Connect with us
Monday,27-April-2026

جرم

کووڈ۔19:یوپی میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا آغاز، متأثرین کی تعداد 42 پہنچی

Published

on

virus

اترپردیش میں جمعرات کو نوئیڈا میں کورونا وائرس کے تین اور باغپت میں ایک نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 سے متأثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42ہوگئی ہے۔
مصدقہ ذرائع نے بتایا ک تازہ متأثرین ایسے ہیں جن کی بیرون ملک سے آنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شہبات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ ریاست میں ابھی تک 42 کورونا متأثرین میں سے 11 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ دیگر چار کو جلد ہی گھر بھیجنے کی تیاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کی 21 سالہ لڑکی کے جسم میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی بھی بیرون ملک کے سفر پر نہیں گئی ہے۔ ایسے ہی 33 سالہ ایک دیگر خاتون اور 39 سالہ مرد میں کووڈ۔19 کی تصدیق ہوئی ہے ۔جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شبہات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے لوٹے 32 سالہ شخص میں بھی کورونا وائرس کی مثبت روپورٹ ملی ہے۔
متعلقہ سبھی چار متأثرین کی جانچ لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ہوئی ہے جس کی رپورٹ جمعرات صبح کو آئی ہے۔سبھی کو ان کے متعلقہ اضلاع میں آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایاگیاہے۔میڈیکل افسران کے مطابق ریاست میں اب تک 42 افراد کے نمونوں میں کورونا وائرس کے علامات کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نوئیڈا میں سب سے زیادہ 14اور آگرہ و لکھنؤ میں آٹھ۔آٹھ، غازی ٓباد میں تین، پیلی بھیت میں دو اور لکھیم پور کھیری، مرادآباد، وارانسی، کانپور، باغپت، جونپور اور شاملی میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے عشائیہ کے موقع پر ہونے والی شوٹنگ سے ’پریشان‘ نہیں تھا، ایجنسیوں کی فوری کارروائی کی تعریف کی۔

Published

on

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے عشائیے میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ پریشان نہیں تھے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کافی نروس تھیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں پریشان نہیں تھا۔ میں زندگی کو سمجھتا ہوں۔ ہم ایک پاگل دنیا میں رہتے ہیں۔” اس نے اپنا ردعمل اس وقت بیان کیا جب سیکیورٹی گارڈز اسے باہر لے گئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کی اور پھر سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل کیا۔ “میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ گارڈز نے کہا، ‘براہ کرم نیچے اتریں، فرش پر آ جائیں۔’ چنانچہ میں خاتون اول بھی نیچے اتر گئی۔” خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “وہ جو کچھ ہوا اس سے وہ بہت پریشان لگ رہی تھیں۔ ایسی صورتحال میں کون پریشان نہیں ہوگا؟ انہوں نے صورتحال کو بہت اچھی طرح سے سنبھالا، وہ جانتی تھیں کہ کیا ہو رہا ہے۔” دریں اثنا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری کارروائی پر ایجنسیوں کی تعریف کی۔ اس نے بتایا کہ ملزم کو کتنی جلدی پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا، “وہ (حملہ آور) بہت چالاک تھا، لیکن انہوں نے (سیکیورٹی اہلکاروں) نے جلدی سے اسے قابو کر لیا۔” صدر نے نوجوان ملزم کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر بھی تبصرہ کیا۔ اس نے کہا، “یہ لوگ بیوقوف نہیں ہیں، اور یہ چیزیں جلدی سمجھ لیتے ہیں۔ حملہ آور بھی کافی اناڑی تھا، اسی لیے پکڑا گیا۔” واقعے کے باوجود، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایونٹ جاری رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کا دوبارہ انعقاد جلد ہوگا۔ ایک 31 سالہ مشتبہ شخص نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے عشائیے میں فائرنگ کی۔ وہ حفاظتی حصار توڑ کر ہوٹل میں داخل ہوا۔ عشائیہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر اور سینئر حکام سمیت 2500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں فی الحال 31 سالہ ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان