Connect with us
Thursday,10-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

امفان طوفان:امت شاہ نے ممتا بنرجی سے بات کی، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

Published

on

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فون پر بات چیت کرکے ”امفان طوفان‘کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ساحل سمندر کے قریب رہائشیوں کو محفوظ مقامات تک مکمل طور پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور ان تک ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔مغربی بنگال اور اڑیسہ اس طوفان کی وجہ سے بہت ہی زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔اس وقت طوفان کی رفتار 200کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مرکزی کابینہ کے سیکریٹری راجیو گوبا نے تین نیشنل کرائسس منجمنٹ کمیٹی کے ساتھ تیسری میٹنگ کی اور اس میں طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں میں رہائشیوں کے صدفیصد انخلا کو یقینی بنایا جائے۔طوفان بدھ بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ممتا بنرجی سے بات کرکے طوفان سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان بد ھ کی دوپہر یا پھر شام کو خلیج بنگال کے شمال مشرقی علاقے میں آگے بڑھ رہی ہے۔اس وقت طوفان کی رفتار 200کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر یہ کم ہوکر 155-165تک ہوجانے کی امید ہے۔اگر اسی رفتار سے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں سب سے زیادہ شدت کا یہ طوفان ہوگا۔
یہ طوفان وشاکھم پٹنم آندھر اپردیش میں واقع ’ڈوپلر ویتھررڈرا‘(DWR)کے مسلسل ٹریک میں ہے۔سائیکلون کی وجہ سے دہلی سے اڑیسہ آنے والی شرمک ٹرینوں کے روٹ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان بدھ سے قبل بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 6گھنٹے میں طوفان کی شدت میں کچھ کمی آئے گی۔مغربی بنگال کے دیگھا، سندر بن اور ہاتیا جیسے ساحلی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔مشرقی مدنی پور ضلع کے کئی علاقوں کو طوفا ن نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری کردی ہے۔این ڈی آر کی ٹیم دیگھا پہنچ چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیگھا سے جب طوفان ٹکرائے گا تو اس وقت اس کی رفتار 165سے 175کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔اس کا اثر مغربی بنگال کے موسم پر بھی پڑے گا۔

سیاست

قانون ساز کونسل میں غدار پر ہنگامہ 10 منٹ تک کارروائی ملتوی

Published

on

parliament

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا, جب قانون ساز کونسل میں مراٹھی مانس کو ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہمی کے مسئلہ پر بحث جاری تھی۔ شیوسینا لیڈر انیل پرب نے ایوان میں مراٹھی مانس کے گھر اور فلاح کے لئے کام کرنے کی سرکار کو تلقین کی اور ان سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا, اس پر وزیر سنبھو راج دیسائی اور انیل پرب میں لفظی جھڑپ ہوئی اور کیونکہ انیل پرب نے سوال کیا کہ سرکار مل مزدوروں کے لئے قانون سازی کب کرے گی, اس پر سمبھوراج نے کہا کہ ۲۰۱۹ سے ۲۰۲۲ تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی, اسی دوران انیل پرب نے ایوان میں غدار لفظ کا استعمال کیا جس پر سنبھوراج دیسائی برہم ہو گئے اور کہا کہ “آئی لا غدار کو نلا منتے” یعنی غدار کس کو کہا اس پر انیل پرب نے کہا کہ اس وقت آپ جس کی جوتے چاٹتے تھے۔ اس دوران کونسل میں ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا, اس کے بعد ایوان میں یہ واضح کیا گیا کہ ایوان کے کام کاج ریکارڈ سے یہ لفظ حذف کر دیا گیا۔ مراٹھی مانس کو گھر ترجیحاتی بنیادوں پر فراہم کرنے سے متعلق ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں کوئی قانون نہیں تھا۔ اس پر انیل پرب کو غصہ آیا اور لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس، الیکشن میں حلف نامہ میں مندرجہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

Published

on

Sanjay-Shirsat

ممبئی رکن پارلیمان اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے فرزند سریکانت شندے کو انکم ٹیکس کی نوٹس سے متعلق شندے سینا کے وریر سنجے سرشاٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ میرے حوالہ سے جو خبر نیوز چینل میں نشر کی جارہی ہے کہ سریکانت شندے کو انکم ٹیکس محکمہ کی نوٹس موصول ہوئی ہے, میں اس سے لاعلم ہوں, لیکن مجھے نوٹس موصول ہوئی ہے اور یہ نوٹس مجھے اپنے ۲۰۲۴ کے الیکشن میں حلف نامہ میں جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے پر دی گئی ہے, اور اس میں جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایسا نہیں کہا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس ملی ہے یا نہیں مجھ سے یہ دریافت کیا گیا کہ سریکانت شندے اور سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس کی نوٹس سیاسی دباؤ کا نتیجہ تو نہیں ہے اس پر میں نے اپنا موقف واضح کیا تھا, البتہ میرے نام سے گمراہ کن خبر نشر کی جارہی ہے کہ میں یہ بتایا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس موصول ہوئی ہے یہ سراسر غلط ہے, مجھے جو نوٹس موصول ہوئی ہے اس کا جواب میں کچھ دنوں میں ارسال کروں گا۔ انکم ٹیکس محکمہ کا کام وہ کر رہا ہے اور میں اپنا کام کروں گا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی عوامی تحفظ بل پولس اسٹیٹ بنانے کی کوشش، مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا دعوی

Published

on

asim

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے عوامی تحفظ بل کی مخالفت کی ہے اور اس بل کو ماؤنوازوں کی آڑ میں عوام کی آواز دبانے کی کوشش قرار دی ہے۔ اعظمی نے یہاں ودھان بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی کوئی ضرورت نہیں تھی, لیکن اس کے باوجود سرکار نے بل سازی سے پولس کو زائد اختیارات دئیے ہیں, یہ بل پولس اسٹیٹ بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاڈا پوٹا مکوکا جیسے قانون موجود ہے, اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی, سرکار عام عوام کی آواز دبانے کے لئے مسلسل اس قسم کے قانون سازی کر رہی ہے, یہ عوامی مفاد کے لئے بھی خطرہ ہے۔ اعظمی نے کہا کہ انڈیا الائنس کو متحد ہونا چاہیے۔ یوپی میں سماج وادی پارٹی سے انڈیا کانگریس کا اتحاد ہوا تو اسے زائد نشست حاصل ہوئی ہے, اس لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان اسمبلی میں یہ بل پیش ہوگا, ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں یہ بل عوام مخالف بل ہے, اس میں پولس کو زیادہ اختیارات دئیے گئے ہیں اور کوئی سرکار کے خلاف تنقید کرتا ہے تو اس پر کارروائی کا بھی اختیار دیا گیا ہے ایسے میں سرکار کے خلاف لب کشائی بھی جرم ہو تو اس لئے یہ بل عوام مخالف ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com