Connect with us
Thursday,19-June-2025
تازہ خبریں

جرم

مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی مالیگاؤں شاہین باغ جاری

Published

on

(خیال اثر)
شاہین باغ مسلسل پچھلے 56 دنوں سے حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں سنی کونسل کے زیرِ اہتمام علماء اہلسنت کی زیرِ سرپرستی دہلی شاہین باغ طرز پر اس ظالم و جابر حکومت وقت کے نافذ کردہ این، آر، سی سی، اے، اے اور این، پی، آر جیسے ظالمانہ قوانین کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جس میں روزآنہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کر رہی ہے اور روزآنہ لاکھوں کی تعداد میں آیت کریمہ کا ورد ہوتا ہے. مالیگاؤں شاہین باغ کا ستاونواں دن گزرا کرونا وائرس کو لیکر پورے بھارت میں تمام شاہین باغ کو اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح مالیگاؤں شاہین باغ کو بھی بند کرنے کی کوشش جاری ہے پر سلام شہر عزیز مالیگاؤں کی خواتین کو کہ ہر شاہین باغ کی طرح یہ بھی اپنی جگہ ڈٹی ہوئی ہے کہ جب تک حکومت وقت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہم اسی طرح مظاہرہ کرتے رہیں گے مالیگاؤں شاہین باغ کی خواتین نے کہا کہ ہم کرونا وائرس سے تحفظ کےلئے جتنی تدبیریں ہیں ہم اس کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے اور اگر پھر بھی ہمیں یہاں سے اٹھایا گیا تو ہم روڈ پر بیٹھیں گے محترمہ مہرالنساء اشفاق صاحب نے میڈیا سے کہا کہ اس دھرنے کو ختم کرنے کے لئے شروع دن سے لوگ لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اس کو ختم کیا جائے جہاں تک بات پولس ڈپارٹمنٹ کی ہم کرونا وائرس سے بچنے کے جتنے ذرائع ہیں ہم ان چیزوں کا بھر پور خیال رکھیں گے مگر یہ دھرنا ختم نہیں کیا جائیگا جس طرح سے اول دن سے جاری ہے بلکل اسی طرح سے جاری رہیگا اور شاہین باغ کے ذمہ داران پر جو کیس درج کیا گیا ہے اس کی ہم مالیگاؤں شاہین باغ کی تمام خواتین شدید مذمت کرتے ہیں اور پولس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کو رد کیا جائے ماسک وغیرہ اور پورے احتیاط کہ ساتھ ہم یہاں بن بلائے آرہے ہیں اور ہر طریقے سے ہم اپنی حفاظت کا سامان کر رہے ہیں ہم پچھلے 56 دنوں سے یہاں احتجاج کر رہے ہیں پر کوئی آفیسر یہ پوچھنے نہیں آیا کہ تمہارے مطالبات کیا ہیں تم لوگ کیوں دھرنے پر بیٹھی ہو اس طرح کا سوال کسی آفیسر نے نہیں کیا مزید یہ کہ خواتین میں ایک الگ جوش و غصّہ پیدا ہوگیا ہے اور ضد کے ساتھ اور زیادہ تعداد میں خواتین اس دھرنے میں شرکت کر رہی ہے مخیر قوم و ملت الحاج یوسف الیاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اول دن سے ان قوانین کا بائیکاٹ کر رہے ہیں جو کہ ہمارے جیّد و اکابر علماء کرام کا متفقہ فیصلہ ہے اس لئے ہم اس کو مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھیں گے صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری ،اسیر تاج الشریعہ محمد عمران رضوی کی مکمل نگرانی رہی جاوید انور ڈاکٹر ارشد یوسف الیاس، کارپوریٹر تنویر حاجی ذوالفقار ، عامر سہیل، نعیم رضوی، ریاض احمد عطر والے، اویس احمد، عدنان عادل، محمد مصطفی رضا، معظم علی، آصف بھوریہ، شہزاد احمد، و دیگر احباب انتظامات میں شامل رہے.

جرم

جوہو ہوکہ پارلر پر چھاپہ : 5 نوجوان خواتین سمیت 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

Hukka Paler

ممبئی، جون 2025 – ممبئی کرائم برانچ نے گزشتہ رات دیر گئے جوہو کے ایک غیر قانونی ہوکہ پارلر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں 45 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 5 نوجوان خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کے خلاف مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دریافت اور گرفتاریاں

رات تقریباً 1 بجے، ممبئی پولیس کی کرائم انٹیلیجنس یونٹ (CIU) نے ایک روف ٹاپ لاؤنج پر چھاپہ مارا، جہاں گاہکوں کو تمباکو ملا ہوا ہوکہ پیش کیا جا رہا تھا۔ پولیس کو موقع پر کم از کم 30 افراد ہوکہ پیتے ہوئے ملے۔ یہ پارلر بغیر کسی قانونی لائسنس کے چلایا جا رہا تھا، جو کہ 2017 کے کملا ملز آتشزدگی کے بعد بنائے گئے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

گرفتار کیے گئے 45 افراد میں عملہ، انتظامیہ اور گاہک شامل تھے۔ ان میں پانچ نوجوان خواتین بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ہوکہ کے مختلف سامان، جیسے پائپ، کوئلہ، تمباکو کے آمیزے اور فلیورز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

قانونی کارروائی

ملزمان کے خلاف مندرجہ ذیل قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں :

  • بھارتی تعزیراتِ قانون (Indian Penal Code – IPC) کی مختلف دفعات،
  • سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (COTPA)،
  • آفاتِ سماوی مینجمنٹ ایکٹ (Disaster Management Act)، جو کملا ملز سانحہ کے بعد لاگو کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2017 کے کملا ملز آتشزدگی کے بعد ممبئی شہر کی حدود میں ہوکہ پارلرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس واقعے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حفاظتی خدشات

انتظامیہ نے کوئلے سے جلنے والے ہیٹرز اور بند کمروں میں ہوکہ پیش کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ یہ آگ لگنے کے بڑے خطرات پیدا کرتے ہیں۔ جس چھت پر یہ پارلر قائم تھا وہاں کسی بھی قسم کی آگ بجھانے کی منظوری یا ساز و سامان موجود نہیں تھا، جس سے ایک اور حادثے کا اندیشہ پیدا ہوا۔ شہری قوانین کے مطابق بغیر اجازت تعمیرات خصوصاً عمارت کی چھتوں پر سختی سے ممنوع ہیں۔

وسیع تناظر

کملا ملز سانحے کے بعد سے ممبئی پولیس مسلسل غیر قانونی ہوکہ ڈینز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ 2021 سے اب تک اندھیری، باندرہ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ خاص طور پر، فروری 2021 میں اندھیری کے ایک روف ٹاپ پارلر پر بھی ایسی ہی کارروائی کے دوران 42 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آئندہ کا لائحہ عمل

تمام 45 گرفتار شدہ افراد پر الزامات عائد کیے جا چکے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ تفتیش کار اس ہوکہ پارلر کی ملکیت، قانونی خلاف ورزیوں اور اس کے گاہکوں سے متعلق عوامی صحت یا سلامتی کے خطرات کی جانچ کر رہے ہیں۔ حکام نے ماضی کے حادثات سے بچنے کے لیے فائر سیفٹی قوانین کی مزید سخت نگرانی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

کیوں یہ معاملہ اہم ہے :

  • عوامی سلامتی: بند جگہوں پر ہوکہ پارلر، خاص طور پر بغیر حفاظتی اقدامات کے، بڑے خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔
  • قانون کا نفاذ: پابندی کے باوجود غیر قانونی ہوکہ سرگرمیاں جاری رہنا، نگرانی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
  • پالیسی کی یاد دہانی: کملا ملز سانحہ اب بھی ممبئی کی نائٹ لائف میں ہوشیاری برتنے کی اہمیت کو یاد دلاتا ہے۔
Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی حملے میں ایران کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کو بھاری نقصان پہنچا، اطلاعات کے مطابق اس میں موجود تمام 15000 سینٹری فیوجز تباہ ہو گئے۔

Published

on

Natanz-N.-Plant

تہران : اسرائیلی حملے سے ایران کے ایٹم بم بنانے کے خواب کو بڑا دھچکا لگا ہے جس سے تہران کا جوہری پروگرام کئی سال پیچھے رہ سکتا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کی سب سے بڑی جوہری تنصیب نتنز کے لگ بھگ 15,000 سینٹری فیوجز تباہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی نگرانی کرنے والے ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے پیر کو بی بی سی کو بتایا کہ اس بات کا “بہت زیادہ امکان” ہے کہ نتنز جوہری پلانٹ میں کام کرنے والے 15,000 سینٹری فیوجز اسرائیلی حملے سے بری طرح سے تباہ یا تباہ ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہو گئی۔

نتنز جوہری تنصیب ایران کا سب سے بڑا یورینیم افزودگی کا پلانٹ ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پہلے کہا تھا کہ بجلی کی سپلائی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں نتنز میں زیرزمین گہرے سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ حالانکہ پلانٹ کے ہال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے گروسی نے کہا: “ہمارا اندازہ یہ ہے کہ بیرونی طاقت کے اچانک ختم ہونے سے سینٹری فیوجز کو شدید نقصان پہنچے گا، اگر انہیں مکمل طور پر تباہ نہ کیا جائے۔” “مجھے لگتا ہے کہ اندر نقصان ہے،” انہوں نے کہا. سینٹری فیوج ایک انتہائی نازک اور متوازن مشین ہے، جو بہت تیز رفتاری سے گھومتی ہے۔ بجلی کا اچانک بند ہونا اس کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز، گروسی نے آئی اے ای اے بورڈ کو بتایا تھا کہ نتنز سہولت کے اندر ریڈیولاجیکل اور کیمیائی دونوں خطرات کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورینیم کو سانس میں لے کر یا نگل لیا جائے تو اس سے ہونے والے تابکاری کے نقصان کا شدید خطرہ ہے۔ تاہم، سہولیات کے اندر سانس لینے کے لیے استعمال ہونے والے حفاظتی آلات جیسے اقدامات کر کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

Continue Reading

جرم

لڑکیوں اور خواتین سے فحش کلامی اور برہنہ تصاویر وائرل، کرناٹک سے سیکورٹی گارڈ گرفتار، فرضی پروفائل تیار کر کے خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا

Published

on

ممبئی : ممبئی کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرنے اور خواتین کی فحش تصاویر سوشل سائٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے کی پاداش میں ۲۵ سالہ کمپیوٹر پروگرامر منوج پرساد سنگھ کو بلاری کرناٹک سے گرفتار کرنے کا دعویٰ ممبئی پولس نے کیا ہے۔ ممبئی میں کالج کی طالبہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ انسٹاگرام پر اس کا فرضی پروفائل تیار کر کے اس کی فحش تصاویر وائرل کرنے کی ملزم نے دھمکی دی تھی, جس کے بعد پولس نے اس کی تفتیش شروع کر دی اور تفتیش کے بعد اس کا سراغ کرناٹک میں ملا۔ یہاں وہ بطور سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ اسی مقام پر مقیم تھا۔ ملزم نے کمپیوٹر میں دلی سافٹ اسکول کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام 2016 میں مکمل کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اس کا موبائل فون بھی ضبط کیا, اس کے موبائل سے 100 مختلف خواتین کی فرضی آئی ڈی اور ای میل بھی بر پایا گیا اس کے ساتھ ہی 11 خواتین کے فرضی انسٹاگرام آئی ڈی بھی تیار کیا گیا تھا, فون گیلری میں 13 ہزار پانچ سو اسکرین شوٹ خواتین اور لڑکیوں کی تصاویر ملی ہے۔ ملزم خواتین اور لڑکیوں کو انسٹاگرام پر فالو کر کے انہیں پیغام ارسال کر کے انہیں برہنہ ویڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کی کوشش کیا کرتا تھا اور اگر یہ خواتین اور لڑکیاں اس سے فحش کلامی نہ کرے تو ان کا فرضی پروفائل تیار کر کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com