Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

جرم

دہلی کی لیلاوتی بیٹے کے ستم ظریفی سے ممبئی میں در بدر بھٹک رہی ہے، سگے بیٹے نے کیا ماں کی ممت کو رسوا

Published

on

اسپیشل اسٹوری : وفا ناہید
کورونا وائرس نے جہاں انسانوں کو موت کی وادی کی سیر کرائی ہے وہی اس نے رشتوں کی پہچان بھی کرادی. ‘ ماں ‘ ایک ایسا شیریں لفظ ہے جس کا احساس ماں بننے کے بعد ہوتا ہے. ماں کی عظمتوں کو اگر بیان کیا جائے تو شاید زندگی کم پڑجائے. جو اولاد بڑھاپے میں اپنی ماں کو آشرم میں چھوڑ آتی ہیں اگر تخلیق کے عمل کے ان 360 درد کو چھوڑ بچے کے پیدائش کے وقت دردزہ کی اس ایک چیخ کا احساس کرلے تو پھر کبھی کوئی بیٹا اپنی ماں کو بڑھاپے میں بے یار و مددگار نہیں چھوڑے گا. دراصل آج شوشل میڈیا کی فیمس سائٹس فیس بک پر 4 جون 12 بج کر 38 منٹ پر اپلوڈ کیا گیا ایک ایسا ویڈیو ہے جسے دیکھنے کے بعد شاید ہی کوئی پتھردل ہوگا جس کی آنکھیں نم نہ ہو. اس ویڈیو میں ممتا کی ماری ایک لاچار اور بےبس 70 سالہ بوڑھی ماں ہے جو باندرہ ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی ہے. لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرینیں بند ہیں. 70 سالہ لیلاوتی 3 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کی ماں ہے. جو راجدھانی دہلی کی ساکنہ ہے. ایک بیٹا ممبئی نگری میں رہتا ہے. جہاں صرف زندگی دوڑتی بھاگتی ہے. کسی کو کسی کے لئے کوئی وقت نہیں ہے. بس ہر کوئی ایک ہی دھند میں جئے جارہا ہے کہ پیسے کمانا ہے. لیلاوتی کا ممبئی میں رہنے والا بیٹا بیمار ہوگیا. تب اس نے اپنی ماں کو ممبئی آنے کا کہا. دہلی والے بیٹے کی زبانی ممبئی والے بیٹے کی بیماری کی خبر سن کر بوڑھی ماں کی ممتا تڑپ اٹھی. 70 سال کی عمر میں لیلاوتی نے تنہا دہلی کا سفر کیا اور بیٹے کے پاس پہنچ گئی. بیٹے کی تیماداری کی. بیٹا ٹھیک ہوگیا. اب اسے اس بڑھیا کی ضرورت نہیں تھی. انسان کا مطلب نکل جاتا ہے تو اس کے اندر کا شیطان اسے ورغلاتا ہے اور وہ ہر اچھے برے کے فرق کو بھول جاتا ہے یہاں تک کہ خود کو جنم دینے والی اس ہستی کو بھی جو درد کے ایک سمندر کو عبور کرکے اسے دنیا میں لاتی ہے. سچ ہے انسان بہت مطلب پرست ہے. اب ممبئی والے بیٹے نے شراب کے نشے میں ماں کو مارنا شروع کیا. شیطان تو انسان کے قلوب کو زنگ آلود کردیتا ہے اور ام الخبائث اسے حیوان بنادیتی ہے. لیلاوتی کےمطابق ان کے بیٹے نے انہیں 4 بار مارا. اس کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ اب دہلی لوٹ جائے. لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سےلیلاوتی دہلی واپس نہیں جاسکتی تھی . کیونکہ ٹرین بند تھی اور ان کے پاس کرائے کی رقم بھی نہیں تھی. جس کی وجہ سے بیٹا شراب پی کر ماں کو مارتا اور دہلی لوٹ جانے کو کہتا. اس کا کہنا تھا کچھ بھی ہو بس اس کے گھر سے چلی جا. کرایہ نہیں ہے تو بھیک مانگ لے مگر ممبئی میں اب نہیں رہنا. تب روز روز بیٹے کی مار کھا کر لیلاوتی پیدل گھر سے ریلوے اسٹیشن کی جانب چل پڑی. یہ جانے بغیر کہ نہ راستے کا علم اور نہ منزل کا پتہ. سفر کے توشے کے نام پر اپنا بوڑھا جسم. جو بیٹے کی ممتا میں دوڑا چلا آیا تھا. کسی طرح پوچھتے پوچھتے وہ باندرہ ریلوے اسٹیشن پہنچی. پیدل چلنے سے پیاس لگ رہی تھی . صبح کی بھوکی پیاسی گھر سے نکلی تھی کہ اب اور بیٹے کی مار نہیں کھانی ہے. ریلوے اسٹیشن پر کسی نے انہیں پیاس لگنے کی وجہ سے ایک بوتل , تھوڑے سے دال چاول اور ایک بسکٹ کا پیکٹ تھمادیا . پیاس سے حلق سوکھ رہا تھا تو لیلاوتی نے پیٹ بھر کر پانی پیا اور تھوڑے سے دال چاول کھائے اور تھوڑے بچادیئے کہ بعد میں کام آئے گے. اب چاہے جیسے بھی ہو دہلی لوٹنا ہے. جب کہ دہلی والا بیٹا بھی ماں کو رکھنے کو تیار نہیں ہے. دوسرے بچے بھی ماں کو پاگل کہتے ہیں. اب ایسے میں دہلی واپس جانا ہے . لیلاوتی کا کہنا ہے بس دہلی پہنچ جاؤں. پھر وہاں جاکر بھیک مانگ کر گزارہ کرلوں گی . 87 سال کی طویل عمر گزار کر ان کا پتی اس دنیا سے رخصت ہوچکا ہے. بار بار روتے ہوئے وہ اپنے پتی کو یاد کرتی ہے کہ میرا آدمی نہیں ہے اس لئے سب مجھ سے منہ موڑ گئے. اسی لئے کہا جاتا ہے کہ شوہر شوہر ہوتا ہے وہ کتنی بھی زیادتی کرلے مگر بڑھاہے میں بیوی کا سہارا ہوتا ہے. بڑھاپا جو کہ کسی معصوم بچے سے کم نہیں ہوتا. تب میاں بیوی ایک دوسرے کا سہارا ہوتے ہیں. لیلاوتی کی درد بھری کہانی سن کر آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب جاری ہوگیا. کہ اس لاک ڈاؤن نے جہاں مزدوروں اور تارکین وطن کو رلایا. کتنے مزدور ہلاک ہوئے مگر ایک ماں اپنی پیاسی ممتا کو لے کر ممبئی میں دربھٹکنے پر مجبور ہے- اس لاک ڈاؤن کا سب سے بڑا المیہ سگے بیٹے کا ماں کی ممتا کو رسوا کرنا ہے . جانے آگے یہ لاک ڈاؤن اور کیا کچھ دکھانے والا ہے.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

Published

on

cyber Attack

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com