹی1 اور ٹی2 کی دوبارہ ترقی کے بعد سی ایس ایم آئی اے کی کل صلاحیت بڑھ کر 65 ایم پی پی اے ہو جائے گی۔ اس منتقلی کو آسان بنانے کے لیے، سرکردہ کیریئرز نے این ایم آئی اے کے لیے اپنی بین الاقوامی پروازوں کے لیے منتقلی کے منصوبوں کو حتمی شکل دی ہے، جس میں سالانہ تقریباً 3 ملین مسافر (ایم پی پی اے) ہیں۔ 5 ایم پی پی اے ہدف کی گنجائش کو پورا کرنے کے لیے، ایم آئی اے ایل نے ناردرن سمر 2027 سیزن (این ایس27) کے لیے بیلنس سلاٹس کو عارضی طور پر سی ایس ایم آئی اے ٹی2 سے باہر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ مرحلہ وار، مساوی منتقلی ممبئی کو عالمی معیار کے ہوا بازی کے مرکز کے طور پر ترقی دیتے ہوئے مسافروں کی حفاظت اور کم سے کم آپریشنل رکاوٹ کو یقینی بنائے گی۔ این ایم آئی اے ، نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (این ایم آئی اے ایل) کے ذریعے تیار اور منظم کیا گیا ہے – اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) اور سٹی اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف مہاراشٹرا لمیٹڈ (سی آئی ڈی سی او) کے درمیان ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ — ممبئی میٹروپولیٹن ریجن اور انڈیا کے لیے عالمی معیار کا ہوا بازی کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر، این ایم آئی اے نئی ممبئی میں اقتصادی ترقی اور شہری ترقی کو متحرک کرتے ہوئے ہوا بازی کی موجودہ صلاحیت کو کم کرنے میں ایک تبدیلی کا کردار ادا کرتا ہے۔ مکمل ہونے پر سالانہ 90 ملین مسافروں اور ابتدائی مرحلے میں 20 ملین مسافروں کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، ہوائی اڈہ جدید، مستقبل کے لیے تیار انفراسٹرکچر کے ذریعے 0.5 ملین میٹرک ٹن کارگو کا بھی انتظام کرے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان