(جنرل (عام
مالیگاوں میں لاک ڈاون کے پیش نظر ہزاروں افراد روزی روٹی سے متاثر
(خیال اثر)
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے افراتفری کا ماحول ہے مہاراشٹر میں بھی 100,سے زائد متاثرین کی نشاندہی ہوچکی ہے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی جانب سے لاک ڈاؤن، دفعہ 144 اور کرفیو کا اعلان کردیا ہے حکومت کے اس اعلان سے غیر منظم مزدور (پاورلوم، حمال، بیگاری، مستری، کارپینٹر، اور کھیتی میں کام کرنے والے مزدور وغیرہ) ٹھیلہ گاڑیوں پر پھل فروٹ، ضرورت اشیاء کے سامان کی فروخت کرنے والے اور زور کمانے اور اپنے خاندان کی کفالت کرنے والے غریب غرباء، پر بھکمری کی نوبت آسکتی ہے اسلئے حکومت مہاراشٹر کے ذریعہ ایسے ضرورت مند افراد کو سرکاری راشن دکانوں سے دومہینے کا مفت اناج، دال تیل، شکر، اور ضروریات زندگی کی اشیاء خورد نوش کے علاوہ فی کارڈ کم از کم دوہزار روپیہ نقد (پیلے، کیسری یا انتودئے) پر دیئے جانے کا مطالبہ بذریعہ ای میل مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے مقامی کانگریس کے صدر شیخ رشید نے کیا ہے.اسی طرح ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوللیث انصاری اور مومن نفیس نے بھی نمائندے کو تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاوں پاور لوم صنعت کا شہر ہے لیکن لاکھوں افراد ایسے بھی ہیں جو اپنا چھوٹا موٹا دھندہ کرکے اپنا اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں. کرونا وائرس کے پیش نظر ریاستی سرکار نے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے لیکن اس دوران ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں. روز کھانے اور کمانے والے افراد خانہ بھکمری کے شکار ہو سکتے ہیں. ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے ابوللیث انصاری نے پنجاب سرکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی حکومت نے بے روزگاروں کو پانچ ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے. مہاراشٹر سرکار بھی مالیگاوں کے غریبوں کے لئے اس طرح کی مراعات کا اعلان کرے ہم ایسا مطالبہ کرتے ہیں.
مہاراشٹر سرکار فی راشن کارڈ 10 ہزار نقد اور ضرورت زندگی کی اشیاء راشن دوکانوں سے مفت تقسیم کرے اس طرح کا مطالبہ محمد اسماعیل ہاکر نے کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں قہرام مچا ہوا ہے کرونا وائرس سے مہاراشٹر بھی محفوظ نہیں ہے سرکار نے احتیاطی تدابیر کے طور سے کرفیو نافذ کر دیا ہے
مالیگاؤں شہر غریب بنکروں کا شہر ہے یہاں کی عوام روز کنواں کھودو روز پانی پیو پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارتی ہے کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے عوام روزگار سے محروم ہو رہے ہیں اور حالات ایسی طرح رہے تو جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے سرکار راشن دوکانوں سے ہر راشن کارڈ والوں کو 10 ہزار نقد اور گہیوں چاول تیل دال نمک اور دیگر اشیاء عوام میں مفت تقسیم کرے اور عوام کو اس کرونا وائرس کے ساتھ بھوک مرے سے بھی بچائے.
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : آن لائن دہشت گرد ‘سولجرز آف خلافت’ نامی گروپ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو گرفتار

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے تھانہ اور ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان دونوں کی شناخت کرلا کے ساکن18 سالہ حماد صدیقی اور کلیان میں معصیب احمد عرف افتحار احمدعرف کلام سونو 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں کے پاس سے الیکٹرک گزٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں کے موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی تھانہ سے یاسر مسلم خان کو زیر حراست لیا گیا اور کاندیولی سے ایک 15 سالہ نابالغ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے گھروں سے بھی سامان ضبط کئے گئے ہیں اے ٹی ایس نے بتایا کہ دلی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے رابطہ میں مزید کون تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ فعال تھے اتنا ہی نہیں خلافت سولجزر نامی گروپ سے بھی یہ وابستہ تھے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے کئی ایسے نوجوان بھی اب اے ٹی ایس کے رڈار پر ہے جو مشتبہ اور دہشت گرد تنظیموں کے گروپ پر اس تنظیموں کے رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد اور داعش نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند گروپ سے اجتناب کرے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : جئے شری رام پر تنازع 5 گرفتار, ملزمین کے گھر پر بلڈزور کارروائی, حالات کشیدہ امن برقرار۔

ممبئی: ممبئی کے ڈنڈوشی کے پوجا کی تقریب میں جئے شری رام کاگانا بجانے پر اعتراض کو لے کر تنازع کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے یہ تنازع گزشتہ شب اس وقت پیدا ہوا جب یہاں گانے پر اعتراض کیا گیا اس کے بعد وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا نصف شب پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے اس معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ شب دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے حالات کنٹرول کر نے کیلئے ہلکا لا ٹھی چارج کیا تھا کے جس پر وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو اس کارروائی میں شریک تھے اور 12 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ ڈنڈوشی سنتوش نگر میں گز شتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے اس واقعہ کے بعد بی ایم سی بھی حرکت میں آگئی اور بی ایم سی نے یہاں ملزمین کے غیرقانونی تعمیرات دکان پر بلڈوز چلایا ہے جس سے اب یہ سوال پیدا ہو رہاہے کہ کیا اب فیصلہ بلڈوزر سے ہوگا یو پی کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈروز ایکشن کو فوقیت دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس متعلق بحث بھی جاری ہے۔ ڈی سی پی مہیش چمٹے نے کہا کہ ڈنڈوشی میں حالات پرامن ہے اور اس معاملہ میں پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا جبکہ اب تک اس معاملہ میں 5 افراد کی گرفتاری بھی میں لائی گئی ہے پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنڈوشی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ آج بی ایم سی نے بھی کارروائی کی ہے اور اس پر بھی پولیس کا بھاری بندوبست تعینات تھا۔ اس واقعہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
