(جنرل (عام
مشہور فٹ بالر پی کے بنرجی کا انتقال
فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کے پردیپ کمار بنرجی کا آج طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
ان کے پسماندگان میں دوبیٹیوں پولا اور پرنا ہیں جو مشہور ماہرین تعلیم ہیں اورکے چھوٹے بیٹے پرسون بنرجی ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔
پردیپ کماربنرجی کی کپتانی کے دور کو ہندوستانی فٹ بال کا گولڈن دور کہا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے انڈیا نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
نہیں اسٹرائک میں مہارت اور بعد میں کوچ میں بھی نام کمایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے موہن بگان اور ایسٹ بنگال دونوں کی کپتانی اور کوچنگ بھی کی ہے۔
پی کے بنرجی 2مارچ سے ہی وینٹی لیٹر پر تھے۔ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب آخری سانس لی۔
23جون 1936میں جلپائی گوڑی ضلع کے میوناگوری میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم سے قبل وہ اپنے چچا کے گھر جمشید میں مقیم تھے۔ انہوں نے 65انٹر نیشنل گول کیا ہے اور قومی ٹیم کی 84میچوں میں نمائندگی کی ہے۔
1962میں جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے علاوہ انہوں نے 1960میں رومے اولمپک میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے- ان کے گول کے بدولت ہی ٹیم انڈیا فرانس کے خلاف 1-1سے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس سے قبل 1956میں ملبورن اولمپک میں انہوں نے ان کے گول کی بدولت ٹیم انڈیا نے 4-2 گول کے بدولت جیت حاصل کی تھی۔
ہندوستانی فٹ بال کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور فیفا نے بھی انہیں ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔
جرم
ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔
(جنرل (عام
تھانے میں فضائی آلودگی : ٹی ایم سی نے بلڈرز کو جرمانہ کیا، لیکن مسمار کرنے کی مہم کے دوران اپنے قوانین کی خلاف ورزی کی

تھانے، 04 دسمبر : تھانے میں بڑھتی ہوئی آلودگی تشویشناک ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کھانسی، نزلہ، دمہ اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے اور ڈاکٹروں کے کلینکس پر بھیڑ بڑھ رہی ہے۔ جہاں تھانے میونسپل کارپوریشن کے پولیوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بلڈروں کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، وہیں میونسپل انتظامیہ خود قوانین کو نظرانداز کر رہی ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر مجاز عمارتوں پر کارروائی کرتے ہوئے یا ترقیاتی کام کرواتے وقت اکثر قواعد پر عمل نہیں کیا جاتا۔ میونسپل کارپوریشن کا آلودگی کنٹرول محکمہ باقاعدگی سے شہر میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ کر رہا ہے۔ ان معائنوں میں تعمیراتی جگہ پر سبز پردے لگانا، پانی کا مسلسل چھڑکاؤ، دھول کو کنٹرول کرنے کے لیے دھول کے جال لگانا، تعمیراتی علاقے میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی صفائی، تعمیراتی سامان کو ڈھانپنا وغیرہ شامل ہیں۔ جیسے جیسے موسم سرما میں ماحول کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، ہوا میں دھول باقی رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہوا کے معیار کے انڈیکس کے خراب ہونے کا خطرہ ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے پولیوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے جنوری سے نومبر کے دوران 73 ڈیولپرز کو نوٹس جاری کیے جنہوں نے قواعد پر عمل نہیں کیا اور ان سے جرمانے وصول کیے۔ اس موقع پر قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ میونسپل کارپوریشن کی سائٹ پر معائنہ کیا جائے۔ ذرائع کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ چونکہ میونسپل کارپوریشن نے تھانے میں ڈیولپرز کو نظم و ضبط کرتے ہوئے قواعد کو نظرانداز کیا ہے، اس لئے مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ خود میونسپل کارپوریشن کی جگہ کا معائنہ کرے گا۔ اگر قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو میونسپل کارپوریشن کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔ عدالت کی ہدایت کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے دیوا اور شیل علاقوں میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف وسیع پیمانے پر انہدام کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کارروائی کو انجام دیتے ہوئے، میونسپل کارپوریشن نے خود آلودگی کنٹرول قوانین کو نظر انداز کیا ہے۔ عمارت کو گراتے وقت ضروری سبز پردہ نصب نہیں کیا گیا۔ دھول پر قابو پانے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ نہیں کیا گیا۔ مسماری کی کارروائی کے دوران پیدا ہونے والی دھول ہوا میں وسیع پیمانے پر پھیل گئی جس سے مقامی رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ میونسپل کارپوریشن نے خود ہی غیر مجاز عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قواعد کو نظرانداز کیا۔ اس لیے، ڈیولپرز کو نظم و ضبط کے لیے قواعد یاد دلاتے ہوئے، میونسپل کارپوریشن اس سے دور رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوریگاؤں وویک کالج میں حجاب پر پابندی ایم آئی ایم کا احتجاج ، فاروق شابدی زیر حراست

ممبئی : گوریگاؤں کے وویک کالج میں حجاب پرپابندی کے فرمان کے بعد ایم آئی ایم نے سراپا احتجاج کرتے خواتین ونگ کی سربراہ ایڈوکیٹ جہاں آر نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی اور حجاب پر پابندی کو غیرقانونی اور تشخص اور آزادی مذہب کے خلاف قرار دیا تھا اس کے ساتھ ہی حجاب پر پابندی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی تھی جس کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہوگئے اور موقع پر پولس پہنچ گئی اور جمہوری طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی ایڈوکیٹ جہاں آرا شیخ اور ایم آئی ایم ورکروں کو زیر حراست لے لیا جس کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی ایم آئی ایم صدر فاروق شابدی بھی اس مظاہرہ میں شریک ہوئے اس دوران پولس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا فاروق شابدی نے کہا کہ دستوری اصولوں کے خلاف برقعہ پر پابندی عائد کی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے اس لیے ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ایسے قانون اور سرکلر کے خلاف احتجاج ہمارا حق ہے اور حجاب پہننے کی اجازت ہمیں دستور سے حاصل ہے یہ آزادی تشخص کے خلاف ہے اس لیے کالج انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے لیکن پولس نے ہمارا احتجاج دبانے کے لئے ہمیں زیر حراست لیا ہے فاروق شابدی کو زیر حراست لینے کے ساتھ پولس نے ایم آئی ایم کے کارکنان کو بھی حراست میں لیا اور کالج کے باہر حفاظتی انتظامات سخت کردئیے ہیں ۔ کالج انتظامیہ نے برقعہ حجاب ، کرتا ، دھوتی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے بعد مسلم طالبات نے اس کے خلاف سراپا احتجاج کیا اور ایم آئی ایم نے بھی اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی جس کے بعد پولس نے حالات پر قابو پانے کےلیے مظاہرین کو کالج کے باہر سے اٹھا کر زیر حراست لیا اس واقعہ سے علاقہ میں کشیدگی برقرار ہے لیکن امن قائم ہے ۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
