Connect with us
Monday,15-December-2025

سیاست

پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت کی مذمت کی

Published

on

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے پوسٹر لگانے کے لئے اترپردیش حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ وہ خود کو ماورائے آئین سمجھ رہی ہے۔
مسز واڈرا نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’یوپی کی بی جے پی حکومت کا رویہ ایسا ہے کہ حکومت کے سربراہ اور ان کے نقشے قدم پر چلنے والے افسران خود کو بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ بنائے گئے آئین سے اوپر سمجھنے لگے ہیں۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو بتایا ہے کہ آپ آئین سے اوپر نہیں ہیں۔ آپ کی جوابدہی طے ہوگی‘‘۔
مسز واڈرا نے اپنے ٹویٹس کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے پوسٹر لگانے کے معاملہ میں ریاستی حکومت کو الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس کے حوالہ کا ذکر ہے۔

(جنرل (عام

پی ایم مودی اور بی جے پی لیڈر نے راجستھان کے سی ایم بھجن لال کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

Published

on

نئی دہلی : راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کی سالگرہ پیر کو ہے۔ وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر بی جے پی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی خواہش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، "راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو ان کے یوم پیدائش پر بہت بہت مبارکباد۔ وہ ریاست کی ترقی کے سفر کو تیز کرنے اور نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے قابل ستائش کوششیں کر رہے ہیں۔ خدا انہیں اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا کرے۔” مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لکھا، "راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ راجستھان کی بہادر سرزمین کے ورثے اور ثقافت کو محفوظ رکھ کر اور ریاست میں کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا کر، آپ وزیر اعظم مودی کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وشواس’ کے منتر کو پورا کر رہے ہیں۔ میں خدا سے آپ کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔” لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے لکھا، "راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔” میں آپ کی اچھی صحت، لمبی زندگی اور کامیاب زندگی کے لیے خدا سے دعا کرتا ہوں۔‘‘ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ کی قیادت میں راجستھان تیزی سے اسی سمت میں ترقی کر رہا ہے جس سمت میں پی ایم مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن تھا۔ بھگوان شری رام آپ کو ہمیشہ صحت مند اور توانا رکھے۔ نیک خواہشات!” اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا، "راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ سالار بالاجی مہاراج آپ کو صحت مند، لمبی اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔ میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آپ کی قابل قیادت کی رہنمائی میں، راجستھان ترقی، خوشحالی اور اچھی حکمرانی کے نئے معیار قائم کرتا رہے۔” دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے لکھا، "راجستھان کے کامیاب، محنتی، اور حساس وزیر اعلی بھجن لال شرما کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ کی زندگی سادگی، دیانتداری اور عوامی خدمت کی اعلیٰ اقدار سے متاثر ہے۔ آپ کی قابل، دور اندیش اور فیصلہ کن قیادت میں، راجستھان مسلسل ترقی، گڈ گورننس اور اختراع کی راہ پر گامزن ہے۔” آپ کا کام کرنے کا انداز عوامی بہبود کے تئیں آپ کی لگن اور ریاست کی ترقی کے لیے آپ کے غیر متزلزل عزم کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو بہترین صحت، لمبی عمر اور بے پناہ توانائی عطا فرمائے، تاکہ راجستھان کے عوام کو آپ کے وژن، پالیسیوں اور پالیسیوں سے عوام مستفید ہوسکیں۔ قائدانہ صلاحیتیں، اور ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرتی ہے۔”

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں بنگلہ دیشی کی آڑ میں بنگالیوں کی ہراسائی بند ہو، اسمبلی اجلاس میں ابوعاصم کا پر زور مطالبہ، شر پسندی کرنے والوں پر کارروائی ہو

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ناگپور سرمائی اجلاس میں بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا کے دراندازی کے نام پر مغربی بنگال کے باشندوں کو ممبئی اور مہاراشٹر میں ہراسائی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بنگلہ دیشی کے آڑ میں بنگالی زبان بولنے والوں کو پولس ہراساں کررہی ہے اس سے قبل بھی مغربی بنگال میں باہری اور دیگر ریاستوں کے باشندوں کے خلاف مہم جاری تھی جس کے سبب اس ریاست کو کافی نقصان ہوا ہے ممبئی میں مغربی بنگال کے باشندے گھریلو ملازمہ سمیت دیگر شعبہ میں مزدوری کرتے ہیں لیکن پولس کی کارروائی سے ان میں بھی خوف وہراس ہے انہوں نے کہا کہ کئی افراد کے آدھار کارڈ پین کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی ہے اس کے باوجود انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ ممبئی کے کئی مسلم اکثریتی علاقوں میں بنگلہ دیشی کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے سر نیم دیکھ کر کارروائی کی جارہی ہے اور ان علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو مسلم اکثریتی علاقے ہیں ۔ اعظمی نے کہا کہ سلوڑ میں ماہ اکتوبر جانور کے بیوپاری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جو لوگ گائے بیل فروخت کرتے ہیں ان پر پابندی عائد کی جانی چاہئے جو لوگ اور فرقہ پرست بیل اور گائے کے نام پر گاڑیوں کو لوٹتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ان پر کارروائی ہونی چاہئے۔ یہ سراسر غلط ہے ممنوعہ جانور سرکلر جاری ہونے کے بعد فروخت کرنے والا جرم کا شریک ہے اس پر بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ اعظمی نے ایوان میں بتایا کہ پونہ میں ایک شرابی نے شیواجی مہاراج کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد اس کے خلاف اشتعال انگیزی ویڈیو وائرل کرکے بھیڑ کو جمع کیا گیا ایک ہزار سے پندرہ سو کا مجمع جمع ہو گیا اور ۸۰ سے ۸۵ کو گرفتار کیا گیا چار ایف آئی آر درج کیا گیا ایسے میں نفرتی ایجنڈہ پھیلانے والوں پر کارروائی ضروری ہے جبکہ پولس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شرابی کا جیل بھیج دیا تھا لیکن اس کےباوجود ماحول خراب کیا گیا اعظمی نے ایوان کو بتایا کہ مالیگاؤں میں ایک ۴ سالہ بچی کے ساتھ جنسی استحصال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے خاطی کو پھانسی دی جائے اور اس کیس کا فیصلہ فاسٹ ٹریک کورٹ کرے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

Published

on

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com