Connect with us
Thursday,26-March-2026

سیاست

نتیش کمار نے کہاکہ این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا، این آر سی غیر ضروری

Published

on

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو غیر ضروری بتایا اور کہاکہ قومی مردم شماری رجسٹر ( این پی آر ) کے حالیہ خاکہ سے مستقبل میں این آر سی کے نفاذ پر کچھ لوگوں کوخطرات لاحق ہوں گے اسی کو دیکھتے ہوئے ان کی حکومت نے این پی آر 2010 کے پرانے خاکہ کی بنیاد پر ہی کرانے کیلئے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے ۔
مسٹر کمار نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسو ی پرساد یادو کے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، این آر سی اور این پی پر ایوان میں خصوصی بحث کیلئے دی گئی تحریک التواءتجویز کی منظوری کے بعد قریب ایک گھنٹے کی ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سات اکتوبر 2019 کو حکومت ہند کے رجسٹرار اور مردم شماری کمشنر کی جانب سے بہارحکومت کو این پی آر سے متعلق ایک خط بھیجا گیا تھا اس سے قبل 15 مئی 2010 سے 15 جون 2010 کے مابین این پی آر کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سال 2015 میںبھی اس پر کچھ کام ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس بار 2020 میں جو این پی آر کرانے کیلئے خط بھیجا گیا ہے اس کے خاکہ میں کچھ دیگر اطلاعات کو جمع کرنے کی بات ہے ۔ سال 2010 میں این پی آر میں تھر ڈ جینڈر کو شامل نہیںکیا گیاتھا لیکن اس بار اس میں تھرڈ جینڈر کو جوڑا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ والدین کا نام ، ان کی تاریخ پیدائش ، ان کی جائے پیدائش اور جائے وفات کی بھی جانکاری طلب کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی معلومات ہر کسی کو نہیںہے ۔ وہ بھی اپنے ماں ۔ باپ کے متعلق میں ایسی معلومات سے لا علم ہیں۔
مسٹر کمار نے کہاکہ این پی آر 2020 میں ماں ۔ باپ سے متعلق پوچھی گئی جانکاری دستیاب نہیںہونے پر اس کے آگے انورٹیڈ کوما کے اندر چھوٹی لکیر کھینچ کر چھوڑ دینی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مستقبل میں این آر سی کے نفاذ سے متعلق خطرات لاحق ہوںگے اس لئے ان کی حکومت نے حکومت ہند کے رجسٹرار اور مردم شماری کمشنر کو 15 فروری کو خط لکھ درخواست کی ہے کہ این پی آر میں تھرڈ جینڈر کو جوڑنے کے علاوہ دیگر سوالات کو شامل نہیں کیاجائے۔

سیاست

پی ایم مودی کا آندھرا پردیش میں مارکاپورم سڑک حادثہ پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

Published

on

نئی دہلی / امراوتی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں ہونے والے المناک سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ پی ایم او کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں”۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔ قبل ازیں چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے مارکاپورم میں سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعے پر اپنے گہرے غم کا اظہار کیا، جس میں ایک نجی بس میں سوار متعدد مسافر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد زندہ جل گئے تھے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر شیئر کیا کہ سی ایم نائیڈو نے حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے حکام سے بات کی۔ عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ ہری کرشنا ٹریولس کی بس تلنگانہ ریاست کے نرمل سے نیلور جارہی تھی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ حادثے کی وجوہات کی تفصیلی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔ آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں جمعرات کو ایک نجی ٹریول کی بس ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح 6:30 بجے ریاورم کے قریب پیش آیا، جب بس پتھر کی کھدائی کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ تصادم کے وقت ہری کرشنا ٹریولز کی بس میں 35 مسافر سوار تھے۔ پندرہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں مارکاپورم کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ آگ لگنے کے فوراً بعد دس مسافر بس سے اترنے میں کامیاب ہو گئے۔

Continue Reading

بزنس

ایران امریکہ کشیدگی کے درمیان عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

Published

on

ممبئی: ایران نے جنگ جاری رکھنے اور امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت سے انکار کردیا ہے۔ اس پیش رفت کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ جمعرات کو تیل کی عالمی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچر 1.21 فیصد بڑھ کر 103.46 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.35 فیصد اضافے کے ساتھ 91.54 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ اس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثوں کے ذریعے رابطوں کو مذاکرات سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ تہران سے بھی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دے گا۔ اس سے قبل بدھ کے روز، مغربی ایشیا کے خطے میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی امیدوں کے درمیان خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق، خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے ہندوستان کے معاشی اشاریوں جیسے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) کو کچھ راحت مل سکتی ہے، حالانکہ تکنیکی اشارے بتاتے ہیں کہ کلیدی سپورٹ لیولز کو جانچا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے لیے، خام تیل کی قیمتوں میں ہر $10 فی بیرل تبدیلی عام طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو جی ڈی پی کے 0.3–0.5 فیصد پوائنٹس سے متاثر کرتی ہے اور قیمتوں کی مزید نقل و حرکت پر منحصر ہے، صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) افراط زر میں 20-30 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوتا ہے۔ دریں اثنا، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان سمیت پانچ “دوستانہ” ممالک کے بحری جہازوں پر کوئی پابندی نہیں لگائے گا، جس سے انہیں تزویراتی لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ دوسروں کے لیے رسائی پر پابندی ہوگی۔ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود بھارت کے ساتھ ساتھ روس، چین، پاکستان اور عراق کے جہازوں کو اس اہم سمندری راستے سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو مخالف سمجھے جاتے ہیں یا جاری تنازع میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران میں کردار ادا کرنے والے امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کے بحری جہازوں کو آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایوان اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا مہاراشٹر میں نفرتی تقاریر جیسے جرائم کے واقعات پر تشویش، سخت کارروائی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان میں سرکار کی ہیٹ اسپیچ اشتعال انگیز تقاریر کے سبب نفرتی جرائم میں اضافہ ہوا ہے اس پر کارروائی ضروری ہے سپریم کورٹ بھی اپنے رہنمایانہ اصول میں ہیٹ اسپیچ پر کارروائی کا حکم دینے کے ساتھ سرکاروں کو ازخود نوٹس لے کر کیس درج کرنے کی بھی ہدایت دی تھی لیکن سرکار کی اس پر نیت صاف نہیں ہے اور اسی بدنیتی کے سبب ہیٹ اسپیچ کے کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہو تی اس لئے اس پر کارروائی کی ضرورت ہے سرکار اس معاملہ میں سخت کارروائی کرے۔ مہاراشٹر میں نفرتی ایجنڈے جاری ہے اور اس کے سبب حالات خراب ہوتے ہیں ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر میں نظم و نسق کی حالت خراب ہے اس کے ساتھ ہی سائنر جرائم میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے اس میں بزرگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی جرائم کے معاملات میں سزاکا ریٹ کم ہے یعنی زیادہ تر کیسوں میں جرم ثابت نہیں ہوتا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے ایسے میں تفتیش پر بھی سوال اٹھتاہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان