جرم
ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3591 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور اسی دوران 89 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1783 ہو گئی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 52952 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 1084 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد 15267 تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورو نا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے اور گزشتہ ایک دن میں ایک ہزار سے زائد 1233 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 16758 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مزید 34 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 651 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 3094 مریض صحتیا ب بھی ہو چکے ہیں۔
گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 380 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6625 ہو گئی ہے اور مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 396 تک پہنچ گئی ہے اور 1500 افراد صحتیا ب ہوکر اسپتال سے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔
جرم
پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کنکشن : ممبئی اے ٹی ایس کی ۹ اضلاع میں سمیت مہاراشٹر بھر میں تلاشی مہم۵۷ مشتبہ افراد زیر حراست

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں ٩ اضلاع میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ۵۷ افراد کو زیرحراست لیا ہے, ان پر پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے تعلقات کا الزام ہے۔ ان افراد سے اے ٹی ایس کی مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے اے ٹی ایس آج صبح ۸ بجے سے چھاپہ مار کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اے ٹی ایس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ان کے الیکٹرک گزٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے دوران کیا خفیہ اطلاع مشتبہ افراد نے فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی مزید کتنے افراد پاکستانی گینگسٹر کے رابطے ہیں اس کی تفتیش جاری ہے نالا سوپارہ، ناسک، بیڑ، میرا روڈ سمیت تقریبا ۹ اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایاکہ آن لائن بھی یہ مشتبہ افراد شہزاد بھٹی کے رابطے میں تھے اس کے ساتھ ہی شہزاد بھٹی کو یہ کیا اطلاعات فراہم کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے, البتہ اے ٹی ایس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیڑ میں بھی دو مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ اس چھاپہ مار کارروائی سے سنسنی پھیل گئی۔ علی الصبح تفتیشی اداروں نے پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے شبہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور رابطہ کاروں کو زبردست لیا۔ بیڑ ضلع میں ددو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ان کی شناخت بالو رنگناتھ پاتھاڈے، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ کے ساکن اور کرن جگن ناتھ بھور، آسٹا، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ ساکن کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں سے تلاشی مہم کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض مشمولات برآمد نہیں ہوا ہے, جبکہ اے ٹی ایس نے ان مشتبہ افراد کے قبضے سے موبائل بھی برآمد کئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ موبائل پر رابطہ کاروں کے کنکشن کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد ریاست بھر میں گینگسٹر بھٹی کے نیٹ ورک کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔
جرم
ممبئی : آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پپیسوں کے لین دین کے تنازع میں فائرنگ کی واردات، دو حملہ آور گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کا دعوی

ممبئی : ڈاکیارڈ روڈ علاقہ میں ڈی اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم و چھوٹا شکیل کے معتمد خاص آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پر فائرنگ کے کیس کو ممبئی کرائم برانچ نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس معاملہ میں کرائم برانچ نے ہتھیار سمیت موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیسوں کے لین دین اور تنازع کے سبب ملزمین نے آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان کو نشانہ بنا کر اس پر قاتلانہ حملہ کیا تھا اس کے بعد پولس نے جائے وقوع پہنچ پر فارنسک جانچ سمیت دیگر تفتیش کی اور ممبئی کرائم برانچ کے اس معاملہ میں متوازی تفتیش شروع کی اور ملزمین حملہ آوروں کا سراغ ٹیکنیکل بنیاد پر کرائم برانچ کو ملا۔ جس کے بعد ممبئی کے مضافات ماہم درگاہ کے قریب سے دونوں شوٹروں کو کرائم برانچ یونٹ تین نے نصف شب میں گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن نے یہ کارروائی انجام دیا ہے۔ ملزمین نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پیسوں کے تنازع میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی۔ فائرنگ کے بعد بائیکلہ پولس میں آرمس ایکٹ سمیت قاتلانہ حملہ کے معاملہ میں کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ پر زاویے سے جانچ کر رہی ہے, جن دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت صادق شیخ لیاقت شیخ ۳۰ سالہ، ذیشان انور شیخ ۳۰ سالہ کے طور پر ہوئی ہے آصف داڑھی کا انڈرورلڈ کنکشن ہے, اس لئے اس زاویہ پر بھی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیر خان تعمیراتی کمپنی کا مالک بھی ہے اور اس کے کنسٹریشن کا ٹھیکہ بھی حاصل کیا ہے۔ اس معاملہ میں بھی ممبئی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ اس فائرنگ کے بعد ممبئی میں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی تھی لیکن ممبئی کرائم برانچ نے چند گھنٹوں میں ہی کیس کو حل کر لیا اور ملزمین پولس گرفت میں ہے۔کرائم برانچ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس میں مزید افراد ملوث ہے یانہیں اور سمیر پر حملہ کی سپاری کس نے دی تھی ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمین ہی اس معاملہ میں شامل پائے گئے ہیں۔
جرم
ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
