Connect with us
Monday,06-April-2026

(جنرل (عام

عالمی ادارہ صحت کا رمضان المبارک کے لئے ہدایات جاری کرنے کا اعلان

Published

on

who

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے پیش نظر رمضان المبارک کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ’ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام‘(ایچ ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پیر کو کہا کہ ایچ ڈی پی تنظیم اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اورمذہبی مہینہ ٹالنے کے لئے ان سے بات چیت کررہا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں بھی ہدایات تیار کئے جارہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی پریس کانفرنس میں مسٹر ریان نے ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔ انہوں نے کہا’’کوئی كووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کا نسل، مذہب یا نظریات کی بنیاد پر درجہ بندی نہیں کیا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں ہیلتھ اہلکاروں پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا سے حماد صدیقی کی گرفتار پر والد جلال الدین صدیقی کی التجا, میرا بیٹا بے قصور ہے اس پر ایجنسیاں رحم کرے

Published

on

Arrest

ممبئی: دلی کو دہلانے کی سازش کے الزام میں گرفتار حماد کے والد جلال الدین صدیقی نے تمام الزامات کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے اسے بے قصور قرار دیا اور کہا کہ حماد موبائل فون پر فعال ضرور تھا لیکن وہ اس قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوسکتا وہ فون پر گیمگ ایپ پر فعال تھا۔ ۱۸ سالہ حماد کرلا اسٹیشن کے قریب ایک قدیم عمارت میں اپنے والدین اور بھائیوں کے ہمراہ مقیم تھا ۔ جلال الدین صدیقی نے اس سے لاعلمی ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا کس کے رابطے میں تھا اور وہ سوشل میڈیا پر کس گروپ کے رابطے میں تھے وہ اس سے واقف نہیں ہے فون پر رابطہ رکھتا تھا لیکن وہ بے قصور ہے دبلے پتلا کمزور لاغر بچہ میرا ہر برائی سے دور رہتا تھا موبائل سے ہی وہ برائی کی جانب مائل ہوسکتا ہے اگر اس سے کوئی غلطی ہے تو اس کا معاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حماد نے کبھی بھی پولس اسٹیشن تک نہیں دیکھا والد نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولس و ایجنسیاں میرے بچے پر رحم کرے انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت پر بھروسہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو پھنسایا جارہا ہے میرے بیٹا ممبئی تک تنہا سفر نہیں کرسکتا ہے تو پھر وہ دلی یا دیگر صوبہ کیسے جاسکتا ہے اس کی گرفتاری کی خبر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے میں یومیہ کام کر تا ہوں اور اتنا پیسہ بھی میسر نہیں تھا کہ اپنے فرزند کی کالج کی فیس اداکرتا اس لئے وہ پرائیوٹ امتحان دینے کی کوشش کررہا تھا میرے بچہ پڑھائی میں اچھا تھا اور وہ پڑھ لکھ کر ملک کی خدمت کرنے کیلئے وکیل جج بننے کے متمنی تھا لیکن بدقسمتی سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرلا سے حماد کی گرفتاری سے سنسنی پھیل گئی ہے سوشل میڈیا پر رابطہ میں رہ کر حماد جہادی چیٹ اور گروپ میں شریک تھا یہ الزام اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے عائد کیا ہے جبکہ ان تمام الزامات سے والد نے انکار کیا ہے فی الوقت این آئی اے کے کھلونا بم دھماکہ کیس میں حماد ریمانڈ پر ہے اور اس معاملہ میں کلیان سے مشید احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Cilender-&-Bike

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

Published

on

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان