Connect with us
Wednesday,24-June-2026

(جنرل (عام

لکھنؤ، کانپور۔نوئیڈا کو سینیٹائز کرنے کا فیصلہ

Published

on

بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کانپور کا دورہ کرنے کی وجہ سے حکومت نے پورے شہر کو سینیٹائز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانپور کے ساتھ ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور نوئیڈا کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔
کنیکا کپور 12 اور 13 مارچ کو کانپو رکے وشنو پوری علاقے میں اپنے ماما وپل ٹنڈن اور سی اے مکمل ٹنڈن کے یہاں قیام کیا تھا۔ کنیکا کانپور کے وشنو پوری علاقے واقع پلازہ کے 902 نمبر فلیٹ میں منعقد ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں۔ اس پروگرام میں دو درجن سے زیادہ رشتے دار اور 100 سے زیادہ دیگر افراد موجود تھے۔ جن میں کانپور کے کئی بڑے چارٹرڈ اکاونٹینٹ، سرمایہ کاری، کاروباری، افسران شامل تھے۔
کنیکا میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے ان کے گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ کنیکا کے رابطے میں آئے سینکڑوں لوگ گذشتہ ایک ہفتے میں شہر میں ہزاروں لوگوں کے رابطے میں اچکے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم کافی مستعد ہوگئی ہے۔پورے شہر میں دہشت کا ماحول ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

فرضی بی ایم سی ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ گرفتار

Published

on

Arrest,

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو خود کو بی ایم سی کا ڈپٹی کمشنر ظاہر کر کے لوگو ں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ الطاف شیخ نامی ۴۵ سالہ شخص سے متعلق کرائم برانچ نے تفتیش کی اور شکایت کو درست پایا جس کے بعد کرائم برانچ نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا, یہ بتی والی کار کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گورنمنٹ آف انڈیا کا فرضی اسٹیکر اور فرضی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ ملزم سرکاری ویزیٹنگ کارڈ کا استعمال کرتا تھا اور خود کو بی ایم سی ڈپٹی کمشنر قرار دیا کرتا تھا, اسے ملاڈ سے بتی والی کار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

Published

on

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گرگاؤں موبائل چور گروہ بے نقاب ایک گرفتار، چوری کا سامان برآمد، ۷ معمہ حل کرنے کا پولس کا دعویٰ

Published

on

Mobile-Chor

ممبئی پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو موبائل فون چوری کیا کرتا تھا۔ گرگاؤں علاقہ میں ایک موبائل دکان کے مالک ولاس جیٹھا لال نے شکایت درج کروائی کہ 10 جون کو ان کی دکان سے تین سمسنگ موبائل چوری ہوئے ہیں۔ اس پر پولس نے پولس نے چوری کا کیس درج کر لیا۔ ٹیکنکل تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ اس چوری میں محمد علی ملوث ہے۔ اسے زیر حراست لے کر باز پرس کی گئی تو چوری کا معمہ حل ہو گیا اور اس معاملہ میں ملوث مزید ملزمین میں دانش قریشی، عامر رئیس قریشی، قاصب خان اور ذاکر خان شامل ہیں۔ محمد علی کے قبضے سے چوری کے تین موبائل کے ساتھ ۴۲ موبائل بھی ضبط کئے گئے اور چوری کے ۷ معاملہ کو پولس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی آر راگسودھا نے انجام دی ہے۔ مسروقہ مال کی برآمد عمل میں لائی گئی ہے۔ محمد علی کے ساتھی چوری کے سامان اپنے پاس رکھتے تھے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان