Connect with us
Monday,08-December-2025

جرم

لداخ میں 15 دنوں کے بعد کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا

Published

on

لداخ یونین ٹریٹری میں پندرہ دنوں کے وقفے کے بعد کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے ساتھ یہاں اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ لداخ میں کورونا وائرس کا تازہ کیس ضلع کرگل کے سنجک علاقے سے سامنے آیا ہے اور انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر دو علاقوں میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سیمفل نے جمعرات کی صبح یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہمیں کل کووڈ 19 کی ایک مثبت رپورٹ موصول ہوئی اور متاثرہ شخص کا تعلق کرگل کے سنجک علاقے سے ہے۔ مثبت رپورٹ ملتے ہی وہاں کے بی ایم او اور ایس ڈی ایم مذکورہ علاقے میں پہنچے اور وہاں کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل شروع ہوا۔ متاثرہ شخص میں کورونا وائرس کی علامات تھیں اور اس کے پیش نظر ہم نے اسے پہلے ہی ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس بیچ ہمیں معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص لیہہ کے اچھنا تھنگ علاقے میں بھی آیا تھا، وہاں بھی ہم نے کل رات میں ہی ٹیم بھیجی تھی۔ ضرورت پڑی تو دونوں علاقوں کو ریڈ زون قرار دیکر محاصرے میں رکھا جائے گا’۔
رگزن سیمفل نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ شخص ایران سے آنے والے زائرین کے رابطے میں آیا تھا۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ شخص ایران سے آنے والے زائرین کے رابطے میں آیا تھا۔ لیکن جن لوگوں کے رابطے میں آیا تھا ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تاہم ہم نے ان کے دوبارہ نمونے حاصل کرنے کا فیصلہ لیا ہے’۔
دریں اثنا لداخ کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں جمعرات کو بارہویں دن بھی لاک ڈائون رہا۔ ضلع و تحصیل ہیڈکوارٹروں میں سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں اور لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جرم

ریپیڈو ایپ چلانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے خلاف سرکاری لائسنس کے بغیر بائیک ٹیکسی سروس چلانے پر مقدمہ درج۔

Published

on

Rapido

ممبئی : نہرو نگر پولیس نے روپن ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو ریپیڈو ایپ کو چلاتی ہے، بغیر سرکاری لائسنس کے بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے پر۔ یہ کارروائی 3 دسمبر کو ممبئی ایسٹ آر ٹی او کی موٹر وہیکل انسپکٹر منیشا اشوک مور کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کے مطابق، 2 دسمبر کو، ایم وی آئی وکاس سمپت لوہکرے کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے کرلا نہرو نگر میں ایس ٹی ڈپو کے قریب اچانک چیکنگ کی۔ تحقیقات کے دوران، ریپیڈو ایپ کے ذریعے بک کیے گئے تین موٹر سائیکل سواروں کو غیر قانونی طور پر نجی دو پہیہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ پر، سواروں نے 42 سے 44 روپے کے درمیان کرایہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66/192 کے تحت تینوں موٹر سائیکل مالکان اور سواروں پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لائسنس کی خلاف ورزی پر ایک شخص پر 500 روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈو کے پاس مہاراشٹر حکومت یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پٹرول سے چلنے والی بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ اس کے باوجود، کمپنی مسافروں کو پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر لے جاتی ہے اور ایپ کے ذریعے پیسے کماتی ہے۔ حکام کے مطابق، ریپیڈو کی کارروائیوں سے موٹر وہیکل ایکٹ، تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66، 93، 192اے، 193، 197، بی این ایل کی دفعہ 318 (3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com