(جنرل (عام
تاج محل کا دیدار کرنے ٹرمپ آگرہ پہنچے
تاج محل کی خوبصورتی کا دیدا کرنے کے لئے پیر کو امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ اپنے فیملی اراکین کے ساتھ سخت سیکورٹی کے درمیان آگرہ پہنچے۔
ائیر پورٹ پر ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ اس موقع پر مورکھ پنکھ لگائے فنکاروں نے مختلف تہذیبی پروگرام پیش کرتے ہوئے ڈھول تاشے کے ساتھ خصوصی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کی کثرت میں وحدت کا احساس دلایا۔ استقبال سے خوشی سے مغلوب امریکی صدر اور ان کی بیوی ملینا نے تالی بجا کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
پھولوں سے سجے تقریبا 12 کلو میٹر لمبے راستے کے دونوں سمتوں میں ہزاروں اسکولی بچے ہاتھوں میں ہند۔امریکہ کا پرچم لہرا رہے تھے جبکہ امریکی صدر اورا ن کی بیوی ملینیا کے استقبال سے متعلق بڑے بڑے ہورڈنگ اور کٹ آوٹ کشش کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
مسٹر ٹرمپ اور ان کی بیوی تاج محل سے تقریبا 500 میٹر پہلے اپنی خصوصی کار بیسٹ سے اتر گئے اور الٹرانک گاڑی میں سوار ہوکر تاج محل کی خوبصورتی کا دیدار کیا۔مسٹر ٹرمپ امریکہ کے دوسرے صدر ہے جو تاج کا دیدار کیا۔اس سے قبل امریکی صدر کے طور پر مسٹر بل کلنٹن نے تاج محل کا دیدار کیا تھا۔
امریکی صدر کی سیکورتی میں نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) اور ایس ٹی ایف کے کمانڈو سمیت چھ ہزار سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سال 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما کا تاج محل دورہ سیکورٹی وجوہات سے ردکردیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پارلیمنٹ خواتین بل نامنظور وزیر نتیش رانے کی شر انگیزی, پاکستان کی خوشنودی کے لئے بل کی مخالفت, رانے کا سنگین الزام

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر خواتین ریزروریشن بل کی پارلیمنٹ سے نامنظوری کے بعد اب کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ہدف تنقید بناتے ہوئے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان نواز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بنگلہ دیش، پاکستان، اسلام آباد میں شریعہ قانون کا نفاذ ہے اسی طرز پر خواتین کو یہاں بھی یہ اپوزیشن پارٹیاں حقوق سے محروم کر رہی ہے لیکن این ڈی اے اور وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ خواتین کو انصاف دلانے کیلئے خواتین بل پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپوزیشن پر جو تنقید ہے اس میں انہوں نے یہ جملہ کہا کہ خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے کے بعد اپوزیشن کا برقعہ چاک ہوگیا اور اپوزیشن پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پارلیمنٹ کے الیکشن کے دوران مسجدوں سے فتوی جاری کئے گئے تھے اسی نہج پر اس یہ اراکین پارلیمان شریعہ قانون کے حامی ہوچکے ہیں پاکستان کے ابا کو خوش کر نے کیلئے یہ خواتین بل کی مخالفت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریسی لیڈران پاکستانی اسکرپٹ پر ہی بات کر تے ہیں۔ رانے نے سپریا تائی سلے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سپریا تائی لو جہاد کی حامی ہے اور یہی موقف کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کا بھی ہے کیونکہ ان کی فتحیابی مسجدوں کے راستہ سے ہوئی ہے ان کیلئے مسجدوں سے فتوی جاری کئے گئے تھے۔ پریس کانفریس سے خطاب کے دوران نتیش رانے نے مسلمانوں کے خلاف جم کر زہر افشانی کرتے ہوئے کمپنی اور کارپوریٹ جہاد کی آڑ میں اسلامی لباس حجاب اور نماز پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی یا ملازمت کے مقام پر حجاب یا نماز کیوں؟ کیا ہندوؤں کو اس کی اجازت ہے لینسکارٹ کے مسئلہ پر نتیش رانے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب لینسکارٹ کو بھی اس کی آنکھ کے علاج کی ضرورت ہے اگر وہ نہیں کرتا ہے تو اس کا علاج ہم کریں گے۔
ادھو ٹھاکر ے کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے رانے نے سنگین الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی یہ نوبت آگئی ہے کہ وہ سرپنچ کے الیکشن میں بھی کھڑے ہوسکتے ہیں ابھی قانون ساز کونسل کی رکنیت کیلئے وہ سبھی چھپ چھپا کر فون کریں گے ادھو ٹھاکرے سیاسی تبدیلی مذہب کر چکے ہیں اس لئے اب وہ ادھو ٹھاکرے نہیں بلکہ ادھو خان ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنچوقتہ نماز بھی ہوچکے ہیں مالیگاؤں بم دھماکوں میں ہندوتووادی ملزمین کی باعزت رہائی پر نتیش رانے نے کہا کہ بھگوادھاری کبھی بھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین بل کی مخالفت پاکستان کا موقف ہے اور جو بات پاکستان میں ہوتی ہے وہی راہل گاندھی اور کانگریس ہندوستان میں کرتے ہیں۔
جرم
ممبئی مصالحہ کی دکان میں چوری ملازم یوپی سے گرفتار نقدی برآمد

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان سے ۱۳ لاکھ ۸۶ ہزار۲۰۰ روپیہ کی چوری کرنے والے ایک ملازم چور کو پولس نے یوپی ایودھیا اترپردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان پر ۸ دنوں کا جمع شدہ پیسہ غلہ میں رکھا ہوا تھا اور دوسرے روز شکایت کنندہ دکان مالک نے غلہ میں پیسہ تلاش کیا تو اسے یہ برآمد نہیں ہوا, اس کے بعد اس نے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور پولس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ دکان پر کام کرنے والا ملازم صبح سے غیر حاضر ہے, جس پر پولس کو شبہ ہوا اور پولیس نے یوپی کے ایودھیا سے اجئے کمار شیام سندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی ۱۰ لاکھ سے زائد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے حل کر لیا اور پولس نے ملزم کو یوپی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : دوٹانکی مولانا شوکت علی مارگ پر فرنیچر فروشوں کے خلاف ‘ای’ وارڈ کی بے دخلی کی کارروائی

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ وارڈ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ‘ای’ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مولانا شوکت علی مارگ پر پرانے فرنیچر فروشوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنرآنند کنکل کی قیادت میں کی گئی۔ ای ڈپارٹمنٹ میں مولانا شوکت علی مارگ پر تجاوزات بالخصوص مرلی دیورا آئی اسپتال سے جے جے اسپتال سگنل تک کے علاقے میں راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ راہگیروں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر گزرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا جس کی وجہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ ڈویژن کی کنزرویشن اینڈ انکروچمنٹ ایلیمینیشن ٹیموں نے ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک مہم شروع کی۔ اس بے دخلی کی کارروائی کے دوران فرنیچر فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی کی گئی۔ فٹ پاتھوں پر پڑے پرانے فرنیچر کو جے سی بی کی مدد سے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے فرنیچر کے فضلے کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ فٹ پاتھ پر تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ جس کے باعث سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
اس مہم میں 1 جے سی بی، 4 مزدور، 3 افسران اور 2 انجینئروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن کے 9 اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ‘ای’ ڈویژن اس موقع پر ایک بار پھر واضح کر رہا ہے کہ غیر مجاز تعمیرات اور غیر مجاز ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
