Connect with us
Wednesday,24-June-2026

سیاست

تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث 960 غیر ملکی بلیک لسٹ، ویزا بھی رد

Published

on

کرونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے 960 غیرملکیوں کوبلیک لسٹ کرکے ان کے ویزا کو ردکردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آئے ان لوگوں کو تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
وزات کے ٹوئٹر پر دی گئی جانکاری میں کہاگیا ہے کہ ’’وزارت داخلہ کے ذریعہ ٹورسٹ ویزا پرتبلیغی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی وجہ سے 960 غیرملکیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کا ہندوستانی ویزابھی رد کردیا گیا ہے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تبلیغی جماعت، حضرت نظام الدین کے معاملے میں دہلی پولس اور دیگرمتعلقہ ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس کوغیر ملکی قانون۔1946 اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ قانون۔2005 کے التزامات کی خلاف ورزی کرنے کے لئے 2005 غیر ملکیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ نظام الدین مرکز میں ملک اور غیر ممالک کے تقریبا دو ہزار لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کے التزامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبلیغی جماعت میں شرکت کی تھی۔ ان میں سے کافی لوگ ملک کے مختلف حصوں میں بھی گئے جس سے کرونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور کئی دیگر کو مختلف اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں میں کرونا وائرس کے انفیکشن پائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ان لوگوں سے ملنے والے لوگوں کاپتہ لگانے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے احکامات بھی دیئے گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گرگاؤں موبائل چور گروہ بے نقاب ایک گرفتار، چوری کا سامان برآمد، ۷ معمہ حل کرنے کا پولس کا دعویٰ

Published

on

Mobile-Chor

ممبئی پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو موبائل فون چوری کیا کرتا تھا۔ گرگاؤں علاقہ میں ایک موبائل دکان کے مالک ولاس جیٹھا لال نے شکایت درج کروائی کہ 10 جون کو ان کی دکان سے تین سمسنگ موبائل چوری ہوئے ہیں۔ اس پر پولس نے پولس نے چوری کا کیس درج کر لیا۔ ٹیکنکل تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ اس چوری میں محمد علی ملوث ہے۔ اسے زیر حراست لے کر باز پرس کی گئی تو چوری کا معمہ حل ہو گیا اور اس معاملہ میں ملوث مزید ملزمین میں دانش قریشی، عامر رئیس قریشی، قاصب خان اور ذاکر خان شامل ہیں۔ محمد علی کے قبضے سے چوری کے تین موبائل کے ساتھ ۴۲ موبائل بھی ضبط کئے گئے اور چوری کے ۷ معاملہ کو پولس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی آر راگسودھا نے انجام دی ہے۔ مسروقہ مال کی برآمد عمل میں لائی گئی ہے۔ محمد علی کے ساتھی چوری کے سامان اپنے پاس رکھتے تھے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں شدید بارش میونسپل کارپوریشن تیار، نشیبی علاقوں میں پانی کی تیزی سے نکاسی

Published

on

ممبئی : شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے موسلادھار بارش جاری ہے، کئی علاقوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس پس منظر میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ایمرجنسی سسٹم پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور 7 ہزار سے زیادہ افسران اور ملازمین کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ اگرچہ مسلسل بارش نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال پیدا کردی ہے، لیکن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے پانی نکالنے والے پمپ، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے والے اسٹیشن اور فلڈ کنٹرول سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے جمع پانی تیزی سے نکاسی کی جارہی ہے، ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نشیبی علاقوں، ریلوے اسٹیشنوں، اہم سڑکوں، پلوں اور ساحلی علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ متعلقہ محکموں کے انجینئرز، عملہ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ڈرین کی صفائی، برساتی نالوں اور پانی کی نکاسی کے نظام کا باقاعدہ معائنہ کیا جا رہا ہے اور ضرورت کے مطابق اضافی افرادی قوت اور مشینری کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور دیگر متعلقہ نظاموں کو درخت گرنے، شارٹ سرکٹ، پانی جمع ہونے یا دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں میونسپل کارپوریشن کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ دریں اثناء بارش کی شدت جاری رہنے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں مانسون کے آنے کے بعد شدید بارش کے درمیان بی ایم سی کا ایک ملازم میئر ریتو تاوڑے کے سامنے مین ہول میں گر گیا۔

Published

on

Mayor Ritu Tawde

ممبئی : جہاں ممبئی میں مانسون کے آغاز کے بعد بارش ہو رہی ہے، بدھ کو ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے معائنہ کے لیے باہر تھیں۔ اس کے معائنہ کے دوران بی ایم سی کا ایک ملازم کھلے نالے میں گر گیا۔ یہ واقعہ ممبئی کے ماٹونگا علاقے میں اس وقت پیش آیا جب میئر شدید بارش کے بعد پانی جمع ہونے اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے شہر کے دورے پر تھے۔ مانسون 23 جون کو ممبئی پہنچا تھا۔ تب سے ممبئی میں بارش ہو رہی ہے۔ میئر نے متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کوئی مین ہول کھلا پایا گیا تو معطلی سمیت سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ عجیب و غریب واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ میئر بی ایم سی حکام کے ساتھ گراؤنڈ زیرو پر صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ نالے کے قریب کام کرنے والا بی ایم سی کا ملازم اچانک اپنا توازن کھو بیٹھا اور کھلے نالے میں جا گرا، جس سے وہاں موجود لوگوں میں لمحہ بہ لمحہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور سول حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ کارکن کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ممبئی شہری اعداد و شمار کے مطابق، صبح 8 بجے ختم ہونے والے 24 گھنٹوں میں، آئی لینڈ سٹی میں اوسطاً 195 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ مغربی مضافاتی علاقوں میں 208 ملی میٹر اور مشرقی مضافات میں 167 ملی میٹر بارش ہوئی۔

میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ اس شخص کو “الرٹ” کا نشان پڑھنا چاہئے تھا اور مین ہول کے ارد گرد رکاوٹوں کو تلاش کرنا چاہئے تھا۔ جب نشان واضح طور پر کہتا ہے “ہوشیار رہو،” لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے۔ میں ممبئی کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بی ایم سی کی طرف سے لگائے گئے کسی بھی نوٹس یا پوسٹر کو پڑھیں۔ میئر نے یہ بھی بتایا کہ بی ایم سی نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور مانسون کے موسم میں لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نالے کی صفائی کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے، تاوڑے نے کہا کہ جو لوگ انتظامیہ پر تنقید کر رہے ہیں وہ خالی بیٹھے ہیں۔ میئر کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب ممبئی کے کچھ حصوں میں رات بھر کی شدید بارش کے بعد پانی جمع ہو گیا۔ مانسون اپنی عام تاریخ سے 13 دن پیچھے 10 جون کو ممبئی پہنچا۔ رات بھر کی شدید بارش نے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، مضافاتی ٹرین خدمات میں خلل ڈالا اور شہر کے کچھ حصوں میں ٹریفک جام کر دیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان