Connect with us
Wednesday,08-July-2026

جرم

نابالغ کے قتل کے الزام میں ماں سمیت تین گرفتار

Published

on

arrestedd

پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گاؤں سولی میں مشتبہ ‘غیرت کے نام پر قتل’ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک کنبہ نے نابالغ لڑکی کو قتل کرکے اس کی آخری رسومات ادا کردیں۔
گڑھ شنکر پولیس اسٹیشن کے انچارج اقبال سنگھ نے بتایا کہ انہیں کل اطلاع ملی تھی کہ سولی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں صبح خاموشی سے کسی کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔ پولیس وہاں پہنچی اور چتا سے ہڈیاں اور راکھ اکٹھی کیں۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ، 19 سالہ جسپریت کور 22 اپریل کو گھر سے کہیں چلی گئی تھی اور اگلے ہی دن واپس آگئی۔ اس کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ وہ اس دوران بھجلان گاؤں کے امنپریت کے ساتھ تھی۔ اس کے بعد ، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات کو جسپریت کو کنبہ کے افراد نے قتل کردیا۔ الزام ہے کہ جسپریت کو پہلے نیند کی گولیاں دی گئیں اور بعد میں جب وہ بے ہوش ہوگئی تو اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔
پولیس نے ستدیو ، اس کے بیٹے سوراج عرف منی ، بلوندر کور (جسپریپ کی ماں ) ، گوردیپ اور لالا کے خلاف قتل اور ثبوت مٹانے سمیت تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ان ملزموں میں سے ستدیو، بلویندر کور اور گردیپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

جرم

ممبئی : مانخورد سانحہ مکان مالک سمیت ٹھیکیدار و متعلقین پر غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج, دو گرفتار

Published

on

crime

ممبئی ؛ مانخورد پولس اسٹیشن کی حدود میں عمارت گرنے کی بعد پولس نے لاپروائی غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے پولس نے اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے جن سے تفتیش بھی جاری ہے۔ اس معاملہ میں پولیس اسٹیشن 6 جولائی 2026 کو بھارتیہ نیا سنہتا، بی این ایس 2023 کی دفعہ 105 اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ عمارت گرنے کے واقعے سے متعلق ہے جو 5 جولائی، 2020 کو 6 بجے پیش آیا تھا۔محمد مختار عبدالعلی شیخ (53، ساکن نیو منڈلا، مانخورد، ممبئی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، اس جگہ پر بغیر کسی ضروری حفاظتی پروٹوکول کے ایک غیر مجاز چار منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ یہ علم ہونے کے باوجود کہ عمارت کچھ عرصے سے خطرناک حالت میں تھی، اس حقیقت کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ مزید برآں، ملحقہ جھونپڑیوں کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نافذ نہیں کیے گئے تھے۔ نتیجتاً چار منزلہ عمارت پڑوسی کی جھونپڑی پر گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں مقیم چھ افراد ہلاک ہو گئےعمارت کے مالک، تعمیرات سے منسلک ٹھیکیدار، جھونپڑی کے مالک اور دیگر نجی افراد اور سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے جان بوجھ کر غیر مجاز تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کی تصدیق ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے ۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان