(جنرل (عام
نورالصباح ایڈوکیٹ رفیق ربانی، بی ڈی ایس میں سرخرو

الحمدللہ! ثم الحمدللہ!! انتہائی خوشی و مسرت کا مقام ہیکہ انصاری نورالصباح ایڈوکیٹ رفیق ربانی نے امسال شعبہ طب کے ایک اہم پڑاو کو سر کرتے ہوئے جبلپور یونیورسٹی(ایم پی) سے بی ڈی ایس کے فائنل ائیر میں پورے کالج میں اولین نمبرات سے نمایاں کامیابی درج کرواتے ہوئے بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے اور نا صرف اپنا، اپنے والدین، دادا دادی بلکہ شہر عزیز مالیگاؤں کانام بھی روشن کیا ہے عیاں رہے کہ ڈاکٹر انصاری نورالصباح شہر عزیز کی مشہور و معروف شخصیت الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر کی پسر زادی، معروف وکیل ایڈوکیٹ رفیق ربانی کی صاحبزادی اور رضوان ربانی کی بھتیجی ہیں- اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ کو مبارکبادی و نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں-
قومی
اے آئی سے فرضی آدھار، پین کارڈ کی تخلیق : مہاراشٹر سائبر محکمہ نے باخبر کیا، شہریوں کو بیدار کرنے کے ساتھ محتاط رہنے کی بھی اپیل

ممبئی مہاراشٹر سائبر محکمہ نے اے آئی سے تیار شدہ فرضی آدھار پین کارڈ سمیت سرکاری دستاویزات کی تیاری سے شہریوں کو باخبر کیا ہے۔ سائبر سیکورٹی اور سائبر سے متعلق خطرات و نقصانات سے مہاراشٹر سائبر سیل عوام میں بیداری پیدا کرتا ہے۔ اے آئی کے معرفت فرضی دستاویزات کی تیاری بھی اب عام ہوگئی ہے۔ مصنوعی ذہانت اے آئی ٹولز کا غلط استعمال آدھار اور پین کارڈ جیسے جعلی سرکاری شناختی کارڈ بنانے کیلئے بھی کیا جا رہا ہے۔ اے آئی اختراعات کے مواقع فراہم کرتا ہے, لیکن ساتھ ہی اس میں خطرہ بھی زیادہ ہے یہ سنگین تشویشناک ہے۔ اے آئی جعلی آئی ڈی اور شناختی کارڈ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ کارڈ بینک، ذاتی لین دین اور معاشی جرائم میں بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ دوسری طرف جعلی دستاویزات اور کارڈ کا استعمال بینکوں ٹیلی کام کمپنیوں اور سرکاری کمپنیوں کو دھوکہ دہی کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ فرضی طور پر قرض کی حصولیابی اور بینکوں سے لین دین اور غبط کے لئے بھی اس کا استعمال ہوسکتا ہے۔ قومی سلامتی کیلئے بھی یہ خدشات ہے۔ مہاراشٹر سائبر نے جعلی دستاویزات اور کارڈ کی شناخت کیلئے کچھ اہم اشارے اور تدبیر بتائی ہے۔ مماثل فونٹس، خاص طور سے ہندی اور انگریزی متن میں ٹائپو گرافیکل فرق ہے, انگریزی متن میں ٹائپوگرافیکل فرق ہے تصویر میں تضادات غیر فطری روشنی یا رنگ کی تضادات اے آئی سے ایڈجسٹ شدہ تصویر کو دانیدار بنایا جاسکتا ہے, جبکہ اصل آدھار کارڈ میں ایک کیو آر کوڈ ہوتا ہے, جس کی تصدیق سسٹم میں کی جاسکتی ہے, جعلی آدھار میں ایسا کرنے میں وہ ناکام ہے, غلط طریقہ کار کے سبب جعلی آدھار کارڈ کی شناخت آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ مہاراشٹر سائبر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہے, اور ایسے جعلی شناختی کارڈوں سے متعلق کسی بھی مشتبہ واقعات کی اطلاق نیشنل سائبر کرائم میں شکایت پورٹل کے ساتھ 1945 پر اطلاع دے۔ یہ سروس 24 گھنٹے تک جاری رہتی ہے
ممبئی پریس خصوصی خبر
پہلگام دہشت گردانہ حملہ مذہبی رنگ دینا غلط : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کشمیر پہلگام دہشت گردانہ حملہ کو مذہبی رنگ دینے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے ماننے والے کبھی بھی اس قسم کی حرکت نہیں کر سکتے ہیں۔ پہلگام حملہ انٹلیجنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے, اس لئے وزیر داخلہ امیت شاہ کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفی دینا چاہئے۔ ممبئی میں بھی جب حملہ ہوا تھا تو اس میں بھی پاکستانی کنکشن واضح تھا, ایک ہی مرتبہ سرکار کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اور کوئی فیصلہ لینا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی اعظمی نے پاکستان سے تعلقات منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں جو حملہ ہوا تھا, اس کی حقائق بھی عوام کے سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔ جس طرح سے سیاحوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ وہ کشمیر عوام کیلئے بھی نقصاندہ ہے اور ایسے میں جو دہشت گرد یہ واردات انجام دیتے ہیں, ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے ایک ماہ کی یہ یاترا ہوتی ہے, اس میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کو بھی سرکار کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا پریشانی نہ ہوانہوں نے کہا کہ سرکار کو حملہ کے بعد پاکستان پر کارروائی کرنی چاہئے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اور مہاراشٹر کی مسجدوں کو لاؤڈاسپیکر کی اجازت نہیں دی جائے گی، بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شر انگیزی، پولیس پر کارروائی کیلئے دباؤ

ممبئی : مہاراشٹر ممبئی کی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارے جائیں گے۔ مذہب کے نام پر دہشت پیدا کر کے مافیا اور ڈان بلا اجازت لاؤڈاسپیکر کا استعمال کرتے, لیکن اب یہ تمام لاؤڈاسپیکر اب اتارے جائیں گے۔ یہ دعوی ممبئی گھاٹکوپر میں پولیس اسٹیشن کے دورہ کے بعد بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے شرانگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ اب پولیس لاؤڈاسپیکر کو اجازت نامہ فراہم نہیں کر رہی ہے, بلکہ صرف باکس ساخت کے اسپیکر کو ہی اجازت دی جارہی ہے, اس لئے اب میناروں سے لاؤڈاسپیکر کا استعمال پر پابندی ہوگی۔ گھاٹکوپر پولیس نے لاؤڈاسپیکر کو لے کر اصول وضوابط طے کئے ہیں اور ایسے میں مہاراشٹر اور ممبئی کی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر ہٹائے جائیں گے۔
کریٹ سومیا نے ممبئی میں لاؤڈاسپیکر کو لے کر تنازع پیدا کر دیا ہے, جس کے بعد اب ممبئی شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس سوال پر کہ سپریم کورٹ نے لاؤڈاسپیکر اور دیگر آلات کے استعمال کی اجازت دی ہے اور صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈاسپیکر کی اجازت دی گئی ہے, اس پر کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے جو لاؤڈاسپیکر کے تناظر میں حکم دیا ہے, ریاستی سرکار اس پر عمل کرے گی۔ کریٹ سومیا کے مسلسل ممبئی شہر میں لاؤڈاسپیکر کے تنازع پر دورہ سے ممبئی کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے بھانڈوپ پولیس نے کریٹ سومیا کو 168 کے تحت نوٹس بھی ارسال کیا تھا, اس کے باوجود کریٹ نے دورہ کر کے لاؤڈاسپیکر پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ جلد ہی ممبئی اور مہاراشٹر کی تمام مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارے جائیں گے, کیونکہ لاؤڈاسپیکر کا اجازت پولیس فراہم نہیں کرتی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا