Connect with us
Thursday,10-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

کورنٹائن کی آڑ میں عوام کے درمیان سے غائب مجلس کے ایم ایل اے مفتی محمداسماعیل قاسمی تنقید کے نشانے پر

Published

on

(نامہ نگار)
مجلس کے مقامی ایم ایل اے کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ نے گذشتہ یکم اپریل کو ہوم کورنٹائن (گھر میں نظر بند) کردیا ہے یہ کس کے احکامات پر، کیوں، کس لئے کیا گیا اس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے نتائج بھی عوام کے سامنے ہوں گے۔ لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق مجلس کے ایم ایل اے قرنطینہ (کورنٹائن) سے لطف اندوز ہورہے ہیں واضح رہے کہ ہوم کورنٹائن کئے ہوئے شخص کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں رہتی یا کم از کم سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن ایسےلوگ جن کی گھر تک رسائی ہے یا وہ لوگ جو بلا وجہ چوک چوراہوں پر، کسی تقریب (15,اگست/26,جنوری/ کسی مخصوص تقریب)میں ان کے ہمراہ ہول ہپاڑ کرتے، شور مچاتے، سیٹیاں بجاتے چلتے ہیں ایسے تمام لوگوں کا جمگھٹا لگا رہتا ہے آپس میں ہنسی مذاق اور ایک دوسرے کی کھلی اڑانے کا سلسلہ دراز ہے۔ شہر کے کچھ ایسے لوگ جنہوں نے الیکشن میں مجلس کا کام کیا اپنی کسی ضرورت کے تحت ملاقات کیلئے فون کرتے ہیں تو کہہ دیا جاتا ہیکہ “بھیا میں تو ابھی کورنٹائن ہوں” کوئی مالی مدد کیلئے آواز دے رہا ہے تو کہا جارہا ہیکہ “مدد صرف اللّٰہ تعالیٰ سے مانگنا چاہیئے بندوں سے نہیں” کوئی کسی مصیبت کا تذکرہ کرتا ہے تو کہا جاتا ہیکہ “اللّٰہ سے دعا کریں” اور بعض مرتبہ تو کسی کا فون آنے پر ہینڈ فری کرکے سب کو سنایا جارہا ہے اور وہاں موجود سب لوگ مل کر بیچارے کی مزہ لے رہے ہوتے ہیں اور ان سب میں سب کو بڑا لطف آرہا ہے لیکن دوسری طرف شہر کے سنجیدہ طبقہ میں یہ احساس بھی کیا جارہا ہیکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارا اپنا شہر حقیقی لیڈر شپ سے محروم ہوگیا ہے۔ جس وقت حکومت اور انتظامیہ سے حقیقی نمائندگی کی ضرورت ہے، لوگوں کے کاروبار، بھوک پیاس، اور ضروریات زندگی کیلئے جدوجہد کرنے کا موقع ہے ایسے وقت میں مالیگاوں شہر کا نمائندہ اپنے آپ کو محصور یا نظر بند کرکے بیٹھا ہوا ہے جن جھوپڑپٹی کی عوام نے انہیں خلوص سے نوازا ان کی تکلیف، پریشانیوں اور مصیبتوں کا کوئی احساس نہیں ہے۔ البتہ اس قرنطینہ اور کورنٹائن کو غنیمت سمجھا جارہا ہے جس کی وجہ سے کم از کم جواب دہی سے محفوظ اور بچے ہوئے ہیں جبکہ شہر کا باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ اس بات سے واقف ہیکہ سول ہاسپٹل معاملہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ہوم کورنٹائن کا فارمولہ اپنایا گیا اور اس کیلئے میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ کو حکمت کے ذریعہ فون کرواکر کونٹائن کا حقیقی وقفہ گذر جانے کے باوجود ہوم کورنٹائن کیلئے مجبور کیا گیا-
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ اور پولیس انتظامیہ کو اس مصنوعی ہوم کورنٹائن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو لوگ مجلس کے ایم ایل اے سے ملنے جارہے ہیں مصافحہ و معانقہ کررہے ہیں، یا سوشل ڈسٹینسنگ کے فارمولے پر عمل نہیں کر پارہے ہیں ان کے بھی نمونے حاصل کرتے ہوئے لیباریٹری ٹیسٹ کی ضرورت اس شہر کی صحت کیلئے ضروری محسوس کی جارہی ہے-

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

Published

on

Kirat-Soumya

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

Published

on

Asif-Shaikh..-3

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔

آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ایم این ایس مراٹھی زبان کے معاملے پر دوبارہ سرگرم ہو گئی، شمالی ہندوستانیوں کو مہاراشٹر میں رہنے کی اجازت دینے پر نظر ثانی کرنے کا انتباہ۔

Published

on

Sandeep Deshpande

ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ایک بار پھر مراٹھی زبان کے معاملے پر اپنا موقف گرم کیا ہے۔ منگل کو ایک شخص نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ راج ٹھاکرے کی پارٹی اس معاملے پر ناراض ہوگئی اور اس نے ایک بار پھر شمالی ہندوستانیوں کو خبردار کیا ہے۔ ایم این ایس لیڈر نے کہا کہ پارٹی کو غور کرنا پڑے گا کہ آیا شمالی ہندوستانیوں کو ریاست میں رہنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ پارٹی کے ترجمان اور ممبئی یونٹ کے صدر سندیپ دیشپانڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر علاقائی جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ حال ہی میں دیویندر فڑنویس کی مداخلت سے زبان کا تنازعہ حل ہوا تھا۔

سنیل شکلا، ممبئی میں مقیم نارتھ انڈین ڈیولپمنٹ آرمی کے کارکن نے کہا کہ پارٹی نے حال ہی میں بینکوں اور دیگر اداروں میں مراٹھی زبان کے استعمال کو نافذ کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کی تھی۔ اس کے لیے سپریم کورٹ میں ایم این ایس کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سنیل شکلا نے کہا کہ ایم این ایس نہ صرف شمالی ہند کے مخالف ہے بلکہ ہندو مخالف بھی ہے کیونکہ ایم این ایس کے کارکنوں نے جن بینک اہلکاروں پر حملہ کیا وہ ہندو تھے۔

اس پیش رفت کے بعد، دیش پانڈے نے ایک پوسٹ میں لکھا، ‘ایک عجیب بھیا (شمالی ہندوستانی) نے سیاسی جماعت کے طور پر ایم این ایس کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کی ہے۔ اگر شمالی ہندوستانی مراٹھی مانوس کی پارٹی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو (ہمیں) سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا انہیں ممبئی اور مہاراشٹر میں رہنے دیا جائے؟ دیش پانڈے نے کہا کہ یہ بی جے پی کی علاقائی پارٹیوں کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ یہ کام وہ اپنے حواریوں کے ذریعے کر رہے ہیں۔ ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دریں اثنا، شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ایم این ایس یا کسی دوسری پارٹی میں کچھ غلط نہیں ہے کہ مہاراشٹر میں لوگوں سے مراٹھی زبان استعمال کریں۔ تاہم انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بے گناہ بینک اہلکاروں پر حملہ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے پارٹی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com