سیاست
یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام:کانگریس

اترپردیش میں جمعرات کو اپنی حکمرانی کی تیسری سالگرہ منارہی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر ہر محاذ پر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں پر مبنی بک لیٹ اور ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
مسٹر للو نے پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے اندر ریاست میں کسان بدحال ہوا ہے جبکہ نوجوان پریشان اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں۔ بی جےپی حکومت میں نظم ونسق کی حالت کافی خستہ ہے اورپوری ریاست میں جرائم کی سیلاب آیا ہوا ہے۔ گذشتہ تین سالوں کو ریاست کی بدحالی اور برباردی کے لئے یاد کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے اس موقع پر ’یوپی کرے سوال ۔کیا کیا تین سال‘بک لیٹ اور ویب سائٹ ’یوگی کا ریکارڈ کارڈ ڈاٹ کام‘ کا افتتاح کیا۔ بکلیٹ اور ویب سائٹ میں یوگی حکومت کو طلبہ، نوجوان، خواتین، کسان، دلت ،پسماندہ، اقلیت مخالف بتاتے ہوئے ریاستی حکومت کی ناکامیاں شمار کرائی گئی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ریاستی حکومت گذشتہ تین سالوں میں سماج کے کسی بھی طبقے کی امیدوں اور توقعات کو پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کسان مزدور، نوجواں، خواتین دلت،پسماندہ طبقات اور اقلیتیں خود کو مایوس اور ڈھگا ہوا محسوس کررہی ہیں۔
اس موقع پر اسمبلی میں کانگریس کی لیڈر آرادھان مشرا’مونا‘ نے خواتین کی سیکورٹی پر حکومت کی ناکامیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ’سب سے زیادہ غیر محفوظ ماحول اس حکومت میں ہماری بہنوں ،بیٹوں کے لئے رہا ہے۔ جہاں اناؤ میں تین ۔تین عصمت دری کے بہیمانہ واقعات پیش آتے ہیں وہیں شاہجہاں پور میں عصمت دری کے ملزم سابق رکن پارلیمان و سابق مرکزی وزیر داخلہ کو بچانے کی کوشش میں ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بچیوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے ملزمین کو بچا رہی ہے۔ایسے میں بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بے معنی ثابت ہوتا ہے۔حکومت کے تمام دعوؤں اور وعدوں کے باوجود گذشتہ تین سالوإ میں کسی بھی سطح پر خواتین اور بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔
قانون ساز اسمبلی کے رکن دیپک سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کسانوں اور نوجوانوں سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔جہاں بے روزگاری ان تین سالوں میں ساڑے بارہ لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ روپئے سے اوپر چلی گئی ہے تو وہیں کسانوں کی خودکشی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
حکومت عوام کی کمائی کا اربوں روپئے خرچ کر کے بڑے بڑے پروگرام اور دعوے کرتی ہے لیکن عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔حکومت کا حصولیابی کا دعوی’ریاست میں موسم گلابی ہے۔ مگر حکومت کے اعدادو شمار جھوٹے اور دعوی کتابی ہے‘‘ کے مصداق ہے۔
(جنرل (عام
شہر کے مضافاتی و پہاڑی علاقوں میں رہنے پر مجبور کنبہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مقیم, انتظامیہ کا خطرناک مقامات پر رہائش پر مکینوں کو نوٹس۔

ممبئی : ممبئی کے بھانڈوپ علاقہ میں موسلادھار بارش کے سبب پہاڑی کے کھسکنے کے سبب خالی گھر تاش کے پتوں کے طرح گر گئے۔ بی ایم سی نے یہ مکانات پہلے ہی خالی کروائے تھے, اس لئے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ آج صبح اچانک کچھ گھر تیزی سے کوہ کے دامن سے گرگئے, دو روز قبل بھی یہاں پہاڑی کھسکنے کے سبب دہشت کا ماحول تھا, اس لئے انتظامیہ نے کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ بی ایم سی نے یہاں مکینوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس بھی ارسال کیا تھا۔ یہاں بدھ کو دو خالی گھر بارش کے سبب منہدم ہوگئے, گھر منہدم ہونے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ممبئی شہر میں کوہ کے دامن میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کئی کنبہ مقیم ہے ہر سال بارش میں پہاڑی کھسکنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں, ممبئی میں تقریبا 200 مقامات ایسے ہیں وہ خطرناک اور مخدوش قررا دئیے گئے ہیں, جس میں پہاڑوں کی حصار کے قریب کے جھوپڑے اور کوہ کے دامن میں تعمیر جھوپڑے شامل ہیں۔ یہ تمام مقامات ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں ہی پائے جاتے ہیں۔ ممبئی میں کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو جس میں شہر میں ملبار ہل, تار ڈیو مضافاتی علاقوں میں بھانڈوپ, گھاٹکوپر ٹیکری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں, یہاں بیشتر جھونپڑے مہاڈا اور ضلع کلکٹر کی زمینات پر آباد ہیں ممبئی میں 20 ہزار جھونپڑے پہاڑی مقامات پر ہیں اور یہاں کے مکین اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی بسر کر رہے ہیں۔
سروے کے مطابق ممبئی میں پہاڑی کھسکنے کے مقامات 249 میں سے 74 انتہائی خطرناک ہے۔ یہ علاقے شہر اور مضافاتی, مغربی مضافات میں ہیں, یہاں جوگیشوری, گھاٹکوپر, کرلا قصائی واڑہ, واشی ناکہ, چمبور, بھارت نگر شامل ہیں۔ گزشتہ 31 برس سے پہاڑی کھسکنے کے سبب 310 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی موسلادھار بارش آئندہ 24 گھنٹے الرٹ، اندھیری سب وے غرقاب، شہری بے حال

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر اور ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ درازہ ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں, جس کے سبب سینٹرل اور ویسٹرن لائنوں پر ٹرین سروسیز بھی متاثر ہوئی ہے, جبکہ مہاراشٹر میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ خطہ کوکن سندھودرگ، نئی ممبئی، رائے گڑھ، تھانہ, کلیان سمیت ممبئی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب اندھیری سب وے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام متاثر ہوگیا, اتنا ہی نہیں سب وے کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا۔ نشیبی علاقے سمیت سب وے غرقاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے, اس لئے یہاں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے اطلاع دی ہے کہ سمندروں میں ساڑھے پانچ بجے اور ساڑھے آٹھ بجے اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی, سیلابی صورتحال کے سبب ساحل سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بارش کے دوران ممبئی تھانہ، نئی ممبئی، رائے گڑھ تھانہ ضلع میں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ساحل سمندر اور جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے سبب جھیلوں اور ڈیم کی سطح آب میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے بارش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ممبئی میں بارش کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ شب سے ہی شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے, وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
سیاست
ستمبر میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا… نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ سے حیران سنجے راوت نے بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی

ممبئی/نئی دہلی : مانسون اجلاس کے پہلے دن نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی چونکا دیا ہے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے بعد شیوسینا کے یو بی ٹی ایم پی سنجے راوت نے بھی اچانک استعفیٰ کو بڑی تبدیلی کے اشارے سے جوڑا ہے۔ راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ پردے کے پیچھے بڑی سیاست چل رہی ہے۔ دہلی میں پردے کے پیچھے ایسی باتیں ہو رہی ہیں، جو جلد ہی منظر عام پر آئیں گی۔ راوت نے کہا ہے کہ نائب صدر کا استعفیٰ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ وہ صحت کے حوالے سے دی گئی وجہ ماننے کو تیار نہیں۔ وہ ایک صحت مند آدمی ہے، خوش مزاج ہے۔ ہماری طرف سے اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ وہ آسانی سے میدان چھوڑنے والا نہیں ہے۔ سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھنکھر پوری طرح صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اپوزیشن کے ساتھ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ستمبر میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔
نائب صدر دھنکھر نے مانسون اجلاس کے پہلے دن شام دیر گئے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے استعفیٰ کے پیچھے صحت کی وجوہات بتائی ہیں۔ جگدیپ دھنکھر 11 اگست 2022 کو نائب صدر بنے تھے۔ وہ اگلے ماہ اپنے تین سال مکمل کر لیں گے، لیکن انہوں نے 21 جولائی کو ہی استعفیٰ دے دیا۔ وہ کل 2 سال 344 دن نائب صدر کے عہدے پر رہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا