Connect with us
Saturday,31-May-2025
تازہ خبریں

جرم

ہریانہ میں کوروناانفیکشن کا ایک اور معاملہ، کل تعداد 182 ہوئی

Published

on

virus

ہریانہ میں کوروناانفیکشن کے آج تین نئے کیس سامنے آنے کے بعد ریاست میں ایسے کل معاملے بڑھ کر 165 ہو گئے ہیں۔ وہیں ان میں سے دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 34 مریض صحت مند ہوکر گھر جا چکے ہیں۔
ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کی طرف سے آج یہاں جاری بلیٹن میں یہ معلومات دی گئی۔ ریاست میں اس طرح کوروناکے اب فعال معاملے 146 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں بیرون ملک سے واپس آئے لوگوں کی شناخت کے اعداد و شمار اب 26028 تک پہنچ گئے ہیں جن میں سے 11035 لوگوں نے كوارنٹائین کی مدت مکمل کر لی ہے اور باقی 14993 نگرانی میں ہیں۔ ریاست میں کوروناجیسی علامات کے سلسلے میں 1038 لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ اب تک 4332 کورونامشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے جن میں سے 2796 منفی اور کل 182 مثبت پائے گئے۔ 1344 نمونے کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ 182 مثبت مریضوں میں سے 34 کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ بلیٹن میں ریاست میں کوروناکی وجہ سے اب کرنال اور روہتک میں دو اموات ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اگرچہ ان کے علاوہ انبالہ کے کورونامریض کی چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں اور ہریانہ کے ایک پولیس اہلکار کی دہلی میں موت ہوئی ہے جس کا بلیٹن میں کوئی ذکر نہیں ہے۔
بلیٹن کے مطابق 182 مثبت معاملوں میں دس غیر ملکی ہیں۔ ان میں چھ سری لنکا، نیپال، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک معاملہ ہے۔ 64 مریض ملک کی دیگر ریاستوں کے ہیں۔ ان میں 11 اترپردیش، دس ہماچل پردیش، آٹھ بہار، چھ مہاراشٹر، سات تمل ناڈو، پانچ کیرل، چار مغربی بنگال، جموں کشمیر تین، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش سے دو دو، پنجاب، کرناٹک، چنئی، آسام کا ایک ایک معاملہ شامل ہے۔
سرسا سے کورونا کا ایک نیا معاملہ آیا۔ ریاست میں اب نونہہ میں 45، گروگرام میں 32، فرید آباد 31، پلول میں 29، انبالہ میں سات، کرنال چھ، پنچكولہ پانچ، پانی پت اور سرسا چار چار، سونی پت اور یمنانگر تین تین، بھیوانی، حصار، جیند، کیتھل اور کروکشیتر میں دو دو، چرکھی دادری، فتح آباد اور روہتک میں ایک ایک مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں۔
کل مثبت معاملات میں سے گروگرام میں 14، فرید آباد آٹھ، پانی پت میں چار، انبالہ اور پنچكولہ دو دو، بھیوانی، حصار، پلول اور سونی پت میں ایک ایک مریض کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ ریاست میں کرنال اور روہتک سے ایک ایک موت ہونے کی بلیٹن میں اطلاع دی گئی ہے۔ لیکن ان کے علاوہ انبالہ کے کورونامریض کی چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں اور ہریانہ نژاد ایک پولیس اہلکار کی دہلی میں موت ہوئی ہے جس کا بلیٹن میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading

جرم

مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔

گرفتار ملزمان یہ ہیں :

  1. سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
  2. حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔

دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com