Connect with us
Thursday,10-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

اب تک 14 لاکھ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے: پینس

Published

on

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس ‘كووڈ 19’ کے معاملات کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں اب تک ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔
مسٹر پینس نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا’’ کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی جانچ کے حوالہ سے ہم نے ابھی تک ملک بھر میں ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کی جانچ کی ہے.”
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آغاز میں کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی کم جانچ کے سلسلہ میں بھاری دباؤ میں آ گیا تھا جس کے بعد نائب صدر کا یہ بیان آیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 58 ہزار سے زائد مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ لوگ ٹھیک بھی ہو ئے ہیں۔ صرف امریکہ میں اس وائرس کے 274،000 معاملے درج کئے گئے اور قریب 7077 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

(جنرل (عام

سپریم کورٹ نے کہا کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا عمل جاری رہے گا۔ عدالت نے ووٹر لسٹ میں آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو شامل کرنے کو کہا ہے۔

Published

on

supreme-court

نئی دہلی : بہار میں ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاست میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی میں آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو شامل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی ادارے کا کام نہیں روکا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی مکمل نظر ثانی (ایس آئی آر) کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع کی۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جویمالیہ باغچی کی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو راحت دی۔ عدالت نے کہا کہ ووٹر لسٹ چیک کرنا جمہوری کام ہے۔ ہم اسے نہیں روک سکتے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ اب کیس کی اگلی سماعت 28 جولائی کو کرے گی۔

سپریم کورٹ کی سماعت کے اہم نکات
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ بہار میں ووٹر لسٹ کے لیے لوگوں کے آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ پر غور کرے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ خصوصی گہری نظرثانی ایک اہم مسئلہ ہے جو ’’جمہوریت کی جڑ اور ووٹ کی طاقت‘‘ تک جاتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے تین مسائل پر جواب طلب کیا ہے – ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا حق، اس کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار اور عمل کا وقت۔
سپریم کورٹ نے ریاست میں شہریت ثابت کرنے کے لیے ضروری 11 درج دستاویزات میں آدھار کو شامل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں 10 سے زیادہ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ ان میں اہم درخواست گزار غیر سرکاری تنظیم ‘ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز’ ہے۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہوا موئترا کے علاوہ کانگریس کے کے سی وینوگوپال، شرد پوار کی زیرقیادت این سی پی گروپ کی سپریا سولے، سی پی آئی کے ڈی راجہ، سماج وادی پارٹی کے ہریندر سنگھ ملک، شیو سینا (اُبتھا) کے اروند ساونت، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سرفراز احمد اور سی پی آئی (سی پی آئی) بھاچاریہ کے مشترکہ طور پر رابطہ کر چکے ہیں۔ سپریم کورٹ سبھی لیڈروں نے بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کیا ہے اور اسے منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا مانخورد شیواجی نگر میں ماحولیاتی آلودگی ایس ایم ایس کمپنی کو تلوجہ منتقلی کا پرزور مطالبہ

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب ماحولیاتی آلودگی اور دیگر کچرا اور ڈمپنگ سے انسانی صحت متاثر ہونے کے ساتھ انسانی صحت پر اس سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں, اس لئے ایس ایم ایس کمپنی کو فوری طور پر تلوجہ منتقل کیا جائے, اس کے ساتھ قبرستان جلد شروع کیا جائے, کیونکہ رفیع نگر قبرستان میں اب تدفین کی جگہ نہیں ہے اس کے قریب قبرستان تیار ہوگیا ہے اس لئے اس قبرستان کو شروع کیا جائے۔ یہ مطالبہ آج رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں کیا ہے۔ انہوں نے مانخود شیواجی نگر گوونڈی کی ترقی کے لیے آج مانسون اجلاس میں خصوصی بجٹ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ گراؤنڈ، ایس ایم ایس کمپنی، بائیو ویسٹ انسینریٹر، سیمنٹ آر سی ایم پلانٹ اور جانوروں کی میت کو یہاں نذر آتش کرنے کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت متاثر ہے اور یہاں کے مکینوں کی عمر اوسطا ۳۹ سال ہوگئی ہے, یہ انتہائی تشویشناک ہے آلودگی کے سبب حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں اور علاقہ میں آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے اس کا اثر انسانی صحت پر بھی ہوتا ہے, اس لئے سرکار کو اس جانب توجہ دے کر آلودگی اور ماحولیات خراب کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مانسون کے دوران سڑکوں، نالوں، سیوریج اور نکاسی کی صفائی کے حوالے سے ٹھیکیدار کی غفلت عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے, کیونکہ گٹروں اور نالوں میں بارش ہوتے ہی بارش کا پانی سڑکوں پر ابل پڑتا ہے۔ صفائی کے دوران گٹروں سے تر کچرا نکالا گیا اور وہاں اسے چھوڑ دیا گیا جس کے سبب یہ کچرا دوبارہ گٹر میں شامل ہو گیا اور حالت یہ ہے کہ تھوڑی سی بارش میں گوونڈی اور نشیبی علاقے میں پانی جمع ہو جاتا ہے اس لئے ایسے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی ہو۔

اس کے ساتھ ہی علاقہ کی آبادی کے مناسبت سے قبرستان کی اراضی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے رفیع نگر قبرستان کے قریب الاٹ شدہ اراضی کی جلد صفائی کر کے کام شروع کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ‎نالا سوپارہ ایسٹ، سنتوش بھون علاقہ میں مسلم اور عیسائی قبرستان کے لیے حصار بندی تعمیر کی جائے تاکہ قبرستان کے قریب غیر قانونی پارکنگ اور نشہ خوروں پر قدغن لگے۔ اسی طرح جنوبی ممبئی میں واقع ‘حضرت مخدوم شاہ ماہی’ (جے جے فلائی اوور) کا سٹرکچرل آڈٹ کروا کر ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ بھی ایوان میں ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے اور سرکار کی توجہ عام شہری مسائل پر مبذول کراتے ہوئے اسے فوری طور پر حل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا روڈ مراٹھی مورچہ تنازعہ : پولس کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ، اینٹی کرپشن بیورو کے اے ڈی جی نکیت کوشک کو ذمہ داری دی گئی۔

Published

on

Police C.

ممبئی میرارو ڈ مراٹھی اور ہندی تنازع کے بعد مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے کے بعد مراٹھی مانس میں ناراضگی اور غم و غصہ تھا پابندی کے باوجود مراٹھی مانس اور ایم این ایس نے میرابھائیندر میں مورچہ نکالا تھا, جس کے بعد آج ریاستی محکمہ وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا, جس میں آئی پی ایس افسر ایڈیشنل ڈی جی مدھوکر پانڈے کا تبادلہ بطور اے ڈی جی انتظامیہ میں کر دیا اور ان کا جانشین نکیت کوشک کو مقرر کیا ہے۔ نکیت کوشک پہلے انٹی کرپشن بیورو انسداد رشوت ستانی دستہ میں بطور اے ڈی جی تعینات تھے, اب انہیں میرا بھائیندر کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مورچہ کی اجازت کو لے کر یہ تبادلہ کیا گیا ہے اس سے قبل میراروڈ میں گجراتی بیوپاریوں کا مورچہ نکالا گیا تھا, لیکن مراٹھی مورچہ کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے پر اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی تھی, یہی وجہ ہے کہ فوری طور پر میرابھائیندر کے کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com