Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

عروس البلاد ممبئی کے ممتاز شاعر عبدالاحد ساز کی رحلت سے اُردو ادب میں خلاء

Published

on

(وفا ناہید)
مالیگاؤں / عبد الاحد ساز ممبئی کے ایک معروف شاعر ہیں۔ 16 اکتوبر 1950 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ جدید لب و لہجہ کے ممتاز شاعر عبدالاحد ساز نے اتوار کو بعد نمازِ مغرب زندگی کی رنگینیوں کو چھوڑ کر موت کی میں پناہ لی۔ ساز کافی عرصے سے علیل تھے۔ رات ساڑھے دس بجے اُن کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ واقع جوگیشوری سے کچھی میمن جماعت قبرستان (منگل واڑی قبرستان) لے جایا گیا جہاں رات ساڑھے بارہ بجے انہیں نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔
ساز ؔکے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں ہیں۔ عبدالاحد ساز نے کم وقت میں اپنی ادبی پہچان بنائی تھی ۔ عروس البلاد ممبئی سے ۱۹۸۰ء کی دہائی میں اُبھرنے اور پوری اُردو دُنیا میں اپنی پہچان بنانے والے شعراء میں سے ایک نام عبداالاحد ساز کا تھا. اُن کے تین شعری مجموعے ’خموشی بول اُٹھی ہے‘ (1990)، ’سرگوشیاں زمانوں کی‘ (2003) اور ’در کھلے پچھلے پہر‘ شائع ہوئے۔ سنجیدگی اور متانت کا پیکر عبدالاحد ساز جتنے شائستہ اور نرم گفتار تھے، اُتنا ہی مدھم اور مہذب اُن کا شعری لہجہ تھا جو اُن کی شاعری کا امتیازی وصف قرار پایا۔ مادری زبان کچھی ہونے اور کاروباری حلقوں میں گجراتی بولنے والے سازؔ کا اُردو ذخیرۂ الفاظ بھی خاصہ وسیع تھا۔ اُن کی شاعری پڑھنے اور سننے یا اُن سے گفتگو کرنے والے لوگ اُنہیں کچھی یا گجراتی بولتا ہوا دیکھتے تو دنگ رہ جاتے تھے۔ سازؔ نے، جن کے والد عبدالرزاق سعید بھی اہم اُردو شاعروں میں شمار کئے جاتے تھے، ابتدائی و ثانوی تعلیم اسماعیل بیگ محمد ہائی اسکول سے حاصل کی اور پھر سڈنہم کالج میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے بی کام کی ڈگری حاصل کی۔ کم لوگ جانتے تھے کہ اُن کا کپڑوں کا کاروبار تھا۔
ساز ؔ کے سانحہ ٔ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے معروف شاعر، محقق اور کالم نگار شمیم طارق نے کہا کہ ’’اِدھر چند برسوں میں ساز دُنیا سے کٹ کر رہ گئے تھے ورنہ ان کی زندگی میں بھی تازگی تھی اور شاعری میں بھی۔ اُن کے انتقال کی خبر سن کر گزشتہ ۴۰؍ برس کے ادبی مناظر آنکھوں کے سامنے پھر گئے۔ وہ آخر دم تک اپنی تخلیقی توانائی کا احساس دلاتے رہے۔ ‘‘ معروف اہل قلم اور سہ ماہی ’’قلم‘‘ کے مدیر الیاس شوقی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سازؔ کی شاعری میں غصے اور نفرت کے شدید اظہار کے بجائے متانت اور سنجیدگی کے ساتھ احتجاج کی لَے ہے۔ یہ شاعری صرف ذات کا اظہار نہیں بلکہ اُن کی دردمندی کا نغمہ بھی ہے۔ اُن کا جانا نئی نسل کی شاعری کا ایک بڑا نقصان ہے۔ ساز کے طالب علمی کے زمانے کے دوست پروفیسر سید اقبال نے بڑے غمزدہ لہجے میں کہا کہ ایسا شخص جو بچپن کا دوست ہو، لڑکپن میں بھی دوست رہا ہو اور جس سے اب تک دوستی قائم رہی ہو، اس کے انتقال کی خبر سنی تو دل دھک سے رہ گیا۔ قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر عبدالاحد ساز کی شاعری پیش خدمت ہیں.
آئی ہوا نہ راس جو سایوں کے شہر کی ہم ذات کی قدیم گپھاؤں میں کھوگئے

بچپن میں ہم ہی تھے یا تھا اور کوئی

وحشت سی ہونے لگتی ہے یادوں سے

دوست احباب سے لینے نہ سہارے جانا

دل جو گھبرائے سمندر کے کنارے جانا

شعر اچھے بھی کہو سچ بھی کہو کم بھی کہو

درد کی دولت نایاب کو رسوا نہ کرو

وہ تو ایسا بھی ہے ویسا بھی ہے کیسا ہے مگر؟

کیا غضب ہے کوئی اس شوخ کے جیسا بھی نہیں

نیند مٹی کی مہک سبزے کی ٹھنڈک

مجھ کو اپنا گھر بہت یاد آ رہا ہے

مفلسی بھوک کو شہوت سے ملا دیتی ہے

گندمی لمس میں ہے ذائقۂ نان جویں

برا ہو آئینے ترا میں کون ہوں نہ کھل سکا

مجھی کو پیش کر دیا گیا مری مثال میں

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com