Connect with us
Wednesday,03-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

پروفیسر رضوان خان نے میڈیکل کٹس اور گلدستے دیکر سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی

Published

on

(نامہ نگار )
دھاڑ شہر میں پروفیسر رضوان خان ( ریاست مہاراشٹر کے ریاستی سکریٹری، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اقلیتی محکمہ) نے، ماسک، دستانے، میڈیکل کٹس کے ساتھ ساتھ گلدستے اور پھول برسا کر سرکاری ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
معلوم رہے کہ سرکاری ملازمین اور بینک ملازمین اس خوفناک صورتحال میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عام غریبوں کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، دھاڑ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ایم .ایس. ای. بی کے برانچ انجینئر نمبالکر، اور برانچ منیجر کایاندے، کا پھولوں کے گلدستے اور میڈیکل کٹ دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔اس وقت موجود تمام ملازمین کی بھی ہمت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیاندے، نے کہا کہ تمام ملازم دن رات کام کر رہے ہیں وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کو تکلیف نہ ہو اور وہ کورونا پر قابو پانے کے لئے تیار رہے۔ نمبالکر، برانچ انجینئر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر رضوان خان اور ان کے حلقہ احباب آج ہمارے پاس آئے اور ہماری حوصلہ افزائی کی، ہم ان کی کوششوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں .
اس کے علاوہ دھاڑ، سٹی کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ منیجر سنیل شنڈے،اور ان کے ملازمین، ایچ ڈی ایف سی برانچ منیجر اُمیش سنانسے، اور ان کے تمام عملے کو بھی میڈیکل کٹس سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے، پروفیسر رضوان خان نے کہا کہ کورونا کی وبا پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، اور اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے حکومت، ہمارے سرکاری ملازمین، کے تعاون سے پوری قوت کے ساتھ کورونا سے مقابلہ کررہی ہے، کورونا پر جیت حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں انکا ساتھ دینا چاہیے، انکی حوصلہ افزائی کرکے ہم ان کو ایک نئی طاقت فراہم کررہے ہیں۔
پروفیسر رضوان خان نے سبھی عوام سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کو صد فیصد کامیاب بنائے اور ساتھ ھی ساتھ حکومت، و مقامی انتظامیہ کی طرف سے جو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے اس پر پابندی سے عمل کریں ۔سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ محفوظ رہیں
اس موقع پر ان کے ہمراہ ممتاز بزنس مین کلیم جمدار، سماجی کارکن عمران پٹھان، ڈسٹرکٹ پریس ایسوسی ایشن کے صدر عاصم بھائی مرزا، خریداری اور سیلز ایسوسی ایشن کے قاسم بھائی جان، پروفیسر سمیرالدین شیخ، کیلاس راو روکڑے، عمران دولت خان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
پروفیسر رضوان اور انکے ساتھیوں کا یہ عمل قابل ستائش و قابل تقلید بھی ہے۔

جرم

مہاراشٹر کے جالنا میں کشیدگی… اسلم قریشی نامی شخص نے گائے کے ذبیحہ کا ویڈیو بنا کر پوسٹ کیا، ہندو تنظیمیں سڑکوں پر زبردست احتجاجی مظاہرے کیئے۔

Published

on

Aslam-Qureshi

جالنا : مہاراشٹر کے جالنا شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ علاقے میں یہ کشیدگی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔ ویڈیو میں اسلم قریشی نامی شخص گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دو برادریوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ جالنا کے ایس پی اجے کمار بنسل نے بتایا کہ صدر بازار تھانے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کریں گے جو کمیونٹیز کے درمیان دراڑ پیدا کریں اور امن و امان کے مسائل پیدا کریں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم قریشی کے خاندان کا سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے۔ وہ قتل سمیت کئی مجرمانہ مقدمات میں بھی ملزم ہے۔

واقعہ کے خلاف ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احتجاج کو تیز کرنے کا انتباہ دیا۔ تنازعہ بڑھنے سے پہلے جالنا میونسپل کارپوریشن نے شہر کے چمڑا بازار علاقے میں واقع تین مذبح خانوں کو منہدم کر دیا۔ کارروائی منگل کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام تک جاری رہی۔ مذبح خانوں کو بلڈوز کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسمار کیے گئے مذبح خانے خستہ حالت میں تھے۔ یہ مذبح خانے جالنا میونسپل کارپوریشن کے تھے لیکن اسلم قریشی اور دیگر قصاب ان کا غیر قانونی استعمال کر رہے تھے۔ یہ جھگڑا پیر کو شروع ہوا۔ اسلم قریشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں وہ ایک گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ویڈیو اسلم قریشی نے خود بنائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں گائے کو ذبح کرتے وقت وہ ہندو مذہب کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ویڈیو خود بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ تاہم بعد میں اس نے اسے ہٹا دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ہندو تنظیم برہم ہوگئی۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ ہندو تنظیمیں جالنا میونسپل کارپوریشن کے باہر جمع ہوئیں اور دھرنا بھی دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جالنہ میں چل رہے تمام غیر قانونی مذبح خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ احتجاج اس وقت مزید بڑھ گیا جب ایک مظاہرین نے میونسپل کمشنر سنتوش کھانڈیکر پر چپل پھینک دی۔ ایس پی کو یادداشت پیش کی گئی۔ مذبح خانوں کو مسمار کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ پیر کی رات ولی مام درگاہ کے علاقے میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ دونوں برادریوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ایس پی نے تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ سابق ایم ایل اے کیلاش گورنتیال نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گنیشوتسو سے پہلے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور کارروائی نہیں کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مراٹھا مورچہ غیر قانونی مجمع اور راستہ روکو پر ۹ ایف آئی آر درج

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی مجمع جمع کرنا مراٹھا مظاہرین کو مہنگا پڑا ہے. پولس نے ان کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ممبئی آزاد میدان مراٹھا مورچہ میں غیر قانونی طریقے سے راستہ روکو اور مجمع جمع کرنے کا کیس ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے خلاف ممبئی متعدد پولس اسٹیشنوں میں کل 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں مرین ڈرائیو ۲ ، آزاد میدان پولس اسٹیشن میں ۳، ایم آر اے مارگ پولا اسٹیشن میں ایک، جے جے، ڈونگری اور قلابہ پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. اس میں جنوبی ممبئی زون ون کے تحت ۶ مقدمات درج کئے گئے ہیں. ڈی سی پی پروین منڈے نے اس کی تصدیق کی ہے. اس میں بیشتر مقدمات غیر قانونی مجمع جمع کرنے کا درج کیا گیا ہے, جس میں راستہ روکو بھی شامل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید میلاد النبی کی عام تعطیل ۸ ستمبر کو دی جائے، رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ

Published

on

Asim Azmi

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو ایک مکتوب ارسال کر کے سماجوادی پارٹی ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عام تعطیل کو ۵ ستمبر کے بجائے ۸ ستمبر کی جائے کیونکہ مسلمانوں نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے جلوس محمدی ۸ ستمبر کو مہاراشٹر بھر میں نکالنے کا فیصلہ لیا ہے, اس لئے اسی مناسبت سے تعطیل کو ۸ ستمبر میں منتقل کیا جائے اور طے شدہ ۵ ستمبر کی عام تعطیل کو ۸ ستمبر کو دی جائے بروز پیر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالنے کا مسلمانوں نے فیصلہ لیا ہے, ایسے میں عام تعطیل اسی روز دی جائے, یہ مطالبہ اعظمی نے اپنے مکتوب میں کیا ہے اور وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ ۸ ستمبر کو عام تعطیل ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com