(جنرل (عام
مہاراشٹراسٹیٹ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ممبئی پونےایکسپریس وے کے ٹول ریٹ بڑھانے کا کیا فیصلہ

موصولہ خبروں سے ملی جانکاری کے مطابق ممبئی پونے ایکسپریس وے کا سفر جلد مہنگا ہونے والا ہے مہاراشٹراسٹیٹ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ڈی سی) نے ایکسپریس وے کے ٹول ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1 اپریل سے گاڑی ڈرائیوروں کو ایکسپریس وے سفر کرنے کے لئے 40 سے 280 روپے تک زیادہ خرچ کرنے پڑیں گے۔
نئی شرح کے مطابق، کار ڈرائیوروں کو ایکسپریس وے سے سفر کے لئے 230 روپے کے بجائے 270 روپے ادا کرنے ہوں گے منی بسوں کے لئے، 355 روپے کے بجائے 420 روپے، ٹرکوں کے 493 روپے کے بجائے 580 روپے، بسوں کے لئے 675 سے 797 روپے اور کرین اور بھاری گاڑیوں کے لئے 1555 سے 1835 روپے۔ممبئی کو پنے سے جوڑنے والے 93 کلومیٹر طویل ہائی وے پر ٹول وصولی کا حق آئی آر بی انفراسٹرکچر ڈویلپرز کو دیا ہے جو ایم ایس آر ڈی سی کو قریب 8262 کروڑ روپے ادا کریں گے۔
معلومات کے مطابق، آئ آر بی کو اگلے 15 سالوں تک ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ٹول جمع کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ یہ بھارت کا پہلا سیکس لین کنکریٹ، ہائی اسپیڈ، کنٹرول ٹول ایکسپریس وے ہے۔ اس راستے سے ہزاروں گاڑیاں روزانہ سفر کرتی ہیں۔ ایم ایس آر ڈی سی افسر کے مطابق، ٹول کی شرح میں اضافے پہلے سے طے شدہ عمل ہے۔ ہر تین سال بعد ٹول کی شرح میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت، اپریل 2020 سے 31 مارچ 2023 تک ٹول کی شرحوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ممبئی پونے ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام 2002 میں مکمل ہوا تھا۔
ہر سال ہونے والے حادثات کی وجہ سے سیکڑوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے بھی گاڑیوں کی تیز رفتارکی حد 80 کلومیٹر طے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
’آئی لو محمد‘ کیس میں گرفتاری کے خلاف رضا اکیڈمی کی دہلی کورٹ میں پی آئی ایل، ایف آئی آر منسوخی اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ، عوام سے امن کی اپیل

نئی دہلی : ’آئی لو محمد‘ معاملے میں درج مقدمات اور کی گئی گرفتاریوں کے خلاف رضا اکیڈمی نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عوامی مفاد کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کی ہے۔ یہ عرضی رضا اکیڈمی کے چیئرمین الحاج سعید نوری صاحب کی ہدایت پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او) کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری کی جانب سے داخل کی گئی۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے درج تمام ایف آئی آرز کو منسوخ کیا جائے اور گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اس موقع پر الحاج سعید نوری صاحب نے کہا کہ رضا اکیڈمی پرامن قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہر حال میں امن و سکون اور بھائی چارہ قائم رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کی لڑائی قانونی دائرے میں رہ کر لڑی جائے گی۔
ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے بھی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے صرف پرامن اور عدم تشدد کے راستے کو اختیار کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے دور رہیں۔
(جنرل (عام
دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے سے آرین خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی عرضی میں ترمیم کرنے کو کہا

ممبئی، 26 ستمبر : آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے کی طرف سے ہدایت کار آرین خان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئیک کرنے کو کہا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے پوچھا کہ وانکھیڑے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دہلی میں کیوں دائر کیا گیا؟ ہائی کورٹ نے برقرار رکھنے پر بھی سوال اٹھایا۔ عدالت نے وانکھیڑے کو اپنی عرضی میں ترمیم کرنے کو کہا۔ ہتک عزت کی درخواست پر نظرثانی کے بعد سماعت ہوگی۔
سمیر وانکھیڈے نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی سیریز ’دی با***ڈس آف بالی ووڈ‘، جس کی ہدایت کاری آرین نے کی ہے، میں جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز مواد دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انسداد منشیات نافذ کرنے والے اداروں کی شبیہ کو داغدار کیا گیا ہے اور اسے منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ اس سیریز میں ایک ایسا سلسلہ دکھایا گیا ہے جہاں منشیات نافذ کرنے والی ایجنسی کا ایک افسر، سمیر سے مماثلت رکھتا ہے، ایک پارٹی پر چھاپہ مارتا ہے، جیسا کہ آخر الذکر نے اکتوبر 2021 میں ایک کروز پارٹی پر چھاپہ مارا تھا۔
سمیر وانکھیڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سیریز نے جان بوجھ کر ان کے خلاف تعصب اور ہتک آمیز مواد پیش کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سمیر وانکھیڑے اور آرین خان کا معاملہ فی الحال ممبئی ہائی کورٹ اور ممبئی کی ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں زیر التوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ویب سیریز میں ایک کردار کو “ستیامیو جیتے” کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے فوراً بعد وہ کردار فحش اشارہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ اس نعرے کی توہین ہے جو قومی نشان کا حصہ ہے اور قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ سیریز کا مواد انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے کیونکہ یہ قابل اعتراض مواد کا استعمال کرکے قومی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔
جرم
گوونڈی دیوی مورتی کی بے حرمتی پر نتیش رانے کی شرانگیزی

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوونڈی میں دیوی کی مورتی کی بے حرمتی کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے گزشتہ شب بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے پوجا پاٹ کی اور اسکے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیش ہندوؤں کا ہے, اس لئے یہاں سب سے پہلے ہندوؤں کی سنی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دیوی ماتا کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملہ میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, مزید 14 باقی ہے. کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا یہ دیوا بھاؤ کی سرکار ہے, یہاں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے. اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔
نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مسلمانوں گول ٹوپی اور کرتا پائیجامہ والوں نے ووٹ نہیں دیا ہے. ہم ہندوؤں کے ووٹ پر فاتح ہوئے ہیں اس لئے ہندوؤں کے حقوق کی حفاظت کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوراتری دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے, اگر کوئی گڑ بڑی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کیلئے ہم بیٹھے ہیں. نوراتری کا اجازت نامہ بھی آپ کو میسر ہوگا, کوئی دشواری ہوتی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔
نتیش رانے کے دورہ کے سبب یہاں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے تھے, لیکن پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. اتنا ہی نہیں پولیس نے تمام پارٹی کے لیڈران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ریلی کے دوران مذکورہ بالا علاقہ کا دورہ نہیں کریں گے, جبکہ نتیش رانے کی آمد کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گو بیک نتیش رانے کا نعرہ بھی بلند کیا۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا