(جنرل (عام
پوسٹ مارٹم کرنے والے نے دی وزیر اعلی ریلیف فنڈ کوویڈ 19 میں پوری تنخواہ
(نامہ نگار )
ریاست مہاراشٹر میں وزیر اعلی ادھو جی ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔ جس کی چاروں طرف سرہنا ہو رہی ہے ۔ ریاست کی عوام بھی اس لڑائی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ لوگ اپنے اپنے طور پر مالی تعاون کرکے حکومت کا ساتھ دیکر اپنا اعتماد بتارہے ہیں۔
بلڈانہ سرکاری دواخانے میں پوسٹ مارٹم کے وقت نعشوں کو چیرپھاڑ کرنے والے سخت دل مسلم نوجوان محمد آفسر کا دل بھی کورونا کی وبا کو دیکھر کر نم و غمزدہ ہوگیا۔ اس نازک حالات میں حکومت کی مدد کرنا اس نے اپنا فرض سمجھا ۔ اس لئے محمد افسر نے اپنی ایک ماہ کی پوری 23 ہزار روپئے تنخواہ 4 مئی کو مقامی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے معرفت وزیر اعلی ریلیف فنڈ کوویڈ 19 میں جمع کردیا۔
اس کے اس عمل کی پورے ضلع میں سرہنا کی جارہی ہے ۔ آفسر کے اس عمل سے متاثر ہوکر بلڈانہ کے سابق رکن اسمبلی ہرشوردھن پاٹل عرف بنٹی دادا نے شال دیکر اسکے اس عمل کی ستائش کی۔
کورونا کی لڑائی میں جہاں بڑے بڑے صنعت کار، فلم اسٹار، نامور شخصیات مدد کررہے ہیں وہی ایک معمولی ملازم کی پوری تنخواہ دیکر مدد کرنا بہت بڑی بات ہے ۔ یقینا محمد افسر کا یہ عمل قابل ستائش و قابل تقلید ہے۔
محمد افسر کے اس جذبے کو سلام۔
(جنرل (عام
سی بی آئی کی عدالت نے بینک فراڈ کے ملزم کو سات سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی

نئی دہلی : راؤس ایونیو، نئی دہلی میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے بینک فراڈ کے ملزم سنجیو ڈکشٹ عرف سنجے شرما کو سات سال کی سخت قید اور 1.6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا۔ سی بی آئی کے مطابق، یہ مقدمہ 11 جولائی 2013 کو میسرز شنکر میٹلز کے مالک ڈکشٹ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ سنجے شرما، ایم/ایس سپر مشینوں کے مالک؛ اندرا رانی؛ اور دیگر نامعلوم افراد۔ ایجنسی نے الزام لگایا کہ ملزم نے مجرمانہ سازش میں کام کرتے ہوئے، جعلی جائیداد کے دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے نئی دہلی میں پنجاب نیشنل بینک کی جور باغ برانچ سے 4 کروڑ روپے کی کیش کریڈٹ کی سہولت حاصل کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم ان مقاصد کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے موڑ دی گئی تھی جن کے لیے کریڈٹ کی سہولت منظور کی گئی تھی۔
سی بی آئی نے کہا کہ 2016 میں ڈکشٹ عدالتی حراست سے فرار ہو گیا تھا جب اسے ایک اور کیس کے سلسلے میں سونی پت کی عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد وہ فرار ہو گیا اور 23 نومبر 2017 کو ٹرائل کورٹ نے اسے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔ جنوری 2026 میں ایجنسی کو اطلاع ملی کہ اشتہاری مجرم پنکج بھاردواج، برج موہن بھردواج کے بیٹے کے طور پر جعلی شناخت کے ساتھ وڈودرا میں رہ رہا ہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سی بی آئی نے اسے راجستھان کے بانسواڑہ ضلع میں ماتا تری پورہ سندری مندر سے ٹریس کیا اور 30 جنوری کو اسے گرفتار کیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران، ڈکشٹ نے مجرمانہ سازش، شخصیت کے ذریعے دھوکہ دہی، قیمتی سیکورٹی کی جعلسازی، جعلی دستاویزات کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات کا اعتراف کیا۔ اس کی درخواست کے بعد، راؤس ایونیو کی عدالت نے 24 اکتوبر کو اسے مجرم قرار دیا اور اسے 1.6 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹروں نے ٹائیگر شراف فائرنگ سے قبل آر اے کالونی جنگل میں شوٹنگ پریکٹس کی تھی

ممبئی : ٹائیگر شراف فائرنگ کے بعد تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی کے نشانے پر پونے میں ایک تاجر اور ممبئی میں ایک فلم اسٹارتھاگینگ کا مقصد فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف پیدا کر کے ہفتہ وصولی یا تاوان وصولی کرنا ہے لارنس بشنوئی گینگ کا مقصد قتل نہیں بلکہ فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے ۔ لارنس بشنوئی گینگ کے 56 کارندے ممبئی کی مختلف جیلوں میں بند ہیں اور انہوں نے گزشتہ 2-3 برسوں میں ممبئی پونے میں 10 سے زیادہ جرائم کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ بالی ووڈ کو نشانہ بنانا لارنس گینگ کا مقصد ہے اور تاجر برادری میں خو ف و دہشت پیدا کرنے کے لئے گینگ فلم اداکار کو نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہے ۔
ٹائیگر شراف کیس میں آر اے کالونی جنگل میں شوٹروں نے فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی ایک چرواہے نے ان شوٹروں کو فائرنگ کرتے ہوتے دیکھا تھا وہ اس میں چشم دید گواہ کی حیثیت رکھتا ہے چرواہے کے مطابق تین سے چار افراد نے یہاں فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی اس نے ان شوٹروں کو گولی داغتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ٹائیگر شراف سے متعلق کیس میں نت نئے خلاصے ہو رہے ہیں کرائم برانچ کی تفتیش میں کئی اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے اس معاملہ میں اسلحہ جات کی برآمدگی بھی ہوئی ہے اس کے علاوہ پولس نے اس معاملہ میں جن شوٹروں کو گرفتار کیا ہے ان سے تفتیش میں لارنس بشنوئی گینگ کے انیل پنڈت سے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے شوٹر انیل پنڈت کے رابطے میں تھے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروشوں کی گرفتاری

ممبئی : ۲۵ اکتوبر کو انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے قتل میں مطلوب ملزمین کو منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ممبئی گھاٹکوپر یونٹ ٹیم نے گشت کے دوران شری کرشنا کامپلیکس کے مین گیٹ قریب نیشنل پارک سامنے، مغربی بوریولی ممبئی یہاں ایم ڈی فروخت کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے کران کی تلاشی لی اور ان کے قبضے سے ان کے قبضے سے 01 کلو 028 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات برآمد ہوئی پولس نے(کستوربا مارگ پولس 728/2026) دفعہ 8(ک) سہ 22(ک)، 29 این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزمان سے کی گئی تفتیش کے دوران یہ پایا گیا کہ وہ قتل میں بھی ملوث ہے ملزمین نے نالاسوپارہ سے منشیات لایا تھااور یہاں فروخت کرنے کی غرض سےآئے تھے
گرفتار ملزمین ایک 28 سالہ شخص ، 2) ایک شخص، 28 سالہ 3) ایک شخص، عمر 39 سال شامل ہے ۔ تینوں ملزمان سے 01 کلو 28 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات ضبط کی گئی۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل کمشنر کانت اپادھیائے، ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی کی رہنمائی میں انجام دی ہے ۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
