سیاست
روزگار گنوانے والوں کو 7500 روپے دینے کا سی پی ایم نے کا مطالبہ

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو آگے چلا سکیں۔
مسٹر یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کوروناسے لڑنے کے لئے دوسری مررتبہ زمینی کی سطح پر کئی اقدامات اٹھانے کی طرف ان کی توجہ دلائی ہے۔ کچھ دن پہلے بھی انہوں نے مسٹر مودی کو اس طرح کا ایک خط لکھا تھا۔ مسٹر یچوری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ دوبارہ یہ خط لکھنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ خط میں غریبوں کے لئے جو تجاویز انہوں نے دی تھیں، اس عمل میں نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ان کے خط کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ اب پھر وہ اپنی بات کہنے کے لئے یہ خط لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کوروناکی وجہ سے جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے، مارچ سے اپریل تک بے روزگاری کی شرح 7۔5 فیصد سے بڑھ کر 23.64 فیصد ہو گئی ہے اور اس طرح 12 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اپنی نوکریاں گنوا دی ہے۔ فروری سے مارچ کے درمیان بے روزگاروں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر آٹھ کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ جب مودی حکومت بینک سے لون لینے والے کارپوریٹ لوگوں کی 7.76 لاکھ روپے کی رقم معاف کر سکتی ہے تو وہ کوروناکی وجہ ہجرت کرنے والے مزدوروں اور غیر منظم سیکٹر کے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے خرچ کیوں نہیں کر سکتی ہے اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیوں نہیں کر سکتی ہے۔ سی پی ایم لیڈر نے مسٹر مودی سے حکومت کی فضول خرچی روکنے، بلٹ ٹرین اور بڑے بڑے مجسمے لگانے کے منصوبے وغیرہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اور تھانہ کی غیر گرانٹ یافتہ اسکولوں کو بند کرنے کا فرمان.. لاکھوں بچوں کے مستقبل پر لٹکتی تلوار، سرکار سے فرمان منسوخ کرنے کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

ممبئی اور تھانہ کی نجی پرائیوٹ غیر گرانٹ یافتہ اسکولوں کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کے فرمان جاری کرنے کے بعد اسکولوں کے بجلی پانی منقطع کر کے کیس درج کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر کے ان اسکولوں کو بند کئے جانے کی کارروائی کو موخر کیا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم دادابھسے سے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ تھانہ اور گوونڈی کی کئی اسکولیں ایسی ہیں جو کم اور مناسب فیس 400 سے 500 روپیہ کی فیس پر غریب بچوں کو انگریزی میڈیم کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ لیکن اب ان اسکولوں کو بند کروانے کیلئے ان کا بجلی اور پانی کنکشن تک منقطع کیا جا رہا, ان اسکولوں میں پولیس بھیجی جا رہی ہے۔ ان اسکولوں کو بند کئے جانے کے بعد ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے, پہلے ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے اور پھر اس متعلق کوئی فیصلہ ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم کو ایک یادداشت بھید دی, جس میں انہوں نے بتایا کہ تھانہ ضلع میں کارپوریشن کی 81 اسکولوں غیر قانونی قرار دے کر انہیں بند کرنے کی نوٹس دی گئی ہے۔ یہاں کے لاکھوں غریب بچے کہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کیلئے جو 5000 اسکوائر فٹ قطعہ اراضی اور 30 سال کی لیز معاہدہ 20 سے 25 لاکھ روپے کی ایف ڈی کی شرائط کو بھی ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح گوونڈی شیواجی نگر میں بھی کئی پرائیوٹ اسکولیں جو بچوں کو کم فیس میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہیں بھی غیر قانونی قرار دے کر کارروائی کی جائے رہی ہے۔ اگر یہ اسکولیں بند ہوتی ہے تو اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے اور بچوں کا مستقبل بھی تاریک کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے, پھر کوئی کارروائی ہو تاکہ ہر ایک کو تعلیم میسر ہو۔ وزیر تعلیم دادابھسے نے ابوعاصم اعظمی کے مطالبہ پر ضروری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ اس متعلق غور و خوص کر کے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
سیاست
رام نومی پر ادھو ٹھاکرے نے شدید حملہ کیا بی جے پی پر، بھگوان رام کا نام لینے کے لائق نہیں، زمین ہتھیانے اور کاروبار میں دلچسپی رکھنے کا الزام

ممبئی : رام نومی کے موقع پر، سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر بیانات کی بوچھاڑ کی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ بی جے پی بھگوان رام کا نام لینے کے بھی لائق نہیں ہے۔ اگر بی جے پی رام راجیہ کی بات کرتی ہے تو اسے بھی بھگوان شری رام کی طرح برتاؤ کرنا چاہئے۔ وقف بورڈ کے بارے میں ادھو نے کہا کہ ہمیں جو بھی موقف لینا تھا، ہم نے لے لیا ہے۔ ہم عدالت نہیں جائیں گے۔ اگر کانگریس یا کوئی اور عدالت جانا چاہتا ہے تو انہیں ضرور جانا چاہئے۔ ہم نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔ اتوار کو بی جے پی کے یوم تاسیس پر، ٹھاکرے نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کا کردار بھگوان رام کے کردار اور سلوک جیسا ہونا چاہئے۔ تب ہی صحیح معنوں میں رام راجیہ قائم ہوگا۔
ادھو ٹھاکرے نے انتخابات کے دوران لاڈلی بہنا یوجنا اور زرعی قرض معافی اسکیم کے بارے میں بات کی تھی۔ اب انہیں بھگوان شری رام کی بات پوری کرنی چاہیے، ‘جان تو چلی جائے لیکن وعدہ نہیں ٹوٹنا چاہیے’، لیکن بی جے پی کے لیے ‘جان چھوٹ سکتی ہے لیکن وعدہ نہیں ٹوٹنا چاہیے’ اب صرف ایک کہاوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے۔ انہوں نے عوام سے جھوٹ بول کر ووٹ لئے ہیں۔ ایسے میں اب وہ بھگوان شری رام کا نام لینے کی اہلیت کھو چکے ہیں۔
بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ آج بی جے پی کا یوم تاسیس تاریخ کے مطابق ہے یا سہولت کے مطابق، صرف وہی جانتے ہیں۔ لیکن آج رام نومی کا موقع بھی ہے، اس لیے میں اسے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ 27 سال بی جے پی کے ساتھ رہنے کے سوال پر ٹھاکرے نے کہا کہ کیا میں ان 27 سالوں کو جلاوطنی سمجھوں؟ آرگنائزر کے متنازعہ مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آرگنائزر کو سچائی سامنے لانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کسی کمیونٹی سے محبت نہیں کرتی ہے۔ اسے صرف زمین اور کاروبار میں دلچسپی ہے۔ بی جے پی وقف بورڈ کی زمین اپنے دوستوں کو دینا چاہتی ہے۔ کل یہ گرودوارہ، جین برادری اور ہندوؤں کی زمینیں اپنے سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کر دے گا۔
مراٹھی زبان پر ہنگامہ آرائی پر ٹھاکرے نے کہا کہ کئی جگہوں پر ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئیے مراٹھی سیکھیں، ایسی مہم شمالی ہندوستانیوں کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ہے، جو لوگ یہاں رہنا اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ مراٹھی بولیں۔ اس سے انہیں ہی فائدہ ہوگا۔
(جنرل (عام
پانی کی قلت کے درمیان ٹینکر ایسوسی ایشن نے 10 اپریل سے ممبئی میں ٹینکر سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، آبی ذخائر میں صرف 33 فیصد پانی رہ گیا ہے۔

ممبئی : ممبئی میں 10 اپریل سے پانی کے ٹینکر کی خدمات بند کر دی جائیں گی۔ ممبئی واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سنٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی کے حوالے سے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد لیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ بی ایم سی کے نوٹس کے بعد لیا ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ممبئی کو پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ آبی ذخائر میں صرف 33 فیصد پانی بچا ہے۔ سپلائی میں کٹوتی کا بھی امکان ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے لوگوں سے پانی کا درست استعمال کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ پانی کے بحران سے بچا جا سکے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے نوٹس جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ممبئی میں کنویں اور بورویل کے مالکان کو سینٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی کے قوانین کے مطابق این او سی حاصل کرنا ہوگا، ورنہ پانی کی سپلائی منقطع کردی جائے گی۔ چونکہ یہ پتہ چلا ہے کہ بورویل مالکان کے پاس این او سی نہیں ہے، پانی کی فراہمی کیسے؟ اس تشویش کی وجہ سے ممبئی واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کے خلاف احتجاجاً پانی کے ٹینکر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی کے مختلف حصوں میں پہلے ہی پانی کی سپلائی میں خلل کی وجہ سے اگر پانی کے ٹینکروں کو روک دیا جاتا ہے تو ممبئی والوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں پچھلے 80 سالوں سے ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر بی ایم سی نے ٹینکر سروس بند کردی تو ممبئی والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبئی ٹینکر ایسوسی ایشن کے انکور ورما نے کہا کہ ممبئی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن 10 اپریل سے اپنا کاروبار بند کرنے جا رہی ہے۔ کیونکہ ہمیں سنٹرل لان واٹر اتھارٹی کے حوالے سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ 381اے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ یہ آپ کو اپنا بورویل ہٹانے اور پائپ کو ہٹانے کا نوٹس ہے۔ یہ 70 سے 80 سال پرانا کاروبار ہے۔ ٹینکرز نہیں ہوں گے تو پانی کیسے پہنچایا جائے گا؟
ممبئی کی کچھ سوسائٹیوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کولابا، گھاٹکوپر، ملنڈ، ورلی، بوریوالی، کاندیوالی، ملاڈ، گورے گاؤں، جوگیشوری، اندھیری، کرلا، ودیا وہار میں پانی کی زبردست قلت ہے اور ان علاقوں میں بڑی تعداد میں پانی کے ٹینکر منگوائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر پینے کے پانی کی آڑ میں بورویل کا پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے, جس سے شہریوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ممبئی کو روزانہ 3,950 ملین لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا