Connect with us
Sunday,26-October-2025

سیاست

امفان طوفان:وزیر اعظم مودی کی ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی۔یہ وقت سیاست کا نہیں انسانیت کی بنیاد پر مدد کرنے کا وقت ہے

Published

on

وزیرا عظم نریندر مودی نے آج یقین دہانی کرائی ہے ”امفان طوفان“ کی تباہی و بربادی کے بعد بنگال حکومت کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وزیرا عظم مودی نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”مصیبت کے اس وقت پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ کھڑا ہے،ہم سب ریاست کے عوام کے لئے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔وزیرا عظم نے لکھا ہے کہ بنگال سے بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں آرہی ہیں۔یہ امتحان کی گھڑی ہے اور ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔این ڈی آر ایف کی ٹیم طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہے اور سینئر افسران حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے،کورونا سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر اس طوفان نے تباہی مچائی ہے،ہزاروں کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔اس لئے سیاست سے اوپر ہوکر ریاست کی مدد کی جائے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’سب کچھ برباد ہوچکا ہے، تمام ندیوں کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی سیکریٹریٹ کا ایک بڑا حصہ نو بنو ٹوٹ گیا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ کلکتہ میں عمر کا ایک بڑا حصہ گزرگیا ہے۔میں نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے اپنے کسی رشتہ دار کو کھو دیا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اب تک 10 سے 12 اموات ہوچکی ہیں۔ تاہم، صحیح تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں متعدد پل منہدم ہوگئے ہیں۔ بہت سارے مکانات، دریا کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں۔ بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ 6ماہ قبل آئے’بلبل طوفان‘ کے بعد ہی ا ن ڈیموں کی مرمت کی گئی تھی، ندیوں کے ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل منگل کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فون کرکے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہای کرائی تھی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ”بلبل طوفان“ کے وقت بھی مرکز نے مدد کا وعدہ کیا تھا۔پہلے 11ہزار کروڑ روپے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔بعد میں 7ہزار کروڑ روپے دینے کی بات کہی اور اب آخر میں صرف ایک ہزار کروڑ روپے مرکز نے بھیجے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال بی جے پی کے لیڈر ان حکومت کی تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔بلبل طوفان میں بھی ریاست کے عوام کی مدد کرنے کے بجائے بنگال حکومت ہی تنقیدوں کا سلسلہ شروع کردح اور تنقیدوں کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ہیں۔مگر مرکزی حکومت سے مدد لانے میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کیا۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہماری سب سے اپیل یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرنے کا ہے۔
اس سے قبل کل رات ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی کو فون کرکے طوفان سے متعلق جائزہ لیا تھا۔ممتا بنرجی گزشتہ دودنوں سے ریاستی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں اور حالات جائزہ لے رہی ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی میں اردو گھر کی تعمیر میں ایک بڑی کامیابی، اردو گھر کے لئے زمین الاٹ، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کی جلد میٹنگ متوقع

Published

on

Rais-Ajit

ممبئی : اردو زبان سے محبت کے لئے مشہور بھیونڈی شہر کے عوام کے اردو گھر کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جا رہا ہے. بھیونڈی (مشرق) سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی پانچ سال کی انتھک جدوجہد رنگ لائی اور حکومت مہاراشٹر نے بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کی تجویز کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے. خاص بات یہ ہے کہ اردو گھر کی تعمیر کے لئے جتنے بھی تکنیکی اور قانونی مسائل تھے ان کو دور کر کے رئیس شیخ نے بھیونڈی کے محبان اردو کے لئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے.

قابل غور بات یہ ہے کہ بھیونڈی شہر میں محبان اردو کی اکثریت کے باوجود اسے حکومت کی طرف سے بار بار نظرانداز کیا گیا اور اردو گھر کا جو خواب اہلیان بھیونڈی نے دیکھا تھا، اس کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی تھی لیکن سن ٢٠٢١ میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اہلیان بھیونڈی کے اردو گھر کے دیرینہ خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد شروع کی حالانکہ اس دوران انہیں کئی تکینکی اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن رئیس شیخ نے ہار نہیں تسلیم کی اور اردو گھر کی تعمیر کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور اب پانچ سال کی طویل محنتوں اور کوششوں کے بعد حکومت نے بھیونڈی شہر میں اردو گھر بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے.

رئیس شیخ نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے قریب واقع مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی، محنت کش مزدوروں کا شہر ہے. یہ شہر ملک بھر میں اپنی ٹیکسٹائل صنعت کی وجہ سے ‘مانچسٹر’ کہلاتا ہے. یہاں اردو زبان میں پڑھنے لکھنے والوں کی اکثریت ہے. بھیونڈی میں کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اردو اسکولیں ہیں جس میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں. اس کے ساتھ ہی یہاں کے بچے یشونت راؤ چوہان یونیورسٹی، مولانا آزاد یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں. اس ضمن میں ہم نے سن ٢٠٢١ میں بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کے لئے آواز بلند کی اور اس وقت کے اقلیتی محکمے کے وزیر نواب ملک سے ملاقات کر کے تحریری طور پر بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کے لئے ایک مکتوب دیا. رئیس شیخ نے بتایا کہ اردو گھر کی تعمیر میں کئی رکاوٹیں حائل تھیں، حکومت کی شرائط کے مطابق اردو گھر کی تعمیر کے لئے اقلیتی محکمے کے پاس خود کی ٢٥٠٠ اسکوائر میٹر کی قطعہ اراضی ہونا لازمی تھا جس کے لئے ہم نے کوشش کی اور بھونڈی شہر میں واقع اسکول نمبر ٢٢ – ٦٢ کے سامنے واقع گروپ گرام پنچایت سمیتی کی زمین کو حاصل کیا گیا اور اب اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے اردو گھر کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کر دی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد بھیونڈی میں اردو گھر کی تعمیر کا خواب پورا ہوگا. رئیس شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب لکھا ہے اور ان کی صدارت میں متعلقہ محکمے کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرنے کی گزارش کی ہے. ہمیں توقع ہے کہ بہت جلد نائب وزیر اعلی کی طرف سے یہ میٹنگ طلب کی جائے گی.

Continue Reading

سیاست

بلدیاتی انتخابات سے قبل مہایوتی میں ناراضگی، حلیف پارٹیوں کے ورکرس کی بی جے پی میں شمولیت سے اضطراب، شندے کا اچانک دلی دورہ

Published

on

SHINDE

ممبئی : بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی مہاوکاس اگھاڑی سے لے کر مہایوتی میں ناراضگی کا دور شروع ہوگیا ہے, کیونکہ بی جے پی کی حلیف پارٹیاں اپنی ہی اتحادیوں سے اس لئے نالاں ہے کیونکہ کئی پارٹی کارکنان فنڈ کی تقسیم کو لے کر بی جے پی پر سنگین الزام عائد کر رہے ہیں اس میں شندے سینا اور اجیت پوار این سی پی گروپ کے لیڈران بھی شامل ہیں ایسے میں مہایوتی میں شگاف پیدا ہوگئی ہے۔مہاراشٹر مہایوتی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے نائب وزیر اعلی مہایوتی کے رویہ سے ناراض ہے ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی الیکشن کے ساتھ بلدیاتی انتخابات قریب ہونے کے باوجود بھی مہایوتی میں اتحاد سے متعلق فارمولہ پر کوئی اہم فیصلہ نہیں ہوا ہے جس کے سبب حلیف پارٹیاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور تنہا الیکشن لڑنے کا دم بھر رہی ہے, لیکن حتمی مہایوتی اتحاد سے متعلق فیصلہ اور فرمان دلی سے ہی جاری ہوتا ہے اس لئے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے فوراً نصف شب دہلی پہنچ گئے۔ ان کے دہلی کے اچانک دورہ نے بحث چھیڑ دی ہے۔ خاص طور پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہاراشٹر کے دورے پر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے سب کی توجہ اس بات پر مرکوز رہے گی کہ شندے کے دہلی پہنچنے سے عظیم اتحاد میں کیا نئی پیش رفت ہوگی۔ تھانے سمیت ریاست کے کچھ مقامات پر شندے سینا اور بی جے پی کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ شندے سینا کے ایم ایل اے کو فنڈز فراہم کرنے پر بھی ناراضگی ہے۔ اس لیے دہلی کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ شندے سینا اور بی جے پی کے درمیان رسہ کشی اور اختلافات بھی عروج پر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی میں دیگر پارٹیوں کے کارکنان کی شمولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے یہاں تک شندے کارکنان بھی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ایسے میں شندے کارکنان ناراض ہے بی جے پی میں صرف شندے کارکنان ہی شامل نہیں ہوئے ہیں بلکہ اجیت پوار کے کارکنان کی بھی شمولیت نے حلیف پارٹیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے بی جے پی میں شمولیت کی اصل وجہ فنڈ کی تقسیم کا تنازع ہے کیونکہ بی جے پی حلیف پارٹیوں کے اراکین کو فنڈ کی فراہمی سے محروم کر رہی ہے یہ الزام بھی شندے سینا نے عائد کیا ہے جس کی وجہ سے ناراضگی پائی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے خود انحصاری کا نعرہ دیا ہے۔ تھانے اور دیگر علاقوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان طویل گفت و شنید جاری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فنڈز کی تقسیم پر ناراضگی کا ڈرامہ بھی جاری ہے۔ اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ شندے کے دورہ کے پس پشت کیا مقصد تھا۔ آج دہلی میں ایم پی ڈاکٹر شریکانت شندے کے بنگلے سے سینئر لیڈروں سے ملاقات بھی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ شندے آج صبح مودی سے ملنے روانہ ہوئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ریاست کے کن کن مسائل پر بات کریں گے اس کی معلومات جلد ہی سامنے آئے گی۔ وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے بھی اپنا ودربھ دورہ منسوخ کر دیا ہے دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مہاراشٹر کے دورے پر ہیں، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا منگل ودربھ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ انکشاف کیا جا رہا ہے کہ وہ 2 نومبر کو منگل ودربھ کا دورہ کریں گے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی منگل کو منعقد ہونی تھی اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے اس تقریب میں منوج جارنگے پاٹل اور دیویندر فڑنویس ایک ہی اسٹیج پر موجود رہیں گے دورہ کی منسوخی کے سبب شیواجی مہاراج کے معتقدین میں ناراضگی پائی جارہی ہے.

Continue Reading

(جنرل (عام

ای بل ماڈیول : وزارت قانون ایڈووکیٹ فیس کی تقسیم کے ڈیجیٹلائزیشن پر نگاہ رکھتی ہے۔

Published

on

نئی دہلی، قانونی امور کے محکمے، قانون اور انصاف کی وزارت نے وکالت کی فیس کی تقسیم اور فارموں کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ایک پہل شروع کی ہے، یہ ہفتہ کو ایک بیان میں کہا گیا۔ اس سے پہلے، وکالت کو فیس کی ادائیگی میں جسمانی پروسیسنگ، دستی تصدیق، اور پے اینڈ اکاؤنٹس آفس میں ہارڈ کاپیاں جمع کرنا شامل تھا، جس کے نتیجے میں اکثر تاخیر اور کاغذی کام کا بہاؤ ہوتا ہے۔ وزارت قانون اور انصاف نے کہا کہ بڑھا ہوا ای-بل ماڈیول اب لا آفیسرز اور پینل ایڈووکیٹ کو فیس کی ادائیگی کے آخر سے آخر تک الیکٹرانک پروسیسنگ کے قابل بناتا ہے۔ اس نے کہا کہ "بڑھا ہوا ای-بل ماڈیول اب لا آفیسرز اور پینل ایڈوکیٹس کو فیس کی ادائیگی کے اختتام سے آخر تک الیکٹرانک پروسیسنگ کے قابل بناتا ہے، دستی کاغذی کارروائی اور تاخیر کو ختم کرتا ہے جو پہلے سسٹم کی خصوصیات تھیں۔” قانون و انصاف کی وزارت نے کہا کہ اس نے قانونی معلومات کے انتظام اور بریفنگ سسٹم (لمبس) کو پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ساتھ مربوط کرکے طریقہ کار کو آسان بنانے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ "یہ اصلاحات ایڈووکیٹ فیس کی تقسیم کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے قابل بنا رہی ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹل انڈیا کے حکومت کے وسیع تر اقدامات کا ایک اہم جزو بناتی ہے،” اس میں کہا گیا ہے کہ ای بل ماڈیول میں مزید اضافہ کے ساتھ، قانون افسران اور پینل ایڈوکیٹ کے ذریعہ تیار کردہ بلز بھی اب لمبس کے بغیر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیے گئے ہیں منظوری اور ادائیگی، اس نے کہا۔ انضمام نے پورے عمل کو پیپر لیس بنا دیا ہے — پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنا، ریئل ٹائم بل ٹریکنگ کو فعال کرنا، اور انسانی غلطی کو ختم کرنا۔ ہر دعوی ایک کلیم ریفرنس نمبر (سی آر این) تیار کرتا ہے، جو انتظامی اکائیوں کو حقیقی وقت میں پیش رفت کو ٹریک کرنے کے قابل بناتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) کے ذریعے تصدیق شدہ اور ڈیجیٹل طور پر دستخط کیے جانے کے بعد، پی ایف ایم ایس کے ذریعے ادائیگی براہ راست فائدہ اٹھانے والے کے بینک اکاؤنٹ میں جاری کی جاتی ہے – بغیر کسی جسمانی فائل کی نقل و حرکت کے۔ قانونی امور کے محکمے کے سینٹرل ایجنسی سیکشن (سی اے ایس) نے فروری 2025 میں لمبس کے ذریعے پینل ایڈووکیٹ کی ادائیگیوں کے لیے ای-بل ماڈیول کو لاگو کیا، اور محکمہ اب اس نظام کو دہلی ہائی کورٹ سمیت دیگر قانونی چارہ جوئی کی اکائیوں تک بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ لا آفیسرز کی متواتر ادائیگیوں کو پورا کرنے کے لیے لمبس کے اندر ریٹینر فیس ماڈیول بنانے کی تجویز پر بھی عمل درآمد کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com