Connect with us
Tuesday,15-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر جماعت اسلامی مہاراشٹر کا سہ روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

Published

on

کولہا پور : جماعت اسلامی مہاراشٹر کے شعبہ خدمت خلق کے تحت ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی جس کے تحت کئی درجن تربیت یافتہ رضاکار ہیں جو ارضی و سماوی آفات کے وقت عوام کی امداد کیلئے آگے آتے ہیں اور لوگوں کو مصائب سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچاتے ہیں ۔ اس کیلئے جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے ریلیف ٹیم آئیڈیل ریلیف ونگ کے نام سے قائم کی ہوئی ہے ۔جماعت ان رضاکاروں کی ٹریننگ کے لیے سالانہ ورک شاپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ ارضی و سماوی آفات میں ریلیف ورک کےلیے متحرک رہ سکیں۔ اس مقصد کے تحت ایک ورک شاپ آئیڈیل ریلیف ونگ مہاراشٹر نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کلیکٹر آفس کولہاپور کے اشتراک سے IRW کے رضاکاروں کےلیےکنواڑ ضلع کولہاپور میں 29 ؍ فروری تا 2 ؍ مارچ 2020 سہ روزہ ٹریننگـ کیمپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا آغاز تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ ورکشاپ کی غرض و غایت اور ورکشاپ سے متعلق تفصیلات مظہر فاروق نے پیش کئے۔ پرساد سَنک پال (ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کولہاپور) نے ڈیزاسٹر کسے کہتے ہیں اور اس کی کتنی قسمیں ہیں اس عنوان پر رہنمائی کی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور وزیر ریسکیو فورس کے ٹرینرس نے والنٹیئرس کو مختلف قسم کی گانٹھیں (Knots) بنانا اور زخمیوں کو لیجانے کے لیے بینڈیج (Bandages) اور اسٹریچر بنانا سکھایا، مصنوعی باڈیز پر فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی ٹریننگ دی گئی ۔ متاثرہ مقامات ومکانات سے زخمیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچانے کی عملی مشقیں کروائی گئیں۔ برادر عمرخان (اسٹیٹ کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ) نے ٹیم مینجمنٹ کےلیے والنٹیئرس کو مشترکہ تعمیری سرگرمیاں انجام دلوائیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ورک کے لیے کشتیاں بنانے کی مشق کروائی گئی اور کرشنا ندی میں کشتی (Motor and Paddle Boat) چلانے اور پانی میں ڈوب رہے لوگوں کو کیسے بچایا جائے اور ایسے حالات میں لوگوں کو بچانے کے لیے ، موقع پر موجود اشیاء کا کیسے استعمال کریں ان سب کی ٹرینرس نے عملی مشق کروائی۔بھارت میں پائے جانے والے زہریلے سانپوں کی معلومات دی گئی۔تحریری اور عملی امتحانات لیے گئےاور مقابلے کروائے گئے۔ آخری سیشن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کولہاپور اور آئیڈیل ریلیف ونگ کی جانب سے تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے اور مقابلے و امتحان میں کامیاب والنٹیئرس کو انعامات سے نوازا گیا۔کنواڑ گاؤں کے سرپنچ بابا صاحب آرس گونڈا نے اس ورکشاپ کی سرگرمیوں کو سراہا ، مظہر فاروق (سکریٹری خدمت خلق) نے والنٹیئرس سے توقعات پر اظہار خیال کیا۔ پرساد سنکپال نے والنٹیئرس کی رہنمائی کی۔ ڈاکٹر سلیم خان (معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر) کے خطاب پر ورک شاپ کا اختتام ہوا۔ ورک شاپ میں ٹرینر رؤف پٹیل، الطاف ملا اور ساگر سر نے والنٹیئرس کو ٹریننگ دی۔ ورکشاپ کے انتظامی امور برادر اشفاق پٹھان صدر ایس آئی او کولہاپور نے انجام دیے۔ اس کیمپ میں ریاست کے مختلف مقامات سے منتخبہ 51 والنٹیئرس نےشرکت کی۔

(جنرل (عام

سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے پورٹل دوبارہ کھول دیا، ہندوستان کی وزارت برائے اقلیتی امور نے حج گروپ آپریٹرز کو جلد عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی

Published

on

Hajj

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج نے 10,000 عازمین حج کے لیے حج (نسک) پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ منیٰ (مکہ کے قریب ایک شہر) میں جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت نے سی ایچ جی اوز (کمبائنڈ حج گروپ آپریٹرز) سے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنا عمل مکمل کریں۔ حج رواں سال جون کے مہینے میں ہوگا۔ اس کے لیے مئی سے ہی عازمین حج سعودی جانا شروع کر دیں گے۔ 26 سی ایچ جی اوز حج کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ منیٰ میں کیمپ، ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے لیے ضروری معاہدے مکمل نہیں کر سکے۔ اس پر حکومت ہند نے سعودی وزارت حج سے رابطہ کیا۔ ہندوستانی حکومت کی مداخلت کے بعد سعودی وزارت حج نے پورٹل کو دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ہندوستان کی اقلیتی امور کی وزارت نے کہا کہ کچھ سی ایچ جی اوز سعودی عرب کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہے، جس سے ان کا حج کوٹہ پورا نہیں ہوا۔ اس بقیہ کوٹہ کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب نے اب 10,000 عازمین حج کے لیے پورٹل کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ حکومت ہند کی حج پالیسی 2025 کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا ملک کے لیے مختص حج کے کل کوٹے کا 70% کا انتظام کرتی ہے۔ باقی 30% پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کو دیا جاتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سعودی عرب نے 2025 کے لیے ہندوستان کو 1,75,025 (1.75 لاکھ) کا کوٹہ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری چندر شیکھر کمار اور جوائنٹ سکریٹری سی پی ایس بخشی نے ہندوستانی عازمین کے لیے حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ہفتے جدہ کا دورہ کیا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی اس سال جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال حج 4 جون سے 9 جون 2025 کے درمیان ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا انحصار اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحج کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com